Common frontend top

اداریہ


کور کمانڈرز کانفرنس :پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار


پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 264 ویں کور کمانڈر ز کانفرنس منعقد ہوئی۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔کورکمانڈرزکانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات لگاناایک وتیرہ بن چکا ہے‘ ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان
جمعرات 18 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے۔ دوسرے واقعہ میںکراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار نے ضمانت کروالی ہے۔دو واقعات چھٹیوں کے دنوں میں ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد دونوں محکموں کے افسران کے لیے وبال جان بنے تو انھوں نے ان پر ایکشن لیا ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
مزید پڑھیے


پشین : چھ جماعتی اتحاد کی جارحانہ تحریک

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے قائدین نے پشین میں جلسہ عام سے خطاب میںکہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ آئین کا تحفظ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد ہے۔ جمہوری نظام میں اپوزیشن کو اگلی حکومت تصور کیا جاتا ہیجس کا کام ہی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔ وطن عزیزمیں سیاسی قائدین کا یہ چلن رہا ہے کہ منتخب حکومت کے قیام کے فوراً بعد ہی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپوزیشن احتجاج اور تحریک شروع کر دیتی رہی ہے۔بلوچستان مخصوص علاقائی صورتحال
مزید پڑھیے


ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ اور خطے میں کشیدگی

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ایران نے دمشق میں اپنے سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ہفتیکو رات گئے اسرائیل پر تین سو سے زائد میزائل اور خودکش ڈرونز کا حملہ کیا ہے۔اس حملے میں اسرائیل کا کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واقعہ نے پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اسرائیلی کا کہنا ہے کہ اس کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو ’ایرو‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے۔حملے کے بعدایران نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حملے
مزید پڑھیے


عالمی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ!

اتوار 14 اپریل 2024ء
اداریہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے دنیا بھر سے یہودیوں کو برطانیہ کے زیر قبضہ فلسطین میں آباد ہی نہیں کیا بلکہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کو اقوام متحدہ سے مشروط طور پر ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم بھی کروا لیا ۔ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق اسرائیل کو فلسطینیوں کو ان کے زمین سے بے دخل کرنے کا
مزید پڑھیے



آئی ایم ایف کی نئے پروگرام کے لئے شرائط!

اتوار 14 اپریل 2024ء
اداریہ
آئی ایم ایف کی چیف کرسٹا لینا جیور جیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے تاہم فالو اپ پروگرام کے لیے کچھ مسائل کو حل کرنا ہو گا۔اس سے مفر نہیں کہ معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے آئی ایم ایف سے طویل مدتی انتظامات پر بات چیت کرنا نئی حکومت کی مجبوری ہے مگروزرات خزانہ کے مطابق نیا قرض پروگرام موجودہ اسٹینڈ بائی ارجنٹ معاہدے سے بھی زیادہ مشکل شرائط پر مبنی ہو گا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وزارت خزانہ
مزید پڑھیے


نوشکی : قومی شاہراہ پر 9مسافر اغواء کے بعد قتل!

اتوار 14 اپریل 2024ء
اداریہ
نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر بس سے اتار کر 9مسافروں کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا، مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی، مقتولین میں 8سرکاری اہلکار بتائے جاتے ہیں، جبکہ نوشکی ہی میں دوسرے واقعے میں ایک اور بس پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2مسافر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ جن 8 مسافروں کو بس سے اتار کراغوا کیا گیا تھا۔ قریبی پہاڑی کے قریب واقعہ پل کے نیچے سے
مزید پڑھیے


ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ آؤٹ لک رپورٹ !

هفته 13 اپریل 2024ء
اداریہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا عالمی ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کی خود مختاری اور سلامتی کا انحصار براہ راست اس کی معاشی خود انحصاری پر ہوتا ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ بیرونی قرضوں اور امداد کے ذریعے ملکی ترقی کے منصوبے بنائے ۔ نوبت یہاں تک پہنچ چکی کہ آج پاکستان کو قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ ماضی میں قرض پیداوار بڑھانے کے لئے استعمال نہیں کیا
مزید پڑھیے


مہنگائی سے غریب کی میٹھی عید پھیکی!

هفته 13 اپریل 2024ء
اداریہ
مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب پہلے ہی فاقوں کے خوف سے خودکشی پر مجبور تھا رہی سہی کسر رمضان المبارک مین تاجروں کی من مانیوں اور حکومت کی بے حسی نے پوری کر دی۔ رمضان سے پہلے 160 روپے میں فروخت ہونے والا پیاز 300روپے میں بھی میسر نہ تھا اور 80روپے فی کلو میں بکنے والے ٹماٹر 200روپے سے تجاوز کر گئے پھل تو پہلے ہی غریب کے لئے شجرہ ممنوعہ تھے۔ جب غریب کو روٹی کے لالے پڑے ہوں تو بچوںکے لئے عید پر نئے کپڑوں کی صورت میں چھوٹی
مزید پڑھیے


غزہ :چھ ماہ کی جنگ اور ریاست فلسطین کا معاملہ

هفته 13 اپریل 2024ء
اداریہ
فلسطینی باشندوں نے عید الفطر اسرائیلی حملوں میں گزاری ۔عالمی طاقتوں کی بے حسی اور اسرائیلی سفاکیت نے چھ ماہ سے جاری جنگ روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں۔اس دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئے ارکان کی شمولیت سے متعلق کمیٹی اس بات پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے کہ آیا فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جائے۔کمیٹی کے دو تہائی ارکان اس کے حق میں تھے تاہم گروپ جنرل اسمبلی کو سفارش کرنے کے لیے درکار اتفاق رائے تک نہ پہنچ سکا۔اقوام متحدہ میں مالٹا کی سفیر وینیسا فرازیئر
مزید پڑھیے








اہم خبریں