Common frontend top

اداریہ


پاکستان کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ


فلسطینی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہر فورم پر آواز بلند کرے گا‘ عالمی برادری فلسطینیوں کے تحفظ یقینی بناتے ہوئے غزہ میںا نسانی امداد پہنچانے کے لئے کوششیںکرے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان اپنے قیام سے آج تک ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے آج تک اسرائیل کے وجودکو تسلیم نہیں کیا اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر ہمیشہ فلسطینی موقف کو اجاگر کیا اور فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان
اتوار 31 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

پارلیمنٹ میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف

اتوار 31 مارچ 2024ء
اداریہ
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز کے 10میں سے 9پانی کے سیمپلز مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورشز کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی 80فیصد آبادی آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانی میں آلودگی زیادہ تر فضلے میں پیدا ہونے والے جراثیموں ‘ زہریلی دھاتوں اور پانی میں حل شدہ مضر صحت عناصر نائٹریٹ اور فلورائیڈ کی صورت میں پائی جاتی ہے ،دیہی علاقوں میں 82فیصد نمونے آلودہ پائے گئے ہیں تو شہروں میں یہ تناسب اس سے بھی بدتر ہے ۔ایک محتاط
مزید پڑھیے


امریکی صدکا وزیراعظم پاکستان کو خط

اتوار 31 مارچ 2024ء
اداریہ
امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط ارسال کیا ہے، جس میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت سے امریکی صدر کایہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے ،وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے
مزید پڑھیے


پاکستان کا خطے کے ممالک سے زیادہ تجارتی خسارہ

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران خطے کے 9ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا،نیپال، ایران، بھوٹان، مالدیپ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10.98 فیصد بڑھ کر 5 ارب 41کروڑ 50لاکھ ڈالر ہو گیا جو گزشتہ برس اس مدت کے دوران 4ارب 87کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا۔ تجارتی خسارہ بڑھنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس عرصہ کے دوران درآمدات میں اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چین کے ساتھ برآمدات میں اگرچہ اضافہ ہوا ہے تا ہم خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ برآمدات میں منفی نمو دیکھی گئی
مزید پڑھیے


غزہ : سلامتی کونسل کی قرارداد غیر مؤثر کیوں؟

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ اسرائیل کے حملوں میں 32490 بے گناہ شہید جبکہ 74889زخمی ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کے مسلسل احتجاج اور سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی جنگ بندی کی قرار دادوں کو امریکہ ویٹو کرتا رہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا موقع ملتا رہا۔ گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کے دس منتخب ارکان نے مشترکہ طور پر جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سلامتی
مزید پڑھیے



بشام حملہ: سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
داسو ہائڈل پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و عسکری قیادت نے مجرموں کو جلد پکڑنے کا عزم اور سرحد پار ان کی پناہ گاہوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا کو بتایاکہ بشام واقعے کی تحقیقات ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ذریعے کروائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی چینی شہری کسی بھی ایئرپورٹ پر اْترتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جاتی ہے تاکہ سکیورٹی
مزید پڑھیے


جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا رجحان

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو پہلی پیشی پر ختم کیا جائے گا اور ایسی مقدمہ بازی شروع کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت قلم بند کرنے اور بحث سننے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ لاتعداد غیرضروری ،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی وجہ سے عدالتوں میںزیر التوا کیسزکے
مزید پڑھیے


نادرا سے لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری !

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری سکینڈل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ نادرا کا شمار ملک کے ڈیجیٹل اداروں میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے اور اس سے بھی مفر نہیں کہ نادرا کے قیام کے بعد شہریوں کو بڑے شہروں میں چوبیس گھنٹے شناختی کارڈ بنوانے اور دیگر سہولیات میسر آئی ہیں بلکہ دوسرے حکومتی ادارے بھی نادرا کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کو بھی اپنی ہی معلومات میں ردوبدل کے لئے کٹھن اور ناقابل تردید شواہد پیش کرنا پڑتے ہیں تب
مزید پڑھیے


چینی انجینئروں پر خود کش حملہ

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں چینی انجنیئروں کی گاڑی پر خود کش حملے میں ایک خاتون سمیت پانچ چینی باشندے اور ان کا پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چینی انجنیئروں پر حملے کی اب تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان اور چین دونوں نے اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخملہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے اور چینی سفیر سے قیمتی جانوں کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح
مزید پڑھیے


قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

بدھ 27 مارچ 2024ء
اداریہ
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری اعلامیہ کے مطابق بہبود سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24بیسز اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60فیصد کر دی گئی ۔اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 15.80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میںبھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو سرمایہ کاری کیجانب راغب کر نے کے لئے حکومت کی منافع بخش بچت سکیمیں بڑی اہمیت رکھتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں