Common frontend top

اداریہ


صدر مملکت کی جاپانی سرمایہ کاروں کودعوت


صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاپان کے سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، معاشی فوائد اٹھائیں۔ کسی بھی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اس بات کی عکاس ہوتی ہے کہ بیرونی دنیا اس ملک کو سرمایہ کاری کے لئے قابل قدر جگہ سمجھتی ہے مگر بیرونی سرمایہ کار کسی بھی ملک میں اس وقت تک اپنا سرمایہ نہیں لگاتے جب تک انہیں اس کے تحفظ کا یقین نہ ہو۔ کہا جاتا ہے کہ بدامنی
جمعه 22 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کی مراعات سے رضا کارانہ دستبرداری

جمعه 22 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی پوری کابینہ نے سرکاری خزانے سے تنخوا و مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے تنخواہیں و مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر جاری کفایت شعاری مہم کو تقویت دینے کے لئے کیا ہے۔یہ تنخواہیں اور مراعات سالانہ اربون روپے پر محیط ہیں۔وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کی طرف سے ان واجبات سے رضا کارانہ دستبرداری ملک کو لاحق مالیاتی مشکلات میں احساس ذمہ داری کے مترادف ہے۔یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ کابینہ قومی وسائل کو ذاتی استعمال
مزید پڑھیے


مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصولی کا چیلنج!

جمعرات 21 مارچ 2024ء
اداریہ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل اور چیلنجز میں سے بڑا چیلنج مراعات یافتہ طبقے سے ٹیکس وصولیاں ہیں جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیر قانون ٹیکس ٹریبیونلز بنچز کے اجلاس سے خاطب کرتے ہوئے نظام کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی۔بلا شبہ کوئی بھی ملک شفاف اور منصفانہ ٹیکس نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ حکومتوں کا وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے ٹیکس دینے والے افراد پر بوجھ بڑھانا وطیرہ رہا ہے جبکہ حکمران اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ غریبوں کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کرتا
مزید پڑھیے


مقبوضہ علاقوں کی خواتین کی حالت زار پر عالمی کانفرنس

جمعرات 21 مارچ 2024ء
اداریہ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی تاریخی کانفرنس میں مقررین نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار پر توجہ دینے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ روزنامہ 92نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں قائم ڈپلومیٹک کور ‘ تعلیمی اداروں ‘ خواتین کی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کرنے والے پینلسٹس نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ اور نو آبادیاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ‘لڑکیوں اور بچوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان علاقوں میں ان کے خلاف
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف سے معاہدہ اور اس کے بعد کے ممکنات

جمعرات 21 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف سٹاف کے جائزہ مذاکرات تسلی بخش قرار پانے کے بعد سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدے کی حمایت کی گئی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔نئے معاہدے کے بعد
مزید پڑھیے



نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں کمی ضروری

بدھ 20 مارچ 2024ء
اداریہ
سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شرح سود 22فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو 2سے 3فیصد رہے گی۔ معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔ یہ ایک عالمی معاشی اصول ہے کہ کوئی بھی ملک جب شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو اس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملک میں اس وقت موجودہ 22فیصد شرح کسی بھی طرح معاشی بہتری کا باعث نہیں بن سکتی، شرح سود کی اتنی بلند
مزید پڑھیے


بیرونِ ملک دوروں کے لیے پالیسی تیار

بدھ 20 مارچ 2024ء
اداریہ
نئی حکومتی ہدایات کے مطابق وفاقی وزراء کے ایک سال میں 3 سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر پابندی ہوگی، اِس پابندی کا اطلاق وزرائے مملکت، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران پر بھی ہوگا۔کفایت شعاری کی جانب یہ اہم قدم ہے ،اس کی تحسین کی جانی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وزراء کو ایک سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔دیکھنے میں آیا ہے کہ وزیر کے پاس الگ ،بیوی کے پاس الگ اور بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے الگ گاڑی ہوتی ہے ۔اسی طرح پٹرول کی بھی حد مقرر کی
مزید پڑھیے


پاکستان کا افغانستان میں سکیورٹی آپریشن

بدھ 20 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں افغان فورسز نے گولہ باری کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے معدد ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔تازہ ترین حملہ 16 مارچ
مزید پڑھیے


ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
ادارہ شماریات نے مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مزدوروں کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے۔ سب سے زیادہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں 1500روپے اور سب سے کم لاڑکانہ میں800روپے ہے ۔ آئی ایم ایف نے چار روز قبل دنیا کے غریب ترین ملکوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا غریب ترین ملکوں میں 52واں نمبر ہے۔ آئی ایم ایف کی یہ فہرست ہر ملک کی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی
مزید پڑھیے


کچے کے علاقے میں شہریوں کا اغوا بدستو ر جاری

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا ۔جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے مگر اس کا نتیجہ صفر ہے ۔ڈاکو ویسے ہی دندناتے پھرتے ہیں ۔شہریوں کو اغوا کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور مغویوں کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں