Common frontend top

ارشاد احمد عارف


اس کی اُمیدیں قلیل‘اس کے مقاصد جلیل


گزشتہ روز محقق اقبالیات جناب ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب کی تازہ تالیف مکاتیب ڈاکٹر حمید اللہؒ (بنام محمد طفیل)ملی‘ درویش منش محقق کے طور پر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا وجود غنیمت ہے‘ شاعر مشرق علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر درجنوں کتابوں کے مصنف ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے تن تنہا وہ کام کیا جو سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے تحقیقی ادارے نہیں کر پائے‘ڈاکٹر حمید اللہ کی عظیم دینی خدمات سے اہل علم واقف ہیں ’’مکاتیب ڈاکٹر حمید اللہ‘‘ مگر اس مرد درویش‘ عظیم محقق کے روزمرہ معمولات‘ دلچسپیوں ‘ انداز فکر اور مقصد حیات
جمعرات 25 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

تیرے وعدے پہ جیئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا

منگل 23 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا مستقبل مخدوش ہے اور میاں نواز شریف و آصف علی زرداری کے مابین اعتبار و اعتماد کا بحران شدید۔ ’’وعدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے‘‘ کے مشہور زمانہ قول کے خالق آصف علی زرداری کی زبان پر اعتبار کرنے سے پہلے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ماضی کا تلخ تجربہ بھلا دیا تو قصور وار وہ خود ہیں کوئی اور کیوں؟جھوٹ اور فریب کا کاروبار کم و بیش سارے ہی سیاستدان کرتے ہیں‘مانتا کوئی نہیں‘ آصف علی زرداری چھپاتے نہیں‘زیادہ بدنام ہیں‘
مزید پڑھیے


کیا خوب سودا نقد ہے…

جمعرات 18 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے وہی کچھ کیا جو 2007ء میں میاں صاحب نے آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس(اے پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر عمران خان اور اپنے دیگر اتحادیوں اور حضرت مولانا نے اپنے حلیف قاضی حسین احمد کے ساتھ کیا تھا ؎ کانٹا کسی کے مت لگا‘گو مثل گل پھولا ہے تو وہ تیرے حق میں تیر ہے‘ کس بات پر بھولا ہے تو مت آگ میں ڈال اور کو‘پھر گھانس کا پولا ہے تو سن رکھ یہ نکتہ بے خبر‘کس بات
مزید پڑھیے


ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

منگل 16 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
پریس کانفرنس میں وفاقی وزیروں شفقت محمود‘ فواد چودھری اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن آف پاکستان پرگرجتے برستے دیکھ کر اردو زبان کا پامال محاورہ یاد آیا‘ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ موجودہ الیکشن کمیشن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے قابل اعتماد مشیر سعید مہدی کے داماد ہیں، ممکن ہے بطور بیوروکریٹ ان کی ہمدردیاں بھی مسلم لیگ ن یا شریف خاندان کے ساتھ ہوں مگر راجہ سکندر کا نام عمران خان نے اپنے ایک غیر سیاسی مشیر کی سفارش پر پیش کیا‘ آئینی تقاضوں کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کے مشورے پرانہیں حکومت نے
مزید پڑھیے


اپنے اپنے بے وفائوں نے……

اتوار 14 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
حضرت حفیظ جالندھری نے برسوں قبل مخدوم یوسف رضا گیلانی‘ عبدالغفور حیدری اور مولانا فضل الرحمن کے دلی جذبات کی ترجمانی کس خوبصورت انداز و الفاظ میں کی تھی ؎ دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری کو صورتحال کا ادراک ہے‘پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مذہبی رہنما مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے جواب طلبی نہ سہی‘ بھرپور گلے شکوے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اپنے گریبان میں جھانکنے‘ کو وہ بھی تیار نہیں‘ عمران خان کی مخالفت
مزید پڑھیے



اتنا بے سمت نہ چل لوٹ کے گھر جانا ہے

جمعرات 11 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے حکمران اتحاد کو چکرادیا ہے‘ پریشانی کے عالم میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ڈپٹی چیئرمین کے منصب کے لئے امیدوار نامزد کرنے کی فرصت مل رہی ہے نہ چیئرمین سینٹ کے امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی کے لئے ایسی حکمت عملی تیار کرنے کا موقع کہ جس اخلاقی برتری کے اُصول کا علم کپتان نے تھام رکھا ہے وہ سربلند رہے اور یوسف رضا گیلانی بھی جیت نہ پائیں‘ شیخ رشید احمد اگرچہ حسب عادت سنجرانی کی بڑے مارجن سے کامیابی کے دعوے
مزید پڑھیے


مقابلہ سخت ہے، وقت کم

منگل 09 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
توقع کے عین مطابق پی ڈی ایم نے سابق وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا، تحریک انصاف اور حکومت اپوزیشن میں پھوٹ ڈال کر پی ڈی ایم اتحاد میں شامل بی این پی مینگل اور اب تک غیر جانبدار رہنے والی جماعت اسلامی کو ساتھ نہیں ملاتی تو بظاہر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی ہے، اپوزیشن اتحاد کو باون ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد سینٹ میں سینتالیس ارکان پر مشتمل ہے ؎ جمہوریت اِک طرز حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں
مزید پڑھیے


سب یہاں پر جناب بکتے ہیں

جمعه 05 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
اسلام میں رشوت دینے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں‘اسلام آباد میں رشوت دینے اور لینے والے پارلیمنٹ کی رکنیت کے حقدار۔ یقین نہ آئے تو سینٹ کے انتخابی نتائج بالخصوص اسلام آباد کی نشست کا جائزہ لے لیجیے۔سینٹ انتخابات میں پیسہ پہلی بار نہیں چلا‘ ہر سینٹ الیکشن دولت کی ریل پیل سے داغدار ہوا‘ قومی سیاست میں ضمیر فروشی اور پیسے کا چلن سکّہ رائج الوقت ہے اور مقبول سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے اس رجحان کی حوصلہ شکنی کے بجائے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی‘ عشروں قبل حبیب جالب نے کہا تھا ؎ اب
مزید پڑھیے


چشم کشا فیصلے

منگل 02 مارچ 2021ء
ارشاد احمد عارف
مقصد اگر سینٹ انتخاب میں ضمیر فروشی کا اندیشہ ظاہر کر کے اپوزیشن پر اخلاقی برتری حاصل کرنا اور ارکان اسمبلی پر دبائو بڑھانا تھا تو حکومت کسی نہ کسی حد تک کامیاب رہی لیکن اگر عمران خان واقعتاً یہ سمجھتے تھے کہ سپریم کورٹ سے اوپن بیلٹنگ کی اجازت مل سکتی ہے تو یہ خام خیالی تھی‘آئین اور قانون کی معمولی شدبد رکھنے والے افراد بھی روز اوِل سے کہہ رہے تھے کہ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے الیکشن کی آئینی سکیم سے عدالت عظمیٰ چھیڑ چھاڑ کر سکتی نہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اوپن بیلٹنگ کا اہتمام ممکن ہے‘
مزید پڑھیے


روشن کہیں بہار کے امکاں ہوئے تو ہیں

جمعه 26 فروری 2021ء
ارشاد احمد عارف
اللہ تعالیٰ میری اس خوش گمانی کی لاج رکھے‘ ادارے آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہے ہیں اور ان پر شخصیات و گروہوں کی بالادستی دم توڑ رہی ہے‘ شریف اور زرداری خاندان کے شور شرابے کے باوجود نیب اپنی روش پر قائم ہے‘ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے اہم ستون اس کی زد میں ہیں۔ وہ مقام ابھی نہیں آیا کہ سوفیصد غیر جانبداری‘ انصاف اور نتائج کی اُمید بر آئے لیکن سیف الرحمن اور قمر الزمان چودھری کے نیب سے موجودہ نیب کافی حد تک مختلف ہے‘ تازہ انگڑائی الیکشن کمشن آف پاکستان نے لی ہے‘این اے 75کا ضمنی
مزید پڑھیے








اہم خبریں