Common frontend top

ارشاد احمد عارف


حکمت


مشہور یہ ہے کہ جب مرزا اسداللہ خان غالب نے شاعری شروع کی تو بہت مشکل زبان اور فارسی اشعار کہا کرتے تھے‘ بیشتر لوگ سمجھنے سے قاصر رہتے‘ ہم عصر شعرا اس مشکل پسندی پر غالب کو طنز و استہزا کا نشانہ بناتے‘ اس وقت کے ایک شاعر آغا جان عیش نے غالب پر یہ قطعہ موزوں کیا ؎ اگر اپنا کہا‘ تم آپ ہی سمجھے‘ تو کیا سمجھے مزا کہنے کا جب ہے‘ اک کہے اور دوسرا سمجھے کلام میر سمجھے اور زبانِ میرزا سمجھے مگر ان کا کہا‘ یہ آپ سمجھیں‘ یا خدا سمجھے آغا جان عیش کا یہ
منگل 16 مئی 2023ء مزید پڑھیے

’’اقتدار کی مجبوریاں‘‘۔(2)

هفته 13 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
ہمارا اپنے قومی نظریہ حیات سے انحراف خطرناک علامت ہے جبکہ ہمارے آئین میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہے کہ ملک کا نظام حکومت‘ جمہوریت ‘ ہو گا جس کی بنیادیں قرآن و سنہ کے زریں اصولوں پر قائم ہوں گی لیکن اب تک جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں تمام کا زور صرف جمہوریت پر ہی رہا ہے اور قرآن و سنہ کو پس پشت ڈالے رکھا ہے۔دین کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قوم کو ملائیت کی جانب راغب کیا جائے بلکہ صرف وہ بنیادی تعلیم ہے جو ہر مسلمان کو دی جانی لازم ہے اور اس
مزید پڑھیے


’’اقتدار کی مجبوریاں‘‘(1)

جمعه 12 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
ڈھونڈھ تو میں کچھ اور رہا تھا‘ مختلف ادوار میں احاطہ عدالت سے سیاستدانوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر عدالتی احکامات کی تفصیل مگر سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کی سوانح حیات پر اچانک نظر پڑ گئی‘ سوچا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے اسباب و علل پر کیوں نہ ایک ایسے شخص کی سوچ سے استفادہ کیا جائے جو پاک فوج کا سربراہ رہا‘ وردی میں اور وردی کے بغیر سیاسی کھیل کا حصہ۔ 1980ء اور 1990ء کے عشرے میں پیش آنے والے اہم سیاسی و عسکری واقعات کا عینی شاہد۔ ’’اقتدار کی مجبوریاں‘‘ نامی
مزید پڑھیے


ظلم رہے اور امن بھی ہو

جمعرات 11 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
حکومت نے نیب کے ذریعے رینجرز کی مدد سے عمران خان کی گرفتاری کا مرحلہ سر کر لیا۔حکمران اتحاد کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی کہ جس طرح عمران خان کے دور میں میاں نواز شریف ‘مریم نواز‘ آصف علی زرداری ‘فریال تالپور اور دیگر سیاسی قائدین کرپشن کے الزام میں پکڑے گئے‘ احتساب عدالت کی پیشیاں بھگتیں اور سزایاب ہوئے‘ عمران خان بھی مکافات عمل کا شکار ہوں‘ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کتنی جان ہے عدالتی تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا‘ ویسے بھی یہ بعد کی بات ہے‘ سامنے کی بات یہ ہے کہ عمران خاں نیب کی
مزید پڑھیے


چین کا مشورہ اور ہمارا ’’میں نہ مانوں‘‘روّیہ

منگل 09 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
ہمارے سمندر سے گہری‘ ہمالیہ سے بلند اور شہد سے زیادہ میٹھی دوستی والے ہمسائے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے پاکستانی حکمرانوں اور حزب مخالف کے سیاستدانوں کو ایک برادرانہ ‘ مخلصانہ مشورہ دیا ہے اور وہ بھی پاکستان آ کر‘ کھلے عام‘ درجنوں اخبار نویسوں کے سامنے ۔یہ مشورہ کیا ہے؟ پاکستان کے اندرونی سیاسی‘ معاشی اور سماجی حالات کے بارے میں گہری تشویش کا مظہر اور دوستانہ جذبات کا اظہار۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چن گانگ نے کہا ’’پاکستان کے دوست ہمسائے ‘ شراکت کے طور پر چین یہ
مزید پڑھیے



فوجی آمروں کی گھاتیں‘ سیاستدانوں کی وارداتیں(3)

اتوار 07 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
جنرل یحییٰ نے شعوری یا غیر شعوری طور پر مسٹر بھٹو کی حکمتِ عملی کا ساتھ دیا۔پہلے تو انہوں نے 1956ء کے دستور کی بات متنازع فیہ بنائی‘ حالانکہ شروع شروع میں یہ آواز بہت گونج دار تھی۔یہ مطالبہ فوری مان لیا جاتا اور 1956ء کا دستور بحال ہو جاتا‘ تو شیخ مجیب الرحمن بھی اُسے تسلیم کر لیتے۔ایک طے شدہ منصوبے کے تحت اس مطالبے کی قوت کم کی گئی۔ اس کے خلاف بیانات آنے لگے جو سب سے پہلے مولانا بھاشانی اور مسٹر بھٹو نے دیے۔ ابلاغ عام کے ذرائع نے انہیں خوب ہوا دی اور یہ نظر
مزید پڑھیے


فوجی آمروں کی گھاتیں ‘سیاستدانوں کی وارداتیں(2)

هفته 06 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
رائو فرمان علی خاں کے مطابق ’’ اب سوال یہ تھا کہ پہلے کس کی تقریر ریکارڈ کی جائے۔جنرل یحییٰ خان نے اصرار کیا کہ پہلے فیلڈ مارشل کی تقریر ریکارڈ کی جائے۔بعض افراد کا خیال تھا کہ جنرل یحییٰ اس معاملے میں پہل کریں۔ جنرل یحییٰ کسی قسم کا خطرہ مول لینے پر تیار نہیں تھے۔انہوں نے بعد میں بتایا کہ خطرہ یہ تھا کہ میں تقریر پہلے ریکارڈ کروا دیتا‘ تو صدر ایوب اس تقریر کی بنیاد پر مجھے برطرف کر سکتے تھے۔وہ کہتے کہ آئین سے غداری کی ہے۔‘‘ ’’مجھے یاد آتا ہے کہ فیلڈ مارشل ایوب خاں کی
مزید پڑھیے


فوجی آمروں کی گھاتیں‘ سیاستدانو ں کی وارداتیں

جمعه 05 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
ان دنوں بزرگ اور زیرک صحافی جناب الطاف حسن قریشی کی ضخیم کتاب’’مشرقی پاکستان‘ ٹوٹا ہوا تارہ‘‘ زیر مطالعہ ہے۔یہ ان مضامین کا مجموعہ ہے جو الطاف صاحب نے ایوب خانی اور یحییٰ خانی عہد میں لکھے اور اردو ڈائجسٹ میں شائع ہوئے‘ مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور پاکستان کے زوال کی اہم وجوہات ان مضامین کے مطالعہ سے سامنے آتی اور محب وطن پاکستانی کو شدیدذہنی و روحانی پریشانی و پشیمانی میں مبتلا کرتی ہیں‘ چودہ سو صفحات کی یہ کتاب کئی ماہ قبل موصول ہوئی مگر تفصیل سے پڑھنے کا موقع نہ مل سکا‘ الطاف حسن قریشی صاحب
مزید پڑھیے


توہین پارلیمنٹ

بدھ 03 مئی 2023ء
ارشاد احمد عارف
صدیوں سے بغداد کے علماء و فقہا پر تبرا ہورہا ہے کہ جب وحشی منگول مسلم سلطنت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے دارالخلافہ کی طرف بڑھ رہے تھے‘ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو خطرے میں اور ریاست تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی‘ یہ اصحاب فہم و دانش اس بات پر باہم دست و گریباں تھے کہ کوا حلال ہے یا حرام؟ اقبالؒ کو بھی انہی سے گلہ تھا کہ ؎ خود بدلتے نہیں‘ قرآں کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق کسی نے خواب میں بھی سوچا نہ
مزید پڑھیے


یہاں تک تو آئے وہ مجبور ہو کر

جمعه 28 اپریل 2023ء
ارشاد احمد عارف
جگر مراد آبادی کس موقع پر یاد آئے ؎ تجاہل‘تغافل‘ تکلم‘ تبسم یہاں تک تو آئے وہ مجبور ہو کر بندوق کے زور پر مذاکرات نہ کرنے کی رٹ لگانے والے حکمران اتحاد نے بالآخر تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی مذاکرات آگے بڑھتے ہیں یا شیخ رشید احمد کے بقول محض جھانسہ اور دھوکہ ہیں‘جلد پتہ چل جائے گا‘ پچھلے سال نو اپریل کے بعد جس طرح ہماری سیاسی جماعتیں‘ آئین کے پاسدار اور جمہوریت کے علمبردار عناصر اور طاقتور حلقے ایکسپوز ہوئے ہیں ماضی میں کبھی نہیں‘ ایک بھرم تھا‘ جو ٹوٹا تو ٹوٹتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں