Common frontend top

ارشاد احمد عارف


’’مرے کو مارے اسحق ڈار‘‘


اردو کی مشہور کہاوت ’’مرے کو ماریں شاہ مدار‘‘ اس وقت کہی اور بولی جاتی ہے جب مصیبت پر مصیبت آتی ہے‘ جب کوئی شخص درد و تکلیف میں مبتلا دوا دارو کا متلاشی ہو اور اس پر نئی مصیبت وارد ‘ ظلم ڈھایا جائے‘ تو لوگ کہتے ہیں کہ ’’مرے کو ماریں شاہ مدار‘‘ مگر اس کے معانی اور متعلقات سے کم لوگ واقف ہیں۔ مشہور ہے کہ قصبہ مکن پور ضلع کانپور(یوپی) کے بزرگ حضرت بدیع الزمان زندہ شاہ مدارؒ کو مسلسل یاد الٰہی سے یہ قدرت حاصل تھی کہ جو صوفی مرتبہ فنامیں ہوتے‘ آپ اپنی ریاضت
جمعه 17 فروری 2023ء مزید پڑھیے

حاصل مطالعہ

بدھ 02 نومبر 2022ء
ارشاد احمد عارف
امیر المومنین حضرت عمرؓ بن خطاب کا ایک بیٹا تلاش روزگار میں عراق گیا۔ ایک سال کے بعد مال سے لدے اونٹوں کے ساتھ واپس آیا۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا کہ بیٹا اتنا مال کہاں سے آگیا۔ بیٹے نے جواب دیا تجارت کی۔ باپؓ نے پوچھا تجارت کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟ جواب ملا ’’چچا (کوفہ کے گورنر) نے اْدھار دیا ‘جو تجارت میں منافع کے بعد لوٹا دیا‘‘۔ حضرت عمرؓ نے گورنر کوفہ کو طلب کیا اور پوچھا: ’’کیا وہاں بیت المال میں اتنی دولت جمع ہو گئی ہے کہ ہر شہری کو قرض دے سکو‘‘۔ گورنر نے
مزید پڑھیے


شاہ زیب کے والدین کیا کرتے؟

بدھ 19 اکتوبر 2022ء
ارشاد احمد عارف
قاتل اور مقتول کے خاندان میں راضی نامہ کی بنیاد پر سندھی وڈیرے شاہ رخ جتوئی کو سپریم کورٹ نے بری کر دیا، اس عدالتی فیصلے پر سوشل میڈیا میں ہاہا کار مچی ہے اور نظام عدل و انصاف پر خوفناک تبصرے جاری ہیں۔ نوسال قبل مقتول شاہزیب کے والدین نے قاتل شاہ رخ جتوئی سے راضی نامہ کا کڑوا گھونٹ پیا، میڈیا میں مقتول کے مظلوم والدین پر تنقید ہوئی تو معاصر اخبار میں کالم لکھا جو قند مکرر کے طور پر قارئین کے ذوق مطالعہ کی نذر ہے۔ ’’مقتول سے ہمدردی اور قاتلوں سے نفرت کا یہ انداز بھی خوب
مزید پڑھیے


’’40علمی نشستیں‘‘

منگل 20  ستمبر 2022ء
ارشاد احمد عارف
خلافت نے ملوکیت کا روپ دھارا اور مسجد و مکتب میں بھی ملوک و سلاطین ظلِ الٰہی پکارے جانے لگے تو خانوادہ نبوتؐ کے تربیت یافتہ علماء و صلحا نے اپنی الگ دنیا بسا لی، سیاست اور روحانیت دو متوازی دھاروں کی صورت الگ الگ رواں دواں،مسلمانوں کی سیاسی قیادت ان لوگوں کے ہاتھ میں تھی جو اپنے اقتدار کی شبِ تاریک کو طول دینے کے لیے ریاستی سرمائے، قبائلی عصبیتوں، مکارانہ چالوں اور ظالمانہ تدبیروں کو استعمال کرنے کے ہنر سے آشنا اور دجل و فریب، ترغیب و تحریص وحشت و درندگی کے جملہ اسالیب برتنے کے خوگر
مزید پڑھیے


اچانک سیلاب‘ غیر متوقع بارشیں

اتوار 28  اگست 2022ء
ارشاد احمد عارف
شدید‘ لگاتار اور تباہ کن بارشوں اور سیلابی ریلوں سے خیبرپختونخوا‘ سرائیکی وسیب‘ سندھ اور بلوچستان میں قیامت صغریٰ برپا ہے‘ ایک ہزار سے زائد انسان‘ ہزاروں جانور‘ لاکھوں ایکڑ رقبے پر موجود فصلیں‘ باغات اور ہزاروں کچے پکے مکانات‘ دکانیں اس آفت کی نذر ہو چکے‘ کئی بستیاں‘ قصبے صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور سڑکوں‘ پلوں‘ ہیڈورکس کا نقصان سوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں (جن کا کام ہی مستقل بنیادوں پر قدرتی آفات سے نمٹنا ہے) کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں اور جے ایس بروکریج کی ریسرچ کے مطابق 2010ء
مزید پڑھیے



پاکستان اور تاریخی روایت

منگل 23  اگست 2022ء
یوسف عرفان
جنگ آزادی 1857ء تحریک پاکستان کی خشت اول ہے۔ پاکستان کے حصول کی بنیاد 1857ء تا 1900ء کے حالات‘ واقعات اور معاملات نے رکھ دی تھی۔ اس بنیاد کا بیج سرسید احمد خان کی علی گڑھ تحریک نے رکھاجو بعدازاں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام 1906ء اور قیام پاکستان 14 اگست 1947ء کی صورت میں تکمیلی منازل تک پہنچی۔ قائداعظم نے قیام پاکستان کے وقت بجا فرمایا تھا کہ پاکستان علی گڑھ یونیورسٹی کے میدان میں بنا ہے۔ یعنی علی گڑھ کے فارغ التحصیل طلباء اور اساتذہ نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا ۔یہ حقیقت ہے کہ
مزید پڑھیے


دوغلا پن (2)

جمعرات 11  اگست 2022ء
ارشاد احمد عارف
بھارت کی پوسٹنگ کے دوران کچھ افسوس واقعات بھی پیش آئے جن کو یاد کر کے آج بھی دل خراب ہوتا ہے۔ان میں نئی دہلی کے تاج ہوٹل میں 2006ء کی ایک شام ایک بھارتی اخبار کا سیمینار آج بھی یاد آتا ہے۔جس میں پوری دنیا سے چیدہ چیدہ سیاسی رہنما بلائے گئے تھے۔برطانیہ سے سابق وزیر اعظم جان میجر ‘ اردن سے ملکہ نور اور پاکستان سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور عمران خان تھے۔سیمینار سے کچھ دن پہلے پاکستان ہائی کمیشن کے لوگ یہ دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے کہ ایئر پورٹ سے
مزید پڑھیے


دوغلا پن

منگل 09  اگست 2022ء
ارشاد احمد عارف
ڈاک سے کتابوں کا بنڈل ملا‘ کھولا تو علامہ عبدالستار عاصم نے رائے ریاض حسین کی خود نوشت ’’رائے عامہ‘‘ اور صابر رضا کا مجموعہ کلام ’’بے صوت رنگوں کا شور‘‘ ارسال کیا تھا۔صابر رضا کی شاعری خوب ہے‘ حالات کا نوحہ مگر سچ کہنے کی امنگ‘ ترنگ: جو خون دے کے ملی‘ وہ زمین میری ہے وہ جس میں سانپ پلے‘ آستین میری ہے جو آج تک نہ بکی وہ زبان رکھتا ہوں جو آج تک نہ جھکی وہ جبین میری ہے ایک اور شعر ملاحظہ فرمائیے ؎ عجیب پاگل مرے قبیلے کے لوگ ہیں جو بھٹکتے پھرتے ہیں تیرگی میں گنوا کے
مزید پڑھیے


یہی شاہکار ہے تیرے ہنر کا؟

بدھ 20 جولائی 2022ء
ارشاد احمد عارف
عرصہ دراز سے یہ تاثر پختہ ہو چکا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز حکومت وقت کے امیدوار کو ترجیح دیتے ہیں کہ وہی گلی محلے کے ترقیاتی کام کراتا اور تھانے کچہری کے معاملات نمٹاتا ہے‘ عام انتخابات میں البتہ قومی‘ بین الاقوامی مسائل اور نظریاتی مباحث اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیاسی پنڈت یہ بات بھی زور دے کر کہتے ہیں کہ کامیابی ضمنی انتخابات میں الیکٹ ایبلز کے قدم چومتی اور پولیس و انتظامیہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پنجاب کے حالیہ انتخابات کے نتائج نے مگر ان سارے بیانیوں کی مٹی پلید کر دی‘ حکومتی وسائل کام
مزید پڑھیے


’’یہ تصور تو ہرگز ہمارا نہیں‘‘

بدھ 25 مئی 2022ء
ارشاد احمد عارف
رات سونے سے قبل ٹی وی چینلز پر پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس کے کریک ڈائون اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے گھر پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی فوٹیج دیکھ کر طبیعت مکدّر ہوئی‘ یہ سوچ کر دماغ چکرایا کہ ہمارے سیاستدانوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور جمہوریت ان کے نزدیک محض حصول اقتدار کا زینہ ہے‘ ہر جائز و ناجائز ہتھکنڈے سے ایوان اقتدار میں پہنچو اور پھر آئین‘ قانون‘ اقدار و روایات اور سماجی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ کر وہ سب
مزید پڑھیے








اہم خبریں