Common frontend top

BN

ارشاد احمد عارف


دونوں کا حاصل خانہ خرابی


کہتے ہیںایک کمہار گدھے لے کر کہیں جا رہا تھا‘راستے میں کسی خاتون نے کمہار سے لفٹ مانگی‘کمہار کو ترس آ گیا‘ اُس نے خاتون کو گدھے پر بٹھایا اور منزل مقصود کی طرف چل پڑا‘راستہ ناہموار تھا اور گدھا خرمستی میں مگن‘ٹھوکر سی لگی تو خاتون گر پڑی‘کمہار کا کوئی قصور نہ تھا مگر خاتون اس پر چڑھ دوڑی‘راہ چلتے مسافر نے کمہار سے ماجرا پوچھا‘تو اُس نے تفصیل بتا دی‘خاتون اپنی غلطی سے گری یا گدھے کی خرمستی سے‘کمہار کا کوئی قصور نہ تھا‘مسافر کی زبان سے برجستہ نکلا ’’ڈگی کھوتی توں تے غصّہ کمہار تے‘‘ امریکہ کو
جمعه 01 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

سیّد ہجویر مخدوم اُمم کی مجلس میں

منگل 28  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف کشف المحجوب کا مطالعہ کرتے ہوئے دل چاہا کہ قارئین کو بھی سیّد ہجویرؒ کی مجلس میں لے چلوں‘معجزہ و کرامت کی بحث جاری ہے اور حضرت فرما رہے ہیں۔ ’’یہ ایسی باتیں ہیں جو انسان کے وہم و گمان سے بالاتر ہیں اور اسی کے موافق مضامین احادیث صحیحہ میں حضور ﷺ سے وارد ہیں۔چنانچہ حدیث الغار کا واقعہ بھی ایسا ہی ہے کہ ایک دن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم بارگاہ رسالت میں عرض گزارہوئے کہ حضور !ہمیں عجائبات اممِِ ماضیہ کا کچھ فرمائیں۔‘‘ ’’ حضور ﷺ نے فرمایا:تم
مزید پڑھیے


عزت کا سوال

جمعه 24  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
میر تقی میر کی عادت تھی کہ جب گھر سے باہر جاتے تو تمام دروازے کھلے چھوڑ دیتے تھے اور جب گھر واپس آتے تمام دروازے بند کر لیتے تھے۔ایک دن کسی نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا:’’میں ہی تو اس گھر کی واحد دولت ہوں۔‘‘ میر تقی میرسے لکھنؤ میں کسی نے پوچھا:’’کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے؟‘‘ میر صاحب نے کہا:’’ایک تو سودا ہے اور دوسرا یہ خاکسار ‘ اور پھر کچھ تامل سے بولے‘آدھے خواجہ میر درد۔’’ اس شخص نے کہا: ’’حضرت ‘اور میر سوز؟‘‘ میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا: ’’میر سوز
مزید پڑھیے


غیرت ہے بڑی چیز

بدھ 22  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بن کھیلے وطن واپسی پر قومی سوگ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا۔ کھیل کو کھیل نہ سمجھنے اور کھیل کے پیچھے کارفرما کھیل پرسنجیدگی سے توجہ نہ دینے کا نتیجہ ہے کہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ ہی نہیں، حکمران بھی حواس باختہ ہیں اور اپوزیشن حکمرانوں کی بے چینی اور بے بسی سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ بلاشبہ صرف پاکستان ہی نہیں برطانوی نو آبادیاتی نظام کا حصہ رہنے والے تمام ممالک میں کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے اور ان ممالک کی سماجی
مزید پڑھیے


ارتعاش

جمعرات 16  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
امور سیاست و ریاست پر غور و فکر اور بحث کرنے والے دانشوروں اور فلسفیوں نے اچھی حکمرانی کا ایک گُر یہ بھی بیان کیا ہے کہ معاشرے کو پرسکون رکھا جائے‘بلا وجہ ارتعاش پیدا نہ کیا جائے‘معاشرے اور ملک بنیادوں‘دیواروں اور ستونوں پر ایستادہ مسقّف عمارت کی طرح ہوتے ہیں۔ گاہے قدیم اور بوسیدہ عمارتیں اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے باوجود محض چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور لیپا پوتی کرتے رہنے کے سبب عرصہ دراز تک قائم رہتی ہیں جبکہ کنکریٹ سے بنی مضبوط عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن جاتی ہیں۔ زلزلے کسی عمارت کی بنیادوں
مزید پڑھیے



پاکستان میں قبول اسلام جرم

بدھ 15  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
برصغیر کے بے مثل خطیب سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے ملاقاتی نوجوان طلبہ سے کہا ’’بیٹے آپ داڑھی کیوں نہیں رکھتے‘ یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔‘‘ ایک حاضر جواب طالب علم فی الفور بولا ’’شاہ جی اسلامیہ کالج میں داڑھی رکھنا مشکل ہے‘ ہم ساتھی غیر مسلم طلبہ کو کیا منہ دکھائیں گے۔‘‘ شاہ جی نے ٹھنڈی سانس بھر کر کہا ’’واقعی بیٹا اسلامیہ کالج میں داڑھی رکھنا مشکل بلکہ ناممکن ہے‘ خالصہ کالج میں آسان ہے جہاں سارے سکھ طلبہ باریش ہیں۔‘‘ ان دنوں مذہب کی جبری تبدیلی کے ایک قانونی بل کے
مزید پڑھیے


اِک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

جمعه 10  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
آئندہ انتخابات الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے کرانے کا حکومتی فیصلہ فی الحال اپوزیشن کو قبول ہے نہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو منظور‘حکومت اپوزیشن کے بارے میں یہ کہہ سکتی ے کہ وہ ’’میں نہ مانوں‘‘ کی روائتی پالیسی پر گامزن ہے‘عمران خان نے مدمقابل سیاستدانوں کو اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے کہ وہ حکومت کی نیت پر شک کرتے‘اقدامات کی مخالفت کو کارثواب سمجھتے ہیں‘عمران خان اگر کہے کہ سورج مشرق سے نکلتا‘ مغرب میں غروب ہوتا ہے تو اپوزیشن شاید اسے بھی ’’سلیکٹڈ‘‘ کی درفنطنی قرار دے۔ ؎ زاہد ثبوت لائے جو
مزید پڑھیے


یہ دنیا ہے یہاں ہر بات ممکن ہے

جمعرات 09  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
مستقبل میں کیا ہو گا؟علیم و خبیر اللہ ہی بہتر جانتا ہے‘میرا مگر خیال ہے کہ اب میڈیا کی باری ہے‘بیس سال تک اپنی عسکری قوت‘سائنسی ترقی اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے ڈرا ڈرا کر امریکہ نے پوری دنیا کا خون خشک کئے رکھا‘پاکستان ہی نہیں ہر مسلم ریاست میں ایک نسل جوان ہوئی جس نے افغانستان میں امریکی ٹیکنالوجی اور عسکری صلاحیت کی شان میں قصیدے سنے‘یقین کیا کہ افغانستان میں طالبان کبھی دوبارہ سر اٹھائیں گے نہ ملا عمر کے عمامہ پوش پیرو کار ایوان اقتدار کے اردگرد پھٹکیں گے‘ افغانستان کے مالک اب حامد کرئی‘عبداللہ عبداللہ‘عبدالرشید دوستم‘
مزید پڑھیے


7ستمبر

منگل 07  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
آج 7ستمبر ہے‘سینتالیس سال قبل اسی روز پاکستانی پارلیمنٹ نے متفقہ تاریخی فیصلہ سے ایک سو سال پرانا مذہبی مناقشہ ختم کیا‘یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ پارلیمنٹ کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع اس گروہ نے خود فراہم کیا جو عشروں سے مسلسل احتجاج کے باوجود مسلم اکثریت کے سینے پر مونگ دل رہا تھا حالانکہ تصوّر پاکستان کے خالق علامہ اقبال تقسیم برصغیر سے قبل جواہر لال نہرو کے نام ایک خط میں اس اقلیتی گروہ کو اسلام اور ہندوستان کا غدار قرار دے چکے تھے‘1974ء میں تحریک ختم نبوت کا آغاز کیسے ہوا‘ہر طبقہ فکر کے
مزید پڑھیے


کھڑی ڈیندی ہاں سنیہڑے انہاں لوکاں کوں

اتوار 05  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
92سالہ ضعیف العمر‘مختلف جسمانی عوارض کے شکار نحیف و ناتواں سید علی گیلانی کی طبعی موت پر برصغیر پاک و ہند میں سوگ کی کیفیت‘بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات سات لاکھ فوج کی بدحواسی و درندگی سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ دلیر اور نڈر انسان پہاڑی کا چراغ ہے ۔اپنوں کی عقیدت و محبت کا مرکز اور بیگانوں کے دل و دماغ کی چبھن‘اپنے ایسے فرد فریدکی عزت کرتے اور بیگانے خوف کھاتے ہیں‘موجودہ صدی میں قائد اعظم‘ہوچی منہ‘آیت اللہ خمینی‘نیلسن منڈیلا‘ملا محمد عمر کے بعد سید علی گیلانی نے ثابت کیا کہ بزدل اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں