Common frontend top

ارشاد احمد عارف


توتیا‘من موتیا توں اس گلی نہ جا


فوجی انتظامات میں سرکاری اعزاز کے ساتھ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی تدفین کا منظر دیکھ کر احمد ندیم قاسمی یاد آئے ؎ عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا‘عبدالقدیر خان کے ساتھ مختلف حیثیتوں میں کام کرنے والے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر سلطان بشیر الدین محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی اکبر زاہد سے مختلف مواقع پر طویل نشستیں رہیں‘دونوں ڈاکٹر صاحب کی ذہانت‘حب الوطنی ‘اپنے شعبے میں لیاقت‘غیر معمولی یادداشت اور لگن کے معترف پائے گئے‘میں نے
منگل 12 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

اور محبت وہی انداز پرانے مانگے

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
یہ وقت بھی آنا تھا‘بزعم خویش دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کی نائب وزیر خارجہ(ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ) وینڈی شرمین اسلام آباد آئی وفد کا استقبال ڈائریکٹر سطح کے ایک افسر نے کیا‘دفتر خارجہ پہنچی‘ تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پورچ میں آکر ان کا خیر مقدم کیا نہ تعریفوں کے پل باندھے‘وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خیر کیا ہونا تھی‘وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی نوبت بھی نہیں آئی۔محترمہ ملاقات کے لئے گئیں تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سویلین لباس میں آمنے سامنے بیٹھ کر چار باتیں کیں اور رخصت
مزید پڑھیے


عام معافی

اتوار 03 اکتوبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
ترک ٹی وی سے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ قبل از وقت ہو سکتا ہے‘غلط ہرگز نہیں۔روز اوّل سے افغانستان میں امریکہ کی فوجی مداخلت کا مخالف اور امن و مذاکرات کا علمبردار پاکستانی حکمران اندرون ملک جنگ و جدل کے خاتمے کا خواہش مند ہے‘تعجب کس بات پر؟تحریک طالبان پاکستان کے کس گروپ نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ؟ٹی وی اینکر نے پوچھا نہ عمران خان نے بتایا‘باتیں قبل از وقت یوں ہیں کہ کسی باغی گروپ سے مذاکرات آسان ہوتے ہیں نہ جلد نتیجہ خیز
مزید پڑھیے


دونوں کا حاصل خانہ خرابی

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
کہتے ہیںایک کمہار گدھے لے کر کہیں جا رہا تھا‘راستے میں کسی خاتون نے کمہار سے لفٹ مانگی‘کمہار کو ترس آ گیا‘ اُس نے خاتون کو گدھے پر بٹھایا اور منزل مقصود کی طرف چل پڑا‘راستہ ناہموار تھا اور گدھا خرمستی میں مگن‘ٹھوکر سی لگی تو خاتون گر پڑی‘کمہار کا کوئی قصور نہ تھا مگر خاتون اس پر چڑھ دوڑی‘راہ چلتے مسافر نے کمہار سے ماجرا پوچھا‘تو اُس نے تفصیل بتا دی‘خاتون اپنی غلطی سے گری یا گدھے کی خرمستی سے‘کمہار کا کوئی قصور نہ تھا‘مسافر کی زبان سے برجستہ نکلا ’’ڈگی کھوتی توں تے غصّہ کمہار تے‘‘ امریکہ کو
مزید پڑھیے


سیّد ہجویر مخدوم اُمم کی مجلس میں

منگل 28  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف کشف المحجوب کا مطالعہ کرتے ہوئے دل چاہا کہ قارئین کو بھی سیّد ہجویرؒ کی مجلس میں لے چلوں‘معجزہ و کرامت کی بحث جاری ہے اور حضرت فرما رہے ہیں۔ ’’یہ ایسی باتیں ہیں جو انسان کے وہم و گمان سے بالاتر ہیں اور اسی کے موافق مضامین احادیث صحیحہ میں حضور ﷺ سے وارد ہیں۔چنانچہ حدیث الغار کا واقعہ بھی ایسا ہی ہے کہ ایک دن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم بارگاہ رسالت میں عرض گزارہوئے کہ حضور !ہمیں عجائبات اممِِ ماضیہ کا کچھ فرمائیں۔‘‘ ’’ حضور ﷺ نے فرمایا:تم
مزید پڑھیے



عزت کا سوال

جمعه 24  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
میر تقی میر کی عادت تھی کہ جب گھر سے باہر جاتے تو تمام دروازے کھلے چھوڑ دیتے تھے اور جب گھر واپس آتے تمام دروازے بند کر لیتے تھے۔ایک دن کسی نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا:’’میں ہی تو اس گھر کی واحد دولت ہوں۔‘‘ میر تقی میرسے لکھنؤ میں کسی نے پوچھا:’’کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے؟‘‘ میر صاحب نے کہا:’’ایک تو سودا ہے اور دوسرا یہ خاکسار ‘ اور پھر کچھ تامل سے بولے‘آدھے خواجہ میر درد۔’’ اس شخص نے کہا: ’’حضرت ‘اور میر سوز؟‘‘ میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا: ’’میر سوز
مزید پڑھیے


غیرت ہے بڑی چیز

بدھ 22  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بن کھیلے وطن واپسی پر قومی سوگ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا۔ کھیل کو کھیل نہ سمجھنے اور کھیل کے پیچھے کارفرما کھیل پرسنجیدگی سے توجہ نہ دینے کا نتیجہ ہے کہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ ہی نہیں، حکمران بھی حواس باختہ ہیں اور اپوزیشن حکمرانوں کی بے چینی اور بے بسی سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ بلاشبہ صرف پاکستان ہی نہیں برطانوی نو آبادیاتی نظام کا حصہ رہنے والے تمام ممالک میں کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے اور ان ممالک کی سماجی
مزید پڑھیے


ارتعاش

جمعرات 16  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
امور سیاست و ریاست پر غور و فکر اور بحث کرنے والے دانشوروں اور فلسفیوں نے اچھی حکمرانی کا ایک گُر یہ بھی بیان کیا ہے کہ معاشرے کو پرسکون رکھا جائے‘بلا وجہ ارتعاش پیدا نہ کیا جائے‘معاشرے اور ملک بنیادوں‘دیواروں اور ستونوں پر ایستادہ مسقّف عمارت کی طرح ہوتے ہیں۔ گاہے قدیم اور بوسیدہ عمارتیں اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے باوجود محض چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور لیپا پوتی کرتے رہنے کے سبب عرصہ دراز تک قائم رہتی ہیں جبکہ کنکریٹ سے بنی مضبوط عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن جاتی ہیں۔ زلزلے کسی عمارت کی بنیادوں
مزید پڑھیے


پاکستان میں قبول اسلام جرم

بدھ 15  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
برصغیر کے بے مثل خطیب سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے ملاقاتی نوجوان طلبہ سے کہا ’’بیٹے آپ داڑھی کیوں نہیں رکھتے‘ یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔‘‘ ایک حاضر جواب طالب علم فی الفور بولا ’’شاہ جی اسلامیہ کالج میں داڑھی رکھنا مشکل ہے‘ ہم ساتھی غیر مسلم طلبہ کو کیا منہ دکھائیں گے۔‘‘ شاہ جی نے ٹھنڈی سانس بھر کر کہا ’’واقعی بیٹا اسلامیہ کالج میں داڑھی رکھنا مشکل بلکہ ناممکن ہے‘ خالصہ کالج میں آسان ہے جہاں سارے سکھ طلبہ باریش ہیں۔‘‘ ان دنوں مذہب کی جبری تبدیلی کے ایک قانونی بل کے
مزید پڑھیے


اِک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

جمعه 10  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
آئندہ انتخابات الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے کرانے کا حکومتی فیصلہ فی الحال اپوزیشن کو قبول ہے نہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو منظور‘حکومت اپوزیشن کے بارے میں یہ کہہ سکتی ے کہ وہ ’’میں نہ مانوں‘‘ کی روائتی پالیسی پر گامزن ہے‘عمران خان نے مدمقابل سیاستدانوں کو اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے کہ وہ حکومت کی نیت پر شک کرتے‘اقدامات کی مخالفت کو کارثواب سمجھتے ہیں‘عمران خان اگر کہے کہ سورج مشرق سے نکلتا‘ مغرب میں غروب ہوتا ہے تو اپوزیشن شاید اسے بھی ’’سلیکٹڈ‘‘ کی درفنطنی قرار دے۔ ؎ زاہد ثبوت لائے جو
مزید پڑھیے








اہم خبریں