Common frontend top

ارشاد محمود


اعتماد کا بحران سب کچھ نگل جائے گا!


اخلاقی گراوٹ اور عمومی انحطاط کا سلسلہ تو صدیوں سے جاری ہے لیکن گزشتہ چند عشروںسے اس میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔قومیں اور ملک مالی مشکلات یا کمزور عسکری صلاحیت کی وجہ سے کم تباہ ہوتے ہیں ۔ سماج سے برے بھلے، کھرے کھوٹے کی تمیز مٹ جائے تو انہیں برباد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ شہریوں کا ریاستی اور قومی اداروں پر سے اعتبار اٹھ جائے تو رفتہ رفتہ قومی وجود کھوکھلا ہوجاتا ہے اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوتی۔ ماضی میں بھی بے شمار قو میںا ور مما لک محض اس لیے صف
پیر 21 جون 2021ء مزید پڑھیے

اسلاموفوبیامغرب کو لے ڈوبے گا

منگل 15 جون 2021ء
ارشاد محمود
کینیڈا میں دودہائیوں سے آبادپاکستانی نژاد خاندان کی ایک سفیدفام نسل پرست عیسائی نوجوان نتھینیل ویلٹمین کے ہاتھوں المناک ہلاکت نے نہ صرف مسلم دنیا بلکہ عالم مغرب کوبھی د ہلا کر رکھ دیاہے۔ قاتل اس خاندان کو جانتاتک نہ تھا،اس کے باوجود اس نے پورے خاندان کو ایک گاڑی تلے کچل دیا۔آخرکیوں؟ اس لیے کہ اس نوجوان کے دل ودماغ میں مسلمانوں کے خلاف غم اور غصہ بھرا ہواتھا۔نہ جانے کب سے نفرت کی آگ میں وہ جلتا رہا۔غالباً اس نوجوان نے چند ہفتے قبل فلسطین میں بھی مسلمان عورتوں،مردوں اور بچوں کے قتل کے مناظردیکھے ہوں گے۔مغربی دنیا
مزید پڑھیے


امن کو موقع ملنا چاہیے

پیر 07 جون 2021ء
ارشاد محمود
یہ دیکھتے ہوئے کہ 4جولائی تک امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا ہوچکا ہوگا،طالبان نے زیادہ سے زیادہ افغان صوبوں پر قبضے کی مہم تیر تر کردی ہے۔خاص طور پر گزشتہ ماہ امریکی فورسز کا باضابطہ انخلا شروع ہوا، تو زیادہ سے زیادہ صوبوں پر قبضے کی دوڑ میں شدت آگئی۔ گزشتہ ہفتے طالبان نے تین صوبوں پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ سرکاری افواج کو سرینڈر پر مجبور کیا۔یاد رہے کہ کابل کے نواح کے چار صوبوں پر طالبان پہلے ہی قابض ہیں۔ افغان فورسز کو طالبان پر فضائی برتری حاصل ہے ۔ ان کے پاس امریکہ اور یورپ کے
مزید پڑھیے


پاک چین دوستی کے ستر برس

پیر 24 مئی 2021ء
ارشاد محمود
ستر کی دہائی میں جنم لینے والی پاکستانی نسل پاک چین دوستی کی لوری سن کرجوان ہوئی ہے۔ قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے قصہ ریڈیو پاکستان پر سن کر چین کی اہل پاکستان کے ساتھ محبت کاگہرا نقش دل وماغ پر اس قدر پڑا کہ اب کوئی اور دوستی نگاہوں میں ججتی ہے نہ دل میں سموتی ہے۔پاکستان اور چین ان دنوں سرکاری سطح پر دوستی کے ستر برس پورے ہونے کی تقریبات منعقد کررہے ہیں۔21مئی1951کو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جو سفر شروع ہوا تھا کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ وہ نہ
مزید پڑھیے


پاکستان سعودی عرب تعلقات کا نیا دور

پیر 10 مئی 2021ء
ارشاد محمود
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی روایتی گرم جوشی کو بحال کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک برس سے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی تھی ۔پاکستان کی خواہش تھی کہ سعود ی عرب کشمیر کے مسئلہ پر ساتھ دے لیکن سعودی عرب بھارت کو ناراض نہیں کرچاہتاتھا جو اس کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار اور تیل کا درآمدکنندہ ہے۔ دونوں ممالک کی لیڈرشپ نے ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے آگئے بڑھنے
مزید پڑھیے



گلگت بلتستان پیکیج ایک نئے دور کا آغاز

پیر 03 مئی 2021ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے تین سو ستر ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے اس خطے کی عشروں پر محیط محرومیوں اور مایوسیوں کا مداوا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سات دہائیوں میں اتنا بڑا مالیاتی پیکیج کسی بھی وفاقی حکومت نے نہیں دیا۔بے پناہ قدرتی وسائل اوراہم جغرافیائی محل وقوع ہونے کے باوجود یہ علاقہ پسماندہ رہا، جس کی وجہ سے یہاں زبردست احساس محرومی پایاجاتاہے۔ دیر آید درست آید کے مصداق اب ایک بڑا پیکیج دیاگیا ہے، اگر اس پر دیانت داری کے ساتھ عمل درآمد کیاگیا،تو کم
مزید پڑھیے


موت گھر گھر کی کہانی

پیر 26 اپریل 2021ء
ارشاد محمود
کورونا کی وبا نے ایسے مہلک وار کرنا شروع کردیئے ہیںکہ کل تلک جن کا تصور بھی محال تھا۔ہلاکتیں اب ہر گلی محلے کی کہانی ہے۔ احتیاط کا دامن نہ تھما تو جلدہی کورونا سے ہونے والی اموات گھر گھر کی کہانی ہوگی۔حقیقت یہ ہے کہ موت ہم سب کے تعاقب میں ہے اور ہم بے خبر گہری نیند سو رہے ہیں۔کورونا کے تیسرے وار نے ہمارے پڑوس میں بھارت کی گلیوں اور بازاروں کو ویران کردیا۔گلی گلی شہرشہر ماتم کدے سج چکے ہیں۔حکومتیں اور ریاستی انتظامیہ بے بسی سے ایک دوسرے کا منہ تک رہی ہے۔ کسی سے کچھ
مزید پڑھیے


کیا یہ مسئلے کا حل ہے؟

پیر 19 اپریل 2021ء
ارشاد محمود
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیر اعظم عمران خان نے ایک مذہبی تنظیم کی سرگرمیوں پرپابندی اور اسے کالعدم قراردینے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے، پرتشدد راستہ اختیار کرنے ، شہریوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کرنے کی پاداش میںاس کے خلاف کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم مسلمان نبی کریم ﷺ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ان کی شان میں کسی قسم کی
مزید پڑھیے


امریکہ یا روس

پیر 12 اپریل 2021ء
ارشاد محمود
نو برس بعد روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف پاکستان تشریف لائے تو ملک کے طو ل وعرض میں چہ میگوئیاں شروع ہوئیں کہ پاکستان امریکہ یا اہل مغرب سے ناطہ توڑ کر حلقہ بگوش روس ہونے جارہاہے ؟پاکستان کے اندر ایک طبقہ ہمیشہ موجود رہاہے ،جو پاکستان کو روس یا امریکہ میں سے کسی ایک بلاک میں شامل کرانے پر تلا رہتاہے۔ پاکستان نے گزشتہ دس پندرہ برسوں میں تسلسل کے ساتھ روس کے تعلقات میں پائی جانے والی تلخی کم کرنے اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر توجہ دی۔ رفتہ رفتہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی پیدا
مزید پڑھیے


کشمیر:ترجیحات طے کیجیے

پیر 05 اپریل 2021ء
ارشاد محمود
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں تیزی سے ایسی تبدیلیاںرونما ہورہی ہیں جو طویل المعیاد اثرات کی حامل ہیں۔بھارت بتدریج لیکن مستقل مزاجی سے زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔ چنانچہ کشمیری مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور انتظامی بالادستی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں آبادیاتی تبدیلی بھی ایک حقیقت کے طور پر متشکل ہورہی ہے۔ ایک بھرپور ثقافتی یلغار بھی جاری ہے تاکہ صدیوں پرانی قدیم کشمیری تہذیب اورمسلم تشخص کو تبدیل کرنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں