Common frontend top

ارشاد محمود


اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کا احوال


پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سویلین اور عسکری لیڈرشپ ہی نہیں بلکہ حزب مخالف کے سیاستدان اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے، دو دن تک اسلام آبادمیں ایک چھت تلے سر جوڑ کر، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈائیلاگ کا افتتاع کرتے ہوئے کہا کہ: پاکستان کو محض مضبوط عسکری قوت ، جدید ہتھیاروںاور ٹیکنالوجی سے لیس فوج کے ذریعے محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ۔ ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ دنیا اکثر استفسار کرتی ہے کہ کیا سول ملٹری لیڈرشپ ایک صفحے پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ :پاکستان نے اب جس راہ
اتوار 21 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

قطر ی سفیر کے ساتھ نشست

پیر 15 مارچ 2021ء
ارشاد محمود
گزشتہ دہائی میںمشرق وسطی میں قطر ایک منفرد ملک کے طور پر ابھرا ۔ چھوٹے سے اس جزیزے کی شناخت اب دنیا میں امن ، استحکام، تعلیم کے فروغ ، بحث ومباحثے اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل میں مددگار ریاست کی ہے۔ تنازعات میں الجھنے کے بجائے جو تنازعات کے حل کے لیے مالی معاونت اور انسانی وسائل کا بے دریغ استعمال کرتاہے۔ دنیا کی معروف یونیورسٹیوں اور دانش گاہوںکے علاقائی کمپیس دارالحکومت دوحہ میں قائم ہیں ۔جہاں مکالمے ، تحقیق ،مشترکہ انسانی مفاد اور اقدار کو فروغ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے میںقطر کے
مزید پڑھیے


کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے بعد کیا ہوگا؟

پیر 08 مارچ 2021ء
ارشاد محمود
24 فروری کو پاکستان اور بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کا اعلان کرکے ایک عالم کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، طاقت کے عالمی مراکز اور اقوام متحدہ نے اس اقدام کا بھرپورخیر مقدم کیا ۔ اس پیشرفت سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ دونوں ممالک میں حالت جنگ کی مسلسل کیفیت برقراررکھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ امید ہے کہ یہ محض ایک وقتی( شاطرانہ چال ) نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں طویل المعیاد اسٹرٹیجک فکر کارفرماہے، جو بتدریج
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات میں نیا موڑ

پیر 01 مارچ 2021ء
ارشاد محمود
2018 میں سعودی صحافی کا قتل سعودی ولی عہد کا مسلسل تعاقب کررہاہے۔ جو بائیڈن کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ امکانات روشن ہوچکے تھے کہ اس قتل کا جادو سر چڑھ کر بولے گا ۔سعودی عرب اورامریکہ کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہواکیونکہ بائیڈن گزشتہ دو برسوں سے مسلسل یہ کہہ رہے تھے کہ وہ اس واقعہ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ بائیڈن اقتدار سنبھالنے کے بعد فوری بعد سعودیوں کا مکو ٹھپ دیں گے۔ اس قدر جلد بازی کا گمان تک نہ تھا۔چند دن قبل منظرعام پر آنے والی امریکی ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹ نے انکشاف
مزید پڑھیے


جمہوری اصلاحات کا پیکیج درکا رہے

پیر 22 فروری 2021ء
ارشاد محمود
سینیٹ الیکشن کو بازیچۂ اطفال بنادیا گیا ۔ کون نہیں جانتا یا مانتا کہ سینیٹ کے الیکشن عمومی طور پر پیسہ کا کھیل بن چکا ہے۔ محض گزشتہ الیکشن ہی میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ضمیر نہیں بیچے بلکہ یہ سلسلہ کئی عشروں سے سرکاری چھتر سایہ میں جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تین برس قبل انکشافات کرکے بھانڈا پھوڑا توسیاسی منظرنامہ پر کچھ ارتعاش پیدا ہوا۔ خان کا مقصد یہ تھا کہ کسی طرح ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے جہاں روپے پیسے کا لین دین نہ ہو اور سیاسی جماعتیں اپنی مرضی
مزید پڑھیے



وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں کیاغلط کہا؟

پیر 08 فروری 2021ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان سے الحاق کریں تو انہیں حق دیا جائے گا کہ وہ اپنی مرضی کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ اردو زبان پر کم گرفت کی بدولت یا پھر جوش خطابت میں بعض اوقات الفاظ کے انتخاب میں کچھ غلط سلط ہوجاتاہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی آئینی پوزیشن یہی ہے جس کااظہار وزیراعظم عمران خان نے کیا ۔ پاکستان میں ابھی تک تین آئین بنائے گئے۔ پہلا آئین 1956، دوسرا آئین جنر ل محمد ایوب خا ن
مزید پڑھیے


فیصلہ کن چھ ماہ

پیر 01 فروری 2021ء
ارشاد محمود
اگلے چھ ماہ پاکستان کی جمہوری اور سیاسی تاریخ میں فیصلہ کن نظرآتے ہیں۔ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن مکمل ہوجائے گا۔ غالب امکان ہے کہ سینیٹ میں حکمران پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادیوں کو عددی برتری حاصل ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ مارچ میں 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن میں کئی ایک نامی گرامی شخصیات بھی شامل ہیں۔جن میں جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق، پی پی پی کی شیری رحمان، سلیم مانڈی والا، فاروق نائیک، رحمان ملک اور نون لیگ کے راجہ محمد ظفرالحق، پرویز رشید اور مشاہداللہ خان بھی شامل ہیں۔پی
مزید پڑھیے


کشمیر پر عالمی خاموشی ٹوٹ رہی

پیر 18 جنوری 2021ء
ارشاد محمود
ہفتہ رفتہ میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ہونے والی بحث نے دل خوش کردیا۔ گزشتہ برس کورونا کی مہلک وبا کے پھوٹنے کے بعد کشمیر عالمی منظر نامہ سے لگ بھگ غائب ہی ہوگیا تھا۔ دنیا کو اپنی جان کے لالے ایسے پڑے کہ جلسے جلوس اور ملاقاتوں کا سلسلہ ہی رک گیا ،بالخصوص مغربی ممالک میں پارلیمنٹ کے اجلاس یا پھر عوامی مظاہرہ کاتصور ہی باقی نہ رہا۔ عالمی اداروں اور حکومتوں کے نزدیک انسانی حقوق کے تحفظ سے زیادہ انسانی جانیں بچانا ضروری تھا۔ کشمیر کی بازگشت عالمی ایوانوں میں گونجنابند ہوئی تو مقبوضہ کشمیر کے اندر حالات
مزید پڑھیے


ٹرمپ کی رخصت کا ہنگامہ

پیر 11 جنوری 2021ء
ارشاد محمود
واشنگٹن میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں او رپانچ افراد کی ہلاکت نے دنیا کو ششدر کردیاہے۔عمومی طور پر امریکہ اور یورپ میں افریقی نژاد شہری یا پھر مسلمانوںکے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہوجاتے ہیں لیکن سفید فام امریکیوں نے جس بے رحمی سے پارلیمنٹ جسے عمومی طور پر کیپیٹل ہل کے نام سے یاد کیا جاتاہے پر دھاوا بولا اس کی کوئی مثال ترقی یافتہ اور جمہوری ممالک کی عصری تاریخ میں نہیں ملتی۔امریکہ کا یہ بھیانک چہرہ ہماری نسل نے نہیں دیکھا تھا۔ سرد جنگ کے زمانے میں سوویت یونین کے ساتھ جاری سیاسی اور نظریاتی کشمکش نے عمومی طور
مزید پڑھیے


پولیس ہے یا کلنک کا ٹیکہ

پیر 04 جنوری 2021ء
ارشاد محمود
پولیس کے چندناہنجار اہلکاروں نے اسلام آباد کے نواح میں ایک نوجوان اسامہ کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی۔چند لمحوں میں ایک ہنستے مسکراتے چراغ کو ہمیشہ کے لیے گل کردیا۔یہ حرکت ان کے خاندان اور پولیس کے محکمے کے ماتھے پر رہتی دنیا تک کلنک کا ٹیکہ بنی رہے گی۔اخباری اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل نوجوان اسامہ کی پولیس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلے پولیس اہلکاروں نے اسے قتل کرکے لیا۔اس لرزہ خیر واقعے نے پورے ملک پر لرزہ طاری کردیا۔ معمولی تلخ کلامی یا غلطی پر کسی بھی شخص کو گولیوں سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں