Common frontend top

BN

ارشاد محمود


نیا پاکستان حقیقت کا روپ دھار رہاہے


سیاست کا ہنگامہ ہر دم اس قدرکہرام مچائے رکھتا ہے کہ ملک میں جاری بے شمار مثبت سرگرمیاں اور اہم اسٹرٹیجک منصوبے زیر بحث ہی نہیں آتے جو امید کے دیئے جلاتے ہیں اور مایوسیوں سے قوم کو نکال سکتے ہیں۔اس کالم میں چند ایک ایسے منصوبوں کا ذکر کیا جارہاہے جو پاکستان کے بڑی معاشی قوت بننے کے خواب کی تعبیر ہیں۔حال ہی میں کوہالہ اور آزادپتن ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ۔چارارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں سے اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 60 کی دہائی کے بعد پاکستان کوئی بڑا
پیر 13 جولائی 2020ء مزید پڑھیے

تیری تصویر کو سینے سے لگا رکھا ہے

پیر 06 جولائی 2020ء
ارشاد محمود
سوپور کے 65سالہ بشیر احمد کو بھارتی پیرا ملٹری فورس نے گولی ماری۔ بشیر احمد کے ہمراہ تین سالہ نواسے کی تصویر دیکھ کر کوئی پتھر دل ہی ہوگا جو تڑپا نہ ہو ۔بشیر کا نواسہ رات کو نانا کے سینے کے ساتھ چمٹ کر سوتا اور اکثر ان کا کان پکڑ لیتاتھا۔ ماں نے بتایا کہ اب وہ رات کورو روکر بستر سے اٹھ جاتاہے۔نانا کی یاد اسے کسی کل چین نہیں لینے دیتی۔ نانا کی نعش پر بیٹھے ننھے کشمیر ی بچے کی تصویر نے مجھے اس شامی بچے کی یاد دلائی جس کی ساحل پر
مزید پڑھیے


پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

پیر 29 جون 2020ء
ارشاد محمود
ہمارا خطہ حالیہ چند ماہ کے دوران غیر معمولی تبدیلیوں سے گزراہے جن سے استفادہ کی صورت میں نہ صرف جیواسٹرٹیجک منظرنامہ میںپاکستان کی مرکزی حیثیت بحال ہوسکتی ہے بلکہ وہ ایک بڑی معاشی قوت کے طور پر بھی دنیا کے نقشہ پر ابھرسکتاہے۔ چند ماہ بعد ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بے چین کیا کہ وہ افغانستان میں جلدازجلد اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑیں۔ فوجی انخلاء کرکے شہریوں کو باور کرائیں کہ جو کارنامہ سابق صدر بش اور بارک اوباما نہ سرانجام نہ دے سکے انہوںنے کردکھایا۔ الیکشن میں ان کی کامیابی کا دارومدار افغانستان
مزید پڑھیے


لداخ مودی کی سیاست کولے ڈوبے گا

پیر 22 جون 2020ء
ارشاد محمود
چین کے ساتھ بھارت کی حالیہ ٹکر نے اس خطے میں ہی نہیں بلکہ عالمی سیاست کا منظر نامہ بھی بدلنا شروع کردیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان جنگ بندی ہوبھی جائے لیکن چینیوں کے ہاتھوں ہونے والی ہزیمت نے بھارتیوں کی روح پر گہرے زخم لگائے ہیں۔یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ چین سے لڑنے کی استعداد رکھتی ہے اور نہ سیاسی عزم۔ ایک بہت ہی مختلف چین سے بھارت کا واسطہ پڑھاہے جو جارہانہ انداز سیاست اور سفارت کاری اختیار کرچکاہے اور اپنے موقف پر ڈٹ جاتاہے۔لداخ کی گلوان ویلی میں
مزید پڑھیے


آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دم توڑتی سیاست

پیر 15 جون 2020ء
ارشاد محمود
سیاحت کے شعبے کو دوبارہ کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اس کاروبار سے وابستہ افرد نے خوشی کے شادیانے بجائے ۔ اگرچہ طبی ماہرین کی رائے عمومی طور پرا س کے برعکس ہے لیکن لوگ بے روزگاری اور قرضوں تلے دب کر مرنے سے کورونا سے مقابلہ کرنے کا خطرہ مول لینا بہتر خیال کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خاص طور پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد روزی روٹی کمانے کے لیے سیاحت کی صنعت پر انحصار کرتی ہے۔کوویڈ 19 کے خطرے کے
مزید پڑھیے



چین اور بھارت کا تنازعہ اورجنگ کے امکانات

جمعه 29 مئی 2020ء
ارشاد محمود
بھارت اورچین کے مابین مدتوں سے منجمند سرحدی تنازع نے یک دم انگڑائی کیا لی کہ عالمی توجہ کامرکز بن گیا۔ پانچ مئی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چین اور بھارت کی مسلح افواج کے درمیان مقبوضہ لداخ میں دھینگا مشتی دکھائی گئی ۔ دو دنوں تک دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے زخمی کرتے رہے ۔ابھی تک دونوں ممالک کے درجن بھر فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج نے تازہ کمک طلب کی اور تازہ مورچے بندی شروع کی۔ تین دن بعد لداخ
مزید پڑھیے


قبرستان کی خاموشی چھٹ رہی

پیر 18 مئی 2020ء
ارشاد محمود
احتیاطی تدابیرکے ساتھ زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوچکی ہیں۔ بازاروں کی چہل پہل اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھ کر رگ ویشے میںاتراخوف چھٹنا شروع ہوچکا ہے۔ سائنسدان بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے ساتھ نبھا کیے بغیراب چارہ نہیں۔ ویکسین بن ضرور جائے گی لیکن اس کے استعمال اور بعدازاں انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کو جانچنے کے لیے وقت درکا رہوگا۔ کورونا کی مہلک وبا نے ایک بار پھر انسانوں کو باور کرایاکہ قدرتی آفت یا وبا رنگ، نسل ،مذہب یا سرحد کا امتیاز نہیں کرتی ۔آفات سماوی کا تما م انسانوں کو
مزید پڑھیے


امریکی الیکشن میں چین موضوع کیوں؟

پیر 11 مئی 2020ء
ارشاد محمود
الیکشن کی گہماگہمی کے ہنگام امریکہ کی انتخابی مہم میں برسرپیکار دونوں جماعتیںداخلی مسائل پر گفتگو کے بجائے چین کے خلاف شمشیر لے کر میدان میں اتری ہیں۔ ووٹروں کو لبھانے کے لیے جس طرح دہلی اورممبئی کے گلی گوچے میں زہرا گلا گیا اب وہی منظر ورجینیا اور کیلی فورنیا کی سڑکوں پر دہرایا جارہاہے۔ جیسے اس ڈرامے کا سکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار کوئی ایک ہی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین اپنے وسائل انہیں شکست دلانے کے لیے استعمال کررہاہے ۔ ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ایسے حالات
مزید پڑھیے


لیبرپارٹی بھی دغا کرگئی

پیر 04 مئی 2020ء
ارشاد محمود
لیبر پارٹی کے نو منتخب سربراہ کیئر سٹارمر کے ایک بیان نے برطانوی سیاست ہی نہیں پاکستان میں بھی بھونچال پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا : کشمیر بھارت اور پاکستان کا مسئلہ ہے۔ برطانیہ میں شہریوں کو تقسیم کرنے کے لیے اسے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔حیرت انگیز طور پر پانچ اگست کے بھارتی اقدام کا بھی انہوں نے دفاع کیا۔ یہ جاننے کے باوجود کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی وحدت پر نقب لگایاگیا۔ اس کی داخلی خودمختاری کو یکطرفہ آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کردیا گیا ‘کیئرنے کہا کہ بھارت کاآئینی معاملہ بھارتی پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے۔ گزشتہ
مزید پڑھیے


مولانا طارق جمیل کو معاف کردیں

پیر 27 اپریل 2020ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کی کورنا فنڈز ریزنگ ٹیلی تھان میں اہل خیر نے دل کھول کر عطیات دیئے۔ وزیراعظم نے بھی دل جمی اور خوش دلی کے ساتھ تیکھے سوالات کے جوابات دیئے اور وعدہ کیا کہ ایک ایک پائی غریبوں پر خرچ کی جائے گی۔امید تھی کہ خیر وبرکت کا جو ماحول پیدا ہوا وہ برقراررہے گا ۔ افسوس! ہوا اس کے برعکس۔ مولانا طارق جمیل نے دعا سے تقریب کا اختتام کرناتھا۔ واعظ کو بھاشن کا موقع مل جائے وہ باز کہاں آتاہے۔ گرجے، برسے ، روئے اور رولایا۔ میڈیا کو انہوں نے جھوٹوں کا امام اورعورتوں کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں