Common frontend top

ارشاد محمود


لداخ مودی کی سیاست کولے ڈوبے گا


چین کے ساتھ بھارت کی حالیہ ٹکر نے اس خطے میں ہی نہیں بلکہ عالمی سیاست کا منظر نامہ بھی بدلنا شروع کردیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان جنگ بندی ہوبھی جائے لیکن چینیوں کے ہاتھوں ہونے والی ہزیمت نے بھارتیوں کی روح پر گہرے زخم لگائے ہیں۔یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ بھارت کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ چین سے لڑنے کی استعداد رکھتی ہے اور نہ سیاسی عزم۔ ایک بہت ہی مختلف چین سے بھارت کا واسطہ پڑھاہے جو جارہانہ انداز سیاست اور سفارت کاری اختیار کرچکاہے اور اپنے موقف پر ڈٹ جاتاہے۔لداخ کی گلوان ویلی میں
پیر 22 جون 2020ء مزید پڑھیے

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دم توڑتی سیاست

پیر 15 جون 2020ء
ارشاد محمود
سیاحت کے شعبے کو دوبارہ کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اس کاروبار سے وابستہ افرد نے خوشی کے شادیانے بجائے ۔ اگرچہ طبی ماہرین کی رائے عمومی طور پرا س کے برعکس ہے لیکن لوگ بے روزگاری اور قرضوں تلے دب کر مرنے سے کورونا سے مقابلہ کرنے کا خطرہ مول لینا بہتر خیال کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خاص طور پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد روزی روٹی کمانے کے لیے سیاحت کی صنعت پر انحصار کرتی ہے۔کوویڈ 19 کے خطرے کے
مزید پڑھیے


چین اور بھارت کا تنازعہ اورجنگ کے امکانات

جمعه 29 مئی 2020ء
ارشاد محمود
بھارت اورچین کے مابین مدتوں سے منجمند سرحدی تنازع نے یک دم انگڑائی کیا لی کہ عالمی توجہ کامرکز بن گیا۔ پانچ مئی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چین اور بھارت کی مسلح افواج کے درمیان مقبوضہ لداخ میں دھینگا مشتی دکھائی گئی ۔ دو دنوں تک دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے زخمی کرتے رہے ۔ابھی تک دونوں ممالک کے درجن بھر فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج نے تازہ کمک طلب کی اور تازہ مورچے بندی شروع کی۔ تین دن بعد لداخ
مزید پڑھیے


قبرستان کی خاموشی چھٹ رہی

پیر 18 مئی 2020ء
ارشاد محمود
احتیاطی تدابیرکے ساتھ زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوچکی ہیں۔ بازاروں کی چہل پہل اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھ کر رگ ویشے میںاتراخوف چھٹنا شروع ہوچکا ہے۔ سائنسدان بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے ساتھ نبھا کیے بغیراب چارہ نہیں۔ ویکسین بن ضرور جائے گی لیکن اس کے استعمال اور بعدازاں انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کو جانچنے کے لیے وقت درکا رہوگا۔ کورونا کی مہلک وبا نے ایک بار پھر انسانوں کو باور کرایاکہ قدرتی آفت یا وبا رنگ، نسل ،مذہب یا سرحد کا امتیاز نہیں کرتی ۔آفات سماوی کا تما م انسانوں کو
مزید پڑھیے


امریکی الیکشن میں چین موضوع کیوں؟

پیر 11 مئی 2020ء
ارشاد محمود
الیکشن کی گہماگہمی کے ہنگام امریکہ کی انتخابی مہم میں برسرپیکار دونوں جماعتیںداخلی مسائل پر گفتگو کے بجائے چین کے خلاف شمشیر لے کر میدان میں اتری ہیں۔ ووٹروں کو لبھانے کے لیے جس طرح دہلی اورممبئی کے گلی گوچے میں زہرا گلا گیا اب وہی منظر ورجینیا اور کیلی فورنیا کی سڑکوں پر دہرایا جارہاہے۔ جیسے اس ڈرامے کا سکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار کوئی ایک ہی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین اپنے وسائل انہیں شکست دلانے کے لیے استعمال کررہاہے ۔ ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ایسے حالات
مزید پڑھیے



لیبرپارٹی بھی دغا کرگئی

پیر 04 مئی 2020ء
ارشاد محمود
لیبر پارٹی کے نو منتخب سربراہ کیئر سٹارمر کے ایک بیان نے برطانوی سیاست ہی نہیں پاکستان میں بھی بھونچال پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا : کشمیر بھارت اور پاکستان کا مسئلہ ہے۔ برطانیہ میں شہریوں کو تقسیم کرنے کے لیے اسے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔حیرت انگیز طور پر پانچ اگست کے بھارتی اقدام کا بھی انہوں نے دفاع کیا۔ یہ جاننے کے باوجود کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی وحدت پر نقب لگایاگیا۔ اس کی داخلی خودمختاری کو یکطرفہ آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کردیا گیا ‘کیئرنے کہا کہ بھارت کاآئینی معاملہ بھارتی پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے۔ گزشتہ
مزید پڑھیے


مولانا طارق جمیل کو معاف کردیں

پیر 27 اپریل 2020ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کی کورنا فنڈز ریزنگ ٹیلی تھان میں اہل خیر نے دل کھول کر عطیات دیئے۔ وزیراعظم نے بھی دل جمی اور خوش دلی کے ساتھ تیکھے سوالات کے جوابات دیئے اور وعدہ کیا کہ ایک ایک پائی غریبوں پر خرچ کی جائے گی۔امید تھی کہ خیر وبرکت کا جو ماحول پیدا ہوا وہ برقراررہے گا ۔ افسوس! ہوا اس کے برعکس۔ مولانا طارق جمیل نے دعا سے تقریب کا اختتام کرناتھا۔ واعظ کو بھاشن کا موقع مل جائے وہ باز کہاں آتاہے۔ گرجے، برسے ، روئے اور رولایا۔ میڈیا کو انہوں نے جھوٹوں کا امام اورعورتوں کو
مزید پڑھیے


مساجد کھولنا کافی نہیں

پیر 20 اپریل 2020ء
ارشاد محمود
حکومت اور علما کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد مساجد میںجمعہ نماز اور تراویح کی مشروط اجازت مل چکی ہے۔ صدر پاکستان جناب عارف علوی نے علما کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انہیں بیس نکاتی مشترکہ ایجنڈے پر راضی کرلیا جو کہ ایک قابل تحسین پیش رفت ہے۔ ناجانے کیوں گزشتہ ہفتے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی جناب مفتی منیب الرحمان نے تمام مذہبی طبقات اور حکومت سے مشاورت کے بنا یکطرفہ طور پر مساجد کھولنے نمازجمعہ اور تراویح کے انعقاد کا اعلان کیا؟اس اعلان نے ملک گیر سطح پر سخت بے چینی پیدا کی۔
مزید پڑھیے


یہ جذبہ سلامت رہے

پیر 13 اپریل 2020ء
ارشاد محمود
لاہور کے ایک گرجا گھر کے وسیع وعریض سبزہ زار میں مسلمان علما، عیسائی، ہندو اور سکھ مذہبی پیشواؤں نے ایک ساتھ التجا کی:اے رب العالمین ! کرہ ارض پر رحم فرما ۔ کرونا کی مہلک وبا سے عالم انسانیت کو نجات عطا فرما۔ یہ منظر بڑا دلفریب اور خوشگوار تھا کہ مشترکہ آزمائش نے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ایک چھت تلے جمع کردیا۔ایک ساتھ کھڑے ہوکر انہوں نے اپنے اپنے رب کو پکارا۔ رحمت اور پناہ کے طلب گار ہوئے۔ موت کے سائے سر پر منڈلانا کیا شروع ہوئے کہ فرقہ وارانہ چپقلش دب گئی۔ برادری اور
مزید پڑھیے


غریبوں کا وزیراعظم عمران خان

پیر 06 اپریل 2020ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان مسلسل ایسے اقدامات کا اعلان کررہے ہیں جو پاکستان کے غریب اور مفلس طبقات کو ریلیف پہنچانے کا باعث بنیں۔ ان کا ہر خطاب نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے اورروساء ملک کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی مدد پر ابھارنے پر مشتمل ہوتاہے۔اگروزیراعظم کے اعلان کردہ پروگراموں پر شفافیت سے عمل درآمد ہوگیا تو بڑی حد تک محروم اور مجبور طبقات کو دووقت کی روٹی دستیاب ہوجائے گی۔ آٹے اورشوگر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے حالیہ چند ماہ میں ملک میں زبردست معاشی اور سیاسی بحران پیدا کیا۔ حکومتی شخصیات پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں