Common frontend top

ارشاد محمود


بھارتی شہریت کا نیا قانون اور پاکستان


بھارت میں شہریت کے نئے قانون نے کہرام مچا دیا ہے۔ ملک گیر سطح پر مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتاجارہاہے۔ مسلمان‘ جو اس قانون سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں نہ صرف سراپہ احتجاج ہیں بلکہ انصاف پسند ہندو اور سکھ بھی ان کے ہم آواز ہیں۔ پولیس نے جامعہ ملیہ کے طلبہ پر تشدد کیا تو بھارت کے طول وعرض میں صدائے احتجاج بلند ہوئی۔بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے لاکھوں افراد کے ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس قانون کو مسترد کیا۔گزشتہ چھ برسوں میں وزیراعظم نریندا مودی کی حکومت کے
پیر 23 دسمبر 2019ء مزید پڑھیے

یاسین ملک تہاڑ جیل میں

منگل 17 دسمبر 2019ء
ارشاد محمود
تہاڑ جیل جہاں آج یاسین ملک پابندسلاسل ہیں۔ وہاں تہہ خاک مقبول بٹ کا جسد خاکی بھی آرام کررہاہے کہ شہید مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے امر ہوجاتے ہیں۔ مقبول بٹ کو 36برس قبل اسی جیل میں راتوں رات پھانسی کے پھندے پر لٹکادیاگیا۔پھانسی کا وہ ہی پھندا یاسین ملک کے گلے میں ڈالنے کے لیے حکمران بی جے پی آج بے چین ہے۔30 برس پرانا ایک مقدمہ ازسر نو چلایاجارہاہے ۔ منصوبہ ہے کہ تحریک آزادی کے اس سرخیل کی آواز کو بھی خاموش کرادیا جائے تاکہ کشمیرمیں آزادی اور حریت کا کوئی نام لیوا باقی نہ رہے۔ اسی
مزید پڑھیے


لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

پیر 02 دسمبر 2019ء
ارشاد محمود
ہفتہ رفتہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جو ہنگامہ برپا ہواس سے ملک کی جگ ہنسائی خوب ہوئی۔ شکرہے کہ عدالت عظمیٰ نے اسے خوش اسلوبی سے حل کردیا ورنہ ناجانے آج کیا منظرنامہ ہوتا ۔ پاکستان کے شہری اس طرح کے ہنگاموں کے عادی ہیں لیکن دنیا یہ تماشا دیکھ کرگھبراجاتی ہے۔ وزیراعظم لیاقت علی خان چار برس دوماہ تک وزیراعظم رہے۔ ان کی شہادت کے بعد سات برسوں میں چھ وزراعظم تبدیل ہوئے۔جنر ل محمد ایواب خان نے اقتدارپر شب خون مارا اور دس برس تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کا ڈنکا
مزید پڑھیے


کشمیر اب بھی زندہ ہے

پیر 25 نومبر 2019ء
ارشاد محمود
ایک سو بارہ دن گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی صورت حال میں کوئی جوہری تبدیلی نہیں آئی۔ بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ کرفیو اٹھایاجاچکا ہے۔ باوجود اس کے فوجی محاصرے کی سی کیفیت میں کوئی کمی نہیںآئی۔اگرچہ شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا نہیں جاتا لیکن ہر گلی او رمحلے کی نکڑ پر سپاہیوں کی کھڑی ایک ٹولی کرفیو لگانے یا راہگیروں کو زدکوب کرنے کے لیے ہر وقت حکم کی منتظر رہتی ہے۔ انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے‘ ایس ایم ایس کرنے کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ سیاسی اور سماجی لیڈر ابھی تک جیلوں میں
مزید پڑھیے


وہ رہبر ہے کہ رہزن ہے کروں یہ فیصلہ کیسے

پیر 04 نومبر 2019ء
ارشاد محمود
مولانا فضل الرحمان لاؤلشکر سمیت اسلام آباد میں فروکش ہوچکے۔ میڈیا جسے لوگ جبری زباں بندی کا طعنہ دیتے تھے‘دن رات مولانا اور ان کے دھرنے کی کوریج کرتاہے۔ بہت سارے ان کی دانش اور حکمت کے گیت بھی گاتے ہیں۔ حزب اختلاف جماعتوں کے لیڈر بھی مفت کا ہجوم دیکھ کر مولانا کے ساتھ کنٹینر پر چڑھ گئے۔ سیکولر، لبرل ، دائیں اور بائیں بازو کی تفریق مٹا کر مولانا کے دربا ر میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔ کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز۔ احتجاج کرنا، دھرنا دینا یا پھر تحریکیں چلانا زیادہ مشکل نہیں اصل چیلنج ان سے
مزید پڑھیے



کس کس کا مقابلہ کریں

پیر 28 اکتوبر 2019ء
ارشاد محمود
داخلی سطح پر اتحاد ویکجہتی کی جس قدر ضرورت آج ہے اس کا اندازہ ان حقائق کے سرسری جائزے سے کیا جاسکتاہے۔خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔بھارتی فوج کے سربراہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے زیر انتظام علاقوں کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حالات جوںکے توں ہیں بلکہ شہریوں پر تشدد کے واقعات میںاضافہ ہوچکا ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد گروہوں کو وسائل فراہم کرنے کے راستے بند نہ کرسکنے کے الزام میں پاکستان
مزید پڑھیے


محدود جنگ کا دائرہ پھیل نہ جائے

پیر 21 اکتوبر 2019ء
ارشاد محمود
کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی لگ بھگ محدود جنگ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔گزشتہ دودنوں میں وادی نیلم میں چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔ کل کے واقعے میں یہ تعداد مزید بڑھی ہے۔گزشتہ دس ماہ کے دوران پچاس سے زائد شہری بھارتی فائرنگ سے شہید ہوئے اور کروڑوں روپے کے مکانات اورہرے بھرے بازار تباہ ۔ فائرنگ کا کوئی معقول جواز نہیں‘ سوائے پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کے یاپھر اپنی ناکامیوں کا غصہ بے گناہ شہریوں پر اتارا جاتاہے۔حقیقت یہ ہے کہ ان دنوں کنٹرول لائن عبور کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ خاردار تاروں
مزید پڑھیے


میرپور پھر ابھرے گا

پیر 07 اکتوبر 2019ء
ارشاد محمود
میرپور اور بھمبر اور شمالی پنجاب کے ضلع جہلم میںآنے والے لرزا خیز زلزلے نے ٹھیک تیرہ برس قبل آنے والے زلزلے کی یادیں تازہ کیں۔ اگرچہ جاں بحق افرادکی تعداد 40 سے کم ہے لیکن بنیادی ڈھانچے بالخصوص نجی املاک کو پہنچنے والا نقصان ہمارے تصور سے بھی باہرہے۔ ہرا بھرا گاؤں جاتلاں جو کل تک میرپور کا ایک خوشحال علاقہ کہلاتاہے آج لگ بھگ مکمل طور پر اجڑچکا ہے۔ لوگ صدمے اور گہرے دکھ کی کیفیت میں ہیں ۔ ٹوٹے ہوئے گھر بھوت بنگلے بن چکے ہیں ۔لوگ ان کے قریب جانے سے خوفزدہ ہیں۔ برطانوی تارکین وطن
مزید پڑھیے


عمران خان ، اسلام اور کشمیر

پیر 30  ستمبر 2019ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کا ہفتے بھر کا دورہ امریکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب سے تمام ہوا۔ پاکستانی لیڈر کی سطح سے اوپر اٹھ کر وہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے جو مسلمانوں کے جذبات ، احساسات ہی نہیں بلکہ ان کی محرمیوں اور تحفظات کا بھی حقیقی ترجمان ہے۔ اسلام کی حقیقی تصویر عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرأت مندانہ اور مدلل انداز میں پیش کی اس نے اہل پاکستان کو دہائیوں کی مایوسی اور محرومی کے ماحول سے نکال باہرکیا۔ بقول علامہ اقبال ؎ یہ کلی بھی اس گْلستانِ خزاں منظر میں
مزید پڑھیے


عمران خان امریکہ میں

پیر 23  ستمبر 2019ء
ارشاد محمود
وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں خطا ب کا دنیا بھر میں شدت سے انتظار ہورہاہے۔انہوں نے کئی بار کہا کہ وہ ایک غیر معمولی خطاب کرنے جارہے ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرسکتاہے۔سری نگر سے فہد شاہ جو عالمی جرائد ورسائل کے لیے لکھتے ہیں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کشمیری یہ خطاب سننے کے منتظر ہیں اور ان کی امیدیں بڑھ چکی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے قبل یہ کہہ کر دنیا کو چونکا یاکہ جو بھی مقبوضہ کشمیر میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں