Common frontend top

ارشاد محمود


کشمیر : دنیا بول اٹھی


بالاخردنیا کا ضمیر جاگنا شروع ہوگیا اور کشمیر ہر سطح پر زیر بحث آنے لگا ۔ ملالہ یوسف زئی نے کشمیر پر چند ایک ٹویٹ کیے تولاکھوں لوگوں نے اسے پڑھا اور شیئر کیا۔ نوبل انعام یافتہ عالمی شہرت کی حامل ملالہ نے کشمیر یوں پر گزرنے والی قیامت کا دردبھرے اور موثر انداز میں ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولرز نے ایک کہرام مچادیا۔جوابی یلغاراور انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش میں کشمیر خوب اجاگر ہوا۔ اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر وقاص علی کے طلبہ نے پانچ اگست کے بعد کشمیر پر عالمی ذرائع بلاغ
پیر 16  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

کشمیر: چھ ہفتے کرفیو اور محاصرہ

منگل 10  ستمبر 2019ء
ارشاد محمود
بھارت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ڈھٹائی سے وہ فسطائی حربے استعمال کیے جارہاہے۔کرفیو اورمحاصرے میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے۔ محرم الحرام میں کرفیو کی سختیاں اور سوا ہوچکی ہیں۔ محرم ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہدپر ابھارتاہے۔ بالخصوص ظالم حکمرانوں کو امام عالی مقام حسین ابن علیؓ نے کربلا کے میدان میں بے سازوسامانی کے عالم میں نہ صرف چیلنج کیا بلکہ آپ ؓ وقت کی ایک بہت بڑی عسکری اور سیاسی قوت سے ٹکرا گئے۔ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوکر تاریخ میں امر ہوگئے۔ چند برسوں بعد یزید بن معاویہ اور اس
مزید پڑھیے


کشمیر: سانجھے دکھ

پیر 02  ستمبر 2019ء
ارشاد محمود
اہل پاکستان نے غم کی اس گھڑی میں کشمیریوں سے غیر معمولی یکجہتی کا اظہار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔وزیراعظم عمران خان سمیت حکومت ، عسکری لیڈرشپ اور عوام نے کشمیریوں پر گزرنے والی قیامت کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ اس سانجھے دکھ کو بانٹنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ گزشتہ جمعہ کو آزادجموں وکشمیر کے جھنڈے تھام کر لازوال محبت اور اخوت کے جذبے کو ایک بار پھر دہرایا۔ آزادی اور مزاحمت کی کہانی کی طرح کشمیریوں سے یکجہتی کی داستان بھی دوچار برس کی بات نہیں۔ نوے برس قبل لاہور میں علامہ محمد اقبال نے
مزید پڑھیے


کشمیر پر اب کیا کریں؟

پیر 19  اگست 2019ء
ارشاد محمود
کشمیر کے حالات میں چودہ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی۔معاملات زندگی بحال ہونے میں ابھی وقت لگے گا ۔ کرفیو، گھروں میں مسلسل نظربندی اور فوجی محاصرے کی کیفیت نے یقینا لوگوں کے لیے بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ کرفیو کا مقصد ان کی قوت مدافعت اور مزاحمت کو توڑنا تھا ۔انسانی مزاحمت اور برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ پانچ اگست کو جو کچھ ہوا اس کا کسی نے کبھی تصور بھی نہیں کیاتھا۔ یہ کشمیریوں کے نزدیک نائن الیون کی طرح کا سانحہ ہے۔ اس سانحہ نے کشمیر میں سب
مزید پڑھیے


کشمیر ایک بار پھر دوراہے پر

بدھ 14  اگست 2019ء
ارشاد محمود
بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں ترمیم اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے مرکزی حکومت کے تابع کرنے کے اقدام نے صرف کشمیریوں کو زبردست اشتعال میں ہی مبتلانہیں کیا بلکہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ کشمیر کے عوام گزشتہ چھ دنوں سات دنوں سے مکمل لاک ڈاؤن اور محاصرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بیرونی دنیا تک انہیں ر سائی نہیں حتی کہ مقامی اخبارات تک نہیں چھپ پارہے۔پانچ سو سے زائد سیاسی کارکن حراست میں ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کرفیو
مزید پڑھیے



کشمیر پر نیا گیم پلان

پیر 05  اگست 2019ء
ارشاد محمود
کشمیر سے آنے والی اطلاعات نے پاکستان میں اضطراب ہی نہیں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کردی ہے۔بھارتی کانگریس ہی نہیں کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے صاحبزادے کرن سنگھ نے بھی بھارت کی مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے چھیرچھاڑ نہ کرے۔بھارت نواز کشمیری جماعتوں میں بھی سراسیمگی پائی جاتی ہے۔عمرعبداللہ کہتے ہیں کہ انہیں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود کچھ بتایانہیں جارہا۔ ہنگامی بنیادوں پر کشمیر سے دولاکھ کے لگ بھگ سیاحوں اور بھارتی طلبہ وطالبات کو دہلی روانہ کیاگیا۔ ایئرسروس اور ریلوے نے سیاحوں کے انخلاء میں بھرپور مدد کی۔
مزید پڑھیے


کشمیر پر ثالثی : ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں

پیر 29 جولائی 2019ء
ارشاد محمود
اگرچہ پاکستان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر زبردست جوش وخروش پایاجاتاہے لیکن کشمیر کے اندر حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نہ صرف ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرچکی بلکہ مزید چالیس ہزار فوج سری نگر روانہ کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔خدشہ ہے کہ اگلے چند دنوں یا ہفتوں میں بھارتی آئین کا آرٹیکل 35-Aکی منسوخی کا اعلان ہوجائے گا۔یہ بہت ہی غیر معمولی فیصلہ ہوگا جو کشمیریوں کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں۔ اس دستوری شق کی منسوخی سے ریاست جموں وکشمیر میں بھارتی شہریوں کو
مزید پڑھیے


عمران خان ٹرمپ ملاقات: پاکستان کیا چاہتاہے؟

پیر 22 جولائی 2019ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی کہانی تو اگلے چند دنوں میں آشکار ہوگی لیکن باخبر ذرائع کا خیال ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کا ایک نیا باب رقم پرآمادہ ہوچکے ہیں جس کی اساس باہمی تعاون اور شراکت داری بتائی جاتی ہے۔ افغانستان جوباہمی تعلقات میں بگاڑ کا سب سے بڑا محرک تھا اب تعلقات کی بحالی اور ان میں گہرائی پیدا کرنے کا محرک بن رہاہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان اس تعاون کے عوض کیا حاصل کرنا چاہتاہے؟ افغانستان میں ایک دوست یا خوشگوار تعلقات والی حکومت ۔افغان سرزمین
مزید پڑھیے


گھر ہے ‘ یتیم خانہ نہیں

پیر 15 جولائی 2019ء
ارشاد محمود
شہزاد لطیف سے نوجوانوں کی ایک تربیتی ورکشاپ میں ملاقات ہوئی۔ کیری ڈبے سے وہ اترا اور دن بھر ورکشاپ میں جاری سرگرمیوں میں مصروف رہا۔ ہنستا اور کھیلتا ہمجولیوں کے ساتھ لیکن دوسروںسے الگ تھلک دکھتا۔ اچانک سنجیدہ ہوجاتا۔ گہری سوچ میں ڈوب جاتا ۔سیکھنے اور سمجھنے کی جستجو میں دوسروںپر اکثر سبقت لے جاتا۔ انتظامی کاموں میں ہمارا ہاتھ بٹاتا۔ سرے شام نوجوان گھروں کو لوٹنے لگے تو ڈرائیور اسے لینے آیا۔سوٹڈ بوٹڈ شہزاد لطیف سے تبادلہ خیال کرنے اور اس کی کہانی جاننے کی خواہش نے دفعتاًدل میں انگڑائی لی۔ اس نے بتایا کہ وہ
مزید پڑھیے


بازی اب پلٹ رہی ہے

پیر 08 جولائی 2019ء
ارشاد محمود
مریم نوازشریف کی ویڈیو لیک نے بازار سیاست میں ایک بارپھر ہلچل مچادی ۔شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ایک دن ضرور ہوگا ۔لیکن فی الحال مریم نواز عدالتی نظام کی شفافیت اور نوازشریف کے مقدمہ کو ایک بار پھر ملک گیر سطح پر زیر بحث لانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔نوازشریف کا مقدمہ سیاسی ہے یا قانونی۔ یہ وہ بیانیہ ہے جس پررائے عامہ تحریک انصاف اور نون لیگ کی قسمت کا فیصلہ لکھے گی۔ مریم نوازبالآخر نون لیگ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکی ہیں۔ اعتدال پسند اور صلح جو شہباز شریف
مزید پڑھیے








اہم خبریں