جناب یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی۔جج کے ساتھ آخری مکالمے نے انہیں عمر مختار، بھگت سنگھ اورنیلسن منڈیلا جیسے آزادی پسندوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ جج کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: میں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا لیکن مجھے بتایا جائے کہ اگر میں دہشت گرد تھا تو بھارت کے وزرائے اعظم مجھ سے ملاقاتیں کیوں کرتے رہے؟ اگرچہ جج نے ان کی سنی ان سنی کردی لیکن حریت اور آزادی کی تاریخ میں یہ چند جملے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔
یاسین ملک کا شمار کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے اور اسے
پیر 30 مئی 2022ء
مزید پڑھیے
ارشاد محمود
شیریں مزاری گرفتاری سے رہائی تک
پیر 23 مئی 2022ءارشاد محمود
پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر محترمہ شیریں مزاری کی گھر کے باہر سے ڈرامائی گرفتاری اور رہائی نے یہ ثابت کردیا کہ حکمران اتحاد اور ان کی پشت پناہ قوتوںکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ تنقید برداشت کرنے کایارانہ نہیں ۔سیاسی مخالفین کونشان عبرت بنانے پر تل چکے ہیں۔ جوشیلے اور عقاب صفت وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا دل عمران خان کو ہتھ کڑیوں میں جکڑنے کے لے مچل رہاہے۔الفاظ چبائے بغیر بات کرنے والے وزیرداخلہ کہتے ہیںکہ میری خواہش ہے کہ عمران خان کو جیل کے اسی سیل میں رکھوں جس میں انہیں رکھا گیا تھا۔وہ فقط ’’اجازت‘‘
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سیالکوٹ جلسہ
پیر 16 مئی 2022ءارشاد محمود
سیاست میں تشدد کا استعمال ریاستوں اور معاشروں کو تباہ کردیتاہے۔ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان پر پولیس تشدد اور ان کی گرفتاریوں نے حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان پائی جانے والی سیاسی کشمکش کو ایک نئے دوراہے پر کھڑا کردیا ہے۔ شنید ہے کہ اگلے چند دنوں میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گاتاکہ اسلام آباد مارچ کو ناکام کیا جاسکے جو سیاسی کشیدگی کومزید بھڑکانے کا باعث بنے گا۔ نون لیگ او رپی پی پی عمران خان کی تیزی سے بڑھتی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
الیکشن کے سوا کوئی راہ نہیں
پیر 09 مئی 2022ءارشاد محمود
جنرل الیکشن کرانے کے سوا اب کوئی چارہ کار نظر نہیں آتا۔نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو معلوم نہیں کس دشمن نے مشورہ دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیںاور بلند و بانگ دعووں کے ساتھ اپنے حکمرانی کا بغل بجائیں۔انہیں اس دلدل میںجس نے بھی دھکا دیا وہ کم ازکم ان کا دانا دوست نہیں۔مہنگائی کا ایک ہوش ربا طوفان سراٹھا رہاہے۔ عالمی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ کار نہیں۔ یہ شرائط تسلیم کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت کروڑوں پاکستانیوں کے چولہے بجھا دے۔ چولہے جن کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اب کوئی ماں خودکش نہ بنے
پیر 02 مئی 2022ءارشاد محمود
شاری بلوچ دوبچوں کی ماں تھی۔ تعلیم یافتہ اورسرکاری ملازم بھی۔ یقینا اخبارات اور ٹی وی پر چلنے والی مباحث سے بھی متعارف ہوئی ہو ںگی۔ تاریخ ، آرٹ، ادب اورلڑیچر کی دنیا سے بھی آشنا ہوئی ہو گی۔اس کے باوجود انہوں نے خودکش بمبار بننا قبول کیا۔تین چینی اساتذہ کو ہلاک کردیا اور خود بھی متاع حیات سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ایک خاتون خودکش حملہ آور بنتی ہے تو بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخر کیوںوہ اس حد تک گئی؟
سیکورٹی ادارے اس سوال کا جواب مختلف طریقہ سے دیتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ حملے کی منصوبہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
بالی ووڈ کشمیر کی کیا تصویر پیش کرتاہے
پیر 25 اپریل 2022ءارشاد محمود
حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دی کشمیر فائلز نے 1990 کی دہائی میں وادی کشمیر سے پنڈتوں کی نقل مکانی کی بھولی بسری کہانی کو نہ صرف تازہ کردیا بلکہ پرانے زخم بھی ہرے کردیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کشمیر فائلز اب تک بھارت میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ 170 منٹ کی یہ فلم بالی ووڈ کی ان فلموں کی سیریز کا حصہ ہے جن میں ہندوؤںکو مسلم حکمرانوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دکھایاجاتاہے اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو مبالغہ آرائی سے بیان کیا جاتاہے۔
سرکاری طور
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عالم عرب میں پاکستان کو درپیش مشکلات کا احوال……(3)
بدھ 13 اپریل 2022ءارشاد محمود
دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور انتہاپسندی کے رجحانات نے بھی عربوں کو پاکستانیوں سے بڑی حد تک خائف کردیا ہے۔ وہ پاکستانیوں کی عرب ممالک میں مسلسل آمد اور اثر ونفوذ سے بھی گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی سیاسی اور مذہبی فکر سے مقامی شہری متاثر ہوسکتے ہیں اور بتدریج حکومت کو چیلنج کرنے لگیں گے۔ وکی لیکس میں ایسے انکشافات ہوئے ہیں کہ عرب ممالک کی لیڈرشپ اور امریکی حکام میں پاکستان میں فروغ پذیر انتہاپسندی کے رجحانات کے مشرق وسطی کے ممالک پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات پر بھی غورکیاجاتارہاہے۔
سعودی انٹیلی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عالم عرب میں پاکستان کو درپیش مشکلات کا احوال……(2)
منگل 12 اپریل 2022ءارشاد محمود
گزشتہ برس اگست میں پاکستانی وزیرخارجہ نے اس معاملے پر سعودی قیادت اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر سعودی عرب نے ناراضگی کا اظہار کیا اور پاکستان کو دی گئی ادھار رقم بھی واپس مانگ لی گئی تھی۔
عالم یہ ہے کہ مارچ 2019 میں بھارت کی اس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ابوظہبی میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔حالانکہ محض ایک ماہ قبل بھارت اور پاکستان کی فضائی جھڑپوں میں کم از کم ایک بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ اس سے ظاہر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عالم عرب میں پاکستان کو درپیش مشکلات کا احوال
پیر 11 اپریل 2022ءارشاد محمود
عرب ممالک کے ساتھ بھارت کے کاروباری روابط روز بروز گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستانی تحفظات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارت کے ساتھ نہ صرف معاشی بلکہ دفاعی اور خفیہ کاری کے میدان میں بھی تعلقات کو غیر معمولی وسعت دی ہے بلکہ کئی ایک مطلوب افراد کو بھی بھارت کے حوالے کیاگیا، جنہیں بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں سرگرم جہادی گروہوں سے وابستہ قراردیتے تھے۔
2006 میں سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ نے بھارت کا دورہ کیا اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ ایک یاداشت پر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
صرف نیا الیکشن
پیر 04 اپریل 2022ءارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف سے بہتر چال چلی۔قومی اسمبلی تحلیل کرکے عام الیکشن کا اعلان کردیا۔ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ چکے تھے، ان میں نئے الیکشن کے سوا اور کوئی حل نظر بھی نہیں آتاتھا۔ویسے بھی اب الیکشن میں زیادہ وقت نہیں بچا تھا۔ اچھا ہے کہ ساری جماعتیں الیکشن کے میدان میں اترائیں۔ اپنا اپنا زور بازو آزمائیں۔ عوام کو متحرک کریںاور تازہ مینڈیٹ لے کر عنان حکومت سنبھالیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے ذریعے جس طرح تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا،و کوئی آئیڈیل صورت حال نہیں لیکن جس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے