آخر کار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کا ڈول ڈالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دسمبر اور جنوری میں خیبر پختون میں بلدیاتی الیکشن کے دونوں مراحل مکمل ہوجائیں گے۔ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کاآغاز ہوگا۔بعدازاں اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر میں بھی بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس مرتبہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن قومی سیاسی منظر نامہ پر دوررس اثرات مرتب کریں گے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے خاتمہ کے چند ماہ بعد ملک گیر سطح پر عام الیکشن کے لیے مہم شروع ہوجائے گی۔
پنجاب جو قومی سیاست کا محور ہے وہاں بہت
پیر 13 دسمبر 2021ء
مزید پڑھیے
ارشاد محمود
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
پیر 06 دسمبر 2021ءارشاد محمود
کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ ؎
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
ملک کے طول وعرض میں دکھ اور سوگ کی کیفیت ہے۔ سری لنکن شہری کو جس بے دردی کے ساتھ دن دھاڑے سیالکوٹ میں جلایا گیا، اس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ بے رحم لوگ ویڈیو اور سلفیاں بناتے رہے۔جیسے کہ تماشا لگا ہو ۔ ہر عقل مند شخص شرمندہ اور رنجیدہ ہے۔افسوس! ایک ایسا سماج پروان چڑھ چکا ہے، جہاں انسانی جان کی حرمت کا تصور دم توڑچکا ہے۔ عزت اچھالنا تو کوئی بات ہی نہیں رہی۔ بزرگ بتاتے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اب خرم پرویز بھی خاموش ہوگئے
پیر 29 نومبر 2021ءارشاد محمود
بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ دنوں انسانی حقوق کے ممتاز کشمیری علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا ۔ خرم کی گرفتاری محض اتفاق نہیں بلکہ اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے ،جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ہر موثر آواز کو کچلا جاتاہے یا اسے غیر موثر کردیا جاتاہے۔ انہیں حراست میں لینے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کے شواہد جمع کرے اور نہ ہی ریاستی جبر کے خلاف آواز اٹھا سکے۔
اڑتالیس سالہ خرم پرویز کا شمار مقبوضہ کشمیر کی سرکردہ شخصیات میں ہوتاہے۔ انسانی حقوق کے شعبے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اورکلبھوشن کو اپیل کاحق مل گیا
منگل 23 نومبر 2021ءارشاد محمود
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 33قوانین پاس کراکرحکومت نے ثابت کیا کہ تمام تر چیلنجز اور مشکلات کے باوصف اس کی گرفت مضبوط ہے۔حکومت کے نقاد بھی اب یہ کہنے پہ مجبور ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ گزشتہ دوتین ماہ بہت اعصاب شکن رہے۔ طرح طرح کی خبروں اور تجزیوں نے ملک کے طول وعرض میں ہیجان پیدا کیے رکھا۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر خواہشات کو خبر اور تجزیہ کا رنگ دے کر پیش کرنے والوں کی ایک شتربے مہار فوج ظفر موج متحرک ہے جسے کنٹرول یا کاونٹر کرنا بس سے باہر ہوچکا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عدم استحکام سے جان کب چھوٹے گی؟
پیر 22 نومبر 2021ءارشاد محمود
ملک دھائیوں سے مسلسل بحرانوں کے گرداب میں ہے۔ الیکشن ہوتاہے تو حزب اختلاف حکومت کو نہ چلنے دینے کا عہد کرتی ہے۔الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے جاتے۔
الیکشن کے نظام کو شفاف اور قابل قبول بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو گروہی مفاد کی خاطر اس کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔ مارش لاکے دور میں سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بحالی کے لیے چوکوں چوراہوں پر دھرنے دیتی ہیں۔ میڈیا،وکلااور سول سوسائٹی ان کی پشت پر کھڑی ہوجاتی ہے۔اس طرح مارشل لا کو چلتاکیاجاتاہے۔
حکومت اورقومی ادارے ایک صفحے پر ہوتے ہیں تو طوفان اٹھایا جاتاہے۔ ان
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عدم استحکام سے جان کب چھوٹے گی؟
پیر 15 نومبر 2021ءارشاد محمود
ملک دہائیوں سے مسلسل بحرانوں کے گرداب میں ہے۔ الیکشن ہوتاہے تو حزب اختلاف حکومت کو نہ چلنے دینے کا عہد کرتی ہے۔الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے جاتے۔
الیکشن کے نظام کو شفاف اور قابل قبول بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو گروہی مفاد کی خاطر اس کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔مارشل لاء کے دور میں سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بحالی کے لیے چوکوں چوراہوں پر دھرنے دیتی ہیں۔میڈیا،وکلااور سول سوسائٹی ان کی پشت پر کھڑی ہوجاتی ہے۔اس طرح مارشل لا کو چلتاکیاجاتاہے۔
حکومت اورقومی ادارے ایک صفحے پر ہوتے ہیں،تو طوفان اٹھایا جاتاہے۔ ان کے سربراہوں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
آزادکشمیر کے لیے پانچ سو ارب کا پیکیج
پیر 08 نومبر 2021ءارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آزادکشمیر کے حکام وفاقی حکومت کے تعاون اور اشتراک سے ان دنوں مسلسل پانچ سو ارب روپے کے ایک خصوصی اقتصادی پیکیج کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔امکان ہے کہ جلد ہی وزیراعظم عمران خان خود اس پیکیج کے خدوخال کسی تقریب میں بیان کریں گے۔حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی معاشی پسماندگی دور کرنے اور اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ تین ماہ میں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
پیر 01 نومبر 2021ءارشاد محمود
کرکٹ سے ا گرچہ دلچسپی نہیں۔ لیکن ملک کے طول وعرض میں پھیلی سرشاری کی کیفیت نے نہال کردیا ہے۔ہر پیر وجواں ایسا خوش مدتوں بعد دیکھا۔ میچ نہیں جیسے پاکستان جنگ میں فاتح قرارپایاہو۔ محض ایک کامیابی نے قوم کا اجتماعی مورال اس قدر بلند کیا کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس قوم کو خوشی کی کوئی بڑی خبر نہیں ملی۔مسائل اور پے درپے ناکامیوں اور معاشی مجبوریوں نے ایسا جھکڑا کہ اجتماعی حوصلہ ہی شکستہ ہوگیا۔لوگ کامیابی کا تصور ہی بھول گئے۔
پاکستان کو ایک بڑا کک اسٹارٹ چاہیے۔ یعنی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
مقبوضہ کشمیر میں گہری ہوتی مذہبی تقسیم
پیر 18 اکتوبر 2021ءارشاد محمود
حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر بھارتی سرحدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ مزید سرجیکل سٹرائیکس کریں گے۔ دوٹوک الفاظ میں انہوں نے کہا :مذاکرات کا کوئی وقت نہیں، صرف جوابی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بیان اس وقت آیا جب کنٹرول لائن کے قریب پونچھ میں بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین کئی دونوں تک مسلسل جھڑپیں جاری رہیں۔ سری نگر شہراور اس کے نوع میں کئی ایک شہری ہلاکتیںہوئیں۔ یہاں تک کہ گنجان آباد علاقوں جیسے شوپیاں اور ترال میں بھی مسلح تصادم ہوا۔ گزشتہ دو ہفتوں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پھول مرجھا گئے ہیں سارے
پیر 11 اکتوبر 2021ءارشاد محمود
ممتاز کشمیری سیاستدان سردار سکندر حیات خان دنیا کے ہنگاموں سے بہت دور جابسے۔ طویل سیاسی اور سماجی زندگی بسر کی۔خوش بخت ایسے کہ آزادجموں وکشمیر کی صدارت اور وزارت عظمیٰ کا ہما ان کے سر اس وقت بیٹھا جب سردار عبدالقیوم خان کی مقبولیت اور سیاست کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔ساٹھ کی دہائی میں سردار سکندر حیات کو والد سردار فتح محمد کریلوی ،جو خود بھی غیر معمولی شجاعت اور تحریک آزادی میں کردار کی بدولت بے پناہ عزت اور شہرت حاصل کرچکے تھے ، نے حکم دیا کہ دارالحکومت مظفرآباد جائیں جہاں راجہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے