چند دن بعد ہم 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں بچھڑنے والوں کی یاد منانے جارہے ہیں۔سرکاری سطح پر تقریبات برپا ہوں گی اور لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں آنسو بہائیں گے۔ اس دن زلزلے نے شمالی پاکستان کے کئی حصوں کو تبا کر دیاتھا ۔ خاص طور پر مظفر آباد، باغ اور بالاکوٹ میں اس قدتی آفت نے لگ بھگ 80000 لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔ 40 لاکھ لوگ اجڑ گئے۔ ہنستے بستے خوبصورت شہرقبرستان کا منظر پیش کرنے لگے۔شہریوں کی ایک بڑی تعداد لاپتہ ہوئی۔ خاص طور پر چھوٹے بچے جن کا اتاپتہ آج تک
پیر 04 اکتوبر 2021ء
مزید پڑھیے
ارشاد محمود
وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
پیر 27 ستمبر 2021ءارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب جامع اور مدلل تھا ۔ انہوں نے عالمی مسائل، مسلمانوں کو درپیش اسلامو فوبیا کا چیلنج ، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے اہل پاکستان کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔خاص طور پر انہوں نے بتایا کہ ترقی پذیراور غریب ممالک کے وسائل لوٹ کر مغربی ممالک کی تجوریوں بھری جاتی ہیں۔لیکن دنیا کے کانوں پر جوںنہیں رینگتی۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ غریب ممالک میں اشرافیہ کی جاری لوٹ کھسوٹ ختم ہوسکے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے دنیا پر پڑنے والے اثرات اور
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
شنگھائی کانفرنس کاپیغام
پیر 20 ستمبر 2021ءارشاد محمود
تاجکستان میں شنگھائی کانفرنس تنظیم کا سالانہ سربراہی اجلاس تمام ہوچکاہے۔ یہ اجلاس اس پس منظر میں بہت اہم تھا کہ افغانستان کے حالات مسلسل بے اطمینانی کا باعث ہیں ۔اگرچہ طالبان نے حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے لیکن ایک ایسی حکومت کا قیام ہنوز دلی دور است ہے جسے دنیا تسلیم کرے اور وہ عالمی برادری کی شراکت دار ہو۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں ہر ممکن کوشش کی کہ دنیا پاکستانی موقف کا ادراک کرے اور افغانستان کے ساتھ قطع تعلق کے بجائے اسے اپنی بانہوں میں سمیٹ لے۔
شنگھائی کانفرنس ایک علاقائی فورم
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اب کوئی علی گیلانی نہ ہوگا
جمعه 03 ستمبر 2021ءارشاد محمود
مزاحمت، جدوجہد اور کشمکش کا استعارہ بابائے آزادی سیّد علی گیلانی بھی اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ نوے کی دہائی میں کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک میں علی گیلانی نے رفتہ رفتہ ایسا رنگ جمایا کہ سب ہی ان کے رنگ میں رنگ گئے۔
گزشتہ اٹھائیس برسوں سے علی گیلانی کے زیادہ تر شب وروز جیلوں یا نظربندی میں بیتے۔ لوگوں نے ان کے ساتھ جینے اور مرنے کا عہد کیا۔ شیخ عبداللہ کے بعد کشمیریوں نے اگر کسی ایک شخصیت کی پوجا کی تو اس کا نام علی گیلانی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
تین یا پانچ سال کافی نہیں
پیر 30 اگست 2021ءارشاد محمود
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تین برس مکمل کرچکی ہے۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں اپنی تین برسوں کی کارگزاری پیش کی لیکن یاران نکتہ داںکہاں مطمئن ہوتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کے بنیادی اسٹرکچر میں اصلاحات لانے کی بھرپور کوشش کی تاکہ ان قومی تنازعات ، مسائل اور ایشوزکا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جو ملکی ترقی کی راہ میں اکثر روڑے اٹکاتے ہیں۔چونکہ ان مسائل کے حل کے لیے بے پناہ توانائی، سیاسی عزم اور وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا ماضی میں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
افغانستان: بھارت کے آپشنز
پیر 23 اگست 2021ءارشاد محمود
پاکستان، چین، ایران اور روس کے برعکس بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی عملے کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ طالبان نے بھارتی قافلے کو ایئر پورٹ تک محفوظ راہ داری فراہم کی۔ درحقیقت کابل پر طالبان کے قبضے نے جیو اسٹرٹیجک اور جیو پولیٹیکل منظرناموں کی حرکیات کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے جس کے خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ بین الاقوامی اور علاقائی طاقتیں سرگرمی کے ساتھ طالبان کے زیر انتظام افغانستان اور اس کے بعد کے نتائج سے نمٹنے کے لیے پالیسی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کابل پھر اجڑ رہاہے
پیر 16 اگست 2021ءارشاد محمود
افغانوں کی ریاست ایک بار پھر بکھرنے کو ہے اور دنیا ساری تماشا دیکھ رہی ہے۔افغان اجڑرہے ہیں۔ خاک وخون میں نہلائے جارہے ہیں۔ بستیوں کی بستیاں مسمار ہونے کو ہیں۔ گزشتہ بیس برسوں میں جو کچھ تعمیر ہوا وہ بھک سے اڑنے کو ہے۔ تباہی کے راستے پر گامزن افغانوں کو کوئی پہلے روک سکا ہے نہ اب ان کا ہاتھ تھاما جا سکتاہے۔ افسوس! کوئی ایسی دانشمند لیڈرشپ ان کے درمیان موجود نہیں جو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ قوم کو یکجاکرسکتی۔ طوفان میں پھنسی کشتی کو کنارے لگا سکتی۔کوئی ایک بھی ادارہ ایسانہیں بنایا جاسکا جو افغان
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کشمیر:بے بسی کے دوسال
پیر 02 اگست 2021ءارشاد محمود
چند دن بعد پانچ اگست کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے دوسال پورے ہوں گے۔یہ دن ہمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تقسیم اور ریاستی درجہ کے خاتمے کی یاد دلاتاہے۔ان دوسالوں میں کشمیریوں کو غیر معمولی آئینی، سیاسی ، معاشی اور تہذیبی یلغار کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاست کے خدوخال بدلنے کے لیے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کیا جس کا منطقی انجام کشمیریوں کی اسلامی شناخت اور ثقافتی تشخص کا خاتمہ ہے۔
حال ہی میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت نواز کشمیری لیڈروں کے ساتھ ایک
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
آزادکشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے
هفته 24 جولائی 2021ءارشاد محمود
نون لیگ اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کا راگ اس قدر شد ومد سے الاپ رہی ہیں جیسے کہ دھاندلی کا سارا منصوبہ ان کی نگرانی میں مرتب ہوا ہو۔الیکشن میں کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ان دونوں جماعتوں نے آزادکشمیر پر پانچ پانچ برس حکومت کی ۔ گزشتہ عام الیکشن میں پی پی پی اسمبلی کی محض تین نشستیں حاصل کرسکی تھی۔ اب کی بار نون لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے امکانات مخدوش ہوچکے ہیں۔ اس کے بڑے بڑے برج الٹنے کا خطرہ حقیقت بنتا نظر آرہاہے۔
آزادکشمیر کے لوگ زیادہ دیر تک ایک جماعت سے وابستہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
حضور!کشمیر کو تختۂ مشق نہ بنائیں
پیر 12 جولائی 2021ءارشاد محمود
جناب بلاول بھٹو اور محترمہ مریم نواز کی آزادکشمیر کی الیکشن مہم میں شرکت نے مقامی الیکشن کو قومی سطح پر بحث ومباحثے کا عنوان بنادیا ہے۔ان کی پرجوش تقریروں اور تحریک انصاف پر الزامات نے سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھادیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ اگست2019 کو جو کچھ ہوا وہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔پی ٹی آئی کشمیر پر سودے بازی کرچکی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے