Common frontend top

اسداللہ خان


ہم سوچتے رہتے ہیں ،وہ کر گزرتے ہیں


موسمیاتی تبدیلی اور اس کی وجہ بننے والی آلودگی پوری دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارے جیسے ملک بس بڑی بڑی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہیں اور دنیا اس مسئلے کے حل کے لیے عملی قدم اٹھاتی ہے۔ گذشتہ کالم میں ناروے کے ٹریفک نظام کا ذکر ہو رہا تھا۔نظام کے ساتھ ساتھ یہاں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں بڑی کامیابی کے ساتھ سسٹم کا حصہ بنا دی گئی ہیں ۔ کاریں ، ٹرام،ٹرین ، سکوٹیاں یہاں تک کہ جزیروں کو ملانے والی بڑی کشتیاں تک بیٹری سے چلتی ہیں۔ گذشتہ چند سال میں بڑی کامیابی سے پیٹرول پر چلنے
جمعه 09 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

بھلے چوری کریں لیکن نظام دیجئے

بدھ 07 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
نئے سرے سے نظام بنانا تو شاید نسبتا مشکل کام ہو لیکن بنے بنائے نظام کو ہو بہو اٹھا کر نافذ کر دینا بھلا کتنا مشکل کام ہے کہ ہم آج تک ایسا کر ہی نہیں سکے۔ مغرب نے مختلف شعبوں کا نظام تخلیق کر کے کامیابی سے نافذ کر رکھا ہے،ہم کیا اس کی کاپی بھی نہیں بنا سکتے؟ جنگ عظیم کے بعد پورے یورپ کا نیا جنم ہوا۔ سبھی ملکوںنے اپنے اپنے حصے کے ٹکڑے کو عظیم خطہ زمین بنانے کی ٹھانی اور اکثر ممالک اس میں کامیاب رہے۔ سکینڈی نیویا کے ممالک نے تو فلاحی ریاست کا
مزید پڑھیے


تُرپ کا پتہ عمران خان کے ہاتھ میں ہے

جمعه 02 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
اب سیاسی ترپ کا پتہ پی ڈی ایم کی جماعتوں اور حکومتی اتحاد کے ہاتھ میں نہیں ، اب یہ کارڈ عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ الیکشن کب چاہییں، مارچ اور مئی میں سے انہیں کیا سوٹ کرتا ہے ، یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے حتمی اعلان کے منتظر ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا توامکان ہی دکھائی نہیں دیتا۔ یہ بحث اپنی جگہ کہ رواں سیشن میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو سکتی ہے یا
مزید پڑھیے


ہم وطنوں کا درد

جمعه 25 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
ملک منیر کا تعلق ننکانہ سے ہے۔ 1980 میں محنت مزدوری کی غرض سے اوسلو گئے تو وہیں کے ہو کے رہ گئے۔ اُس وقت ان کی عمر 26 برس تھی۔اس عمر میں نوجوانوں کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دولت جمع کریں ، پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اوراپنی نسلوں کی تقدیر بدل دیں۔ ملک منیر مگر مختلف آدمی نکلے۔ نو عمری میں ایک تصور نے ان کو زندگی کی نئی راہ عطا کی۔پوسٹ آفس میں نوکری شروع کی تو دوسرے پاکستانیوں کی طرح زیادہ پیسہ کمانے کے لیے اوور ٹائم لگانے لگے۔لیکن پہلے ہی
مزید پڑھیے


نواز شریف کے فوج سے تعلقات کی تاریخ……(2 )

بدھ 23 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
جنرل جہانگیرکرامت کو گھر بھیجنے کے بعد نواز شریف کو ایک اور مرضی کے آرمی چیف کی تلاش تھی۔ سینارٹی لسٹ میں جنرل علی قلی خان سر فہرست تھے۔ وہ نہایت شاندارفوجی کیرئیرکے ساتھ آرمی چیف کے لیے موزوں ترین آفیسر تھے۔ نارمل حالات میں یہ تقریبا طے تھاکہ جنرل علی قلی خان ہی اگلے آرمی چیف ہوں گے لیکن جنرل جہانگیر کرامت کے وقت سے پہلے عہدہ چھوڑ دینے کے باعث حالات بدل گئے اور جنرل علی قلی خان نواز شریف کی پسندیدہ شخصیت نہ رہے ۔ اس کی کئی وجوہات تھیں۔ دراصل نوازشریف کو چودھری نثار علی خان اور
مزید پڑھیے



نواز شریف کے فوج سے اختلافات کی تاریخ

بدھ 16 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
نواز شریف نے بطور وزیر اعظم آٹھ آرمی چیفس کے ساتھ کام کیا ،سبھی کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی کشیدہ رہے۔ ان میں سے کم از کم تین چیفس تو انہوں نے خود لگائے تھے، جبکہ دو کے تقرر میں وہ غلام اسحاق خان کے ساتھ مشاورت کا حصہ رہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آٹھ کے آٹھ آرمی چیفس کے ساتھ ان کے تعلقات میں بگاڑ رہا؟تین بار انہیں حکومت سے بے دخل کیا گیا اور ایک آرمی چیف سے انہوں نے استعفیٰ لے لیا۔جب آرمی چیف لگانا ان کا اختیار نہیں تھا، تب بھی وہ اپنی
مزید پڑھیے


اللہ آپ دیکھ رہے ہیں ناں؟

جمعه 11 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
ارشد شریف کے قتل پر روز بروز نئے انکشافات ہونے کے باوجود سوالوں کے جوابات نہیں مل رہے ہیں بلکہ ایسے سوالات میں اضافہ ہی ہوا ہے جن کے جوابات یا تو کسی کے پاس ہیں نہیں یا کوئی دینا نہیں چاہتا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میںمبینہ تشدد کے شواہدسامنے آنے کے بعد اب تک کی تحقیقات اور بیانات فرسودہ ہو گئے ہیں ،ان کی جگہ نئے سوالوں نے لے لی ہے، جو نئے سرے سے جانچ کے متقاضی ہیں۔ اس کیس میں چند اہم سوالوں پہ نظر ڈالنا بہت ضروری ہے۔ ارشد شریف کو قتل کرنے والوں نے پہلے تشدد کیوں کیا؟قتل
مزید پڑھیے


یہ کیسا احتجاج ہے ؟

بدھ 09 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
احتجاج تو آئینی حق ہے مگر کیا راستے بند کر دینا بھی؟ تحریک انصاف نے اب احتجاج کا عجب طریقہ اختیار کیا ہے۔ لانگ مارچ توخیر اعلانیہ ہوتا ہے۔عوام الناس کو معلوم ہوتا ہے کہ کس وقت کس سڑک کی جانب نہیں جانا ہے۔ سکول کے بچوں کو گھر لے جانے والی گاڑیاں پہلے ہی سے متبادل راستے کا انتخاب کر سکتی ہیں یا پھر اُس مخصوص دن کے لیے اسکول کی انتظامیہ آن لائن کلاسز کا اہتمام کر لیتی ہیں۔ دو دن پہلے مگر عجیب ہوا۔ دوپہر ڈیڑھ بجے اچانک فیض آباد اور گرد و نواح کے علاقوں سمیت راولپنڈی
مزید پڑھیے


مریم نواز کی سیاسی حکمت عملی میں کیا نقص ہے؟

جمعه 04 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
کچھ دن پہلے نائنٹی ٹو نیوز لاہور بیورو کے سینئر رپورٹر میاں شاہد ندیم نے مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر بریک کی تھی۔ خبر میں بتایا گیا تھا کہ مریم نواز کو عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے نواز شریف نے فورا پاکستان چھوڑکر لندن پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ نواز شریف کا خیال تھا کہ لانگ مارچ کے دوران مریم نواز کو پاکستان میں نہیں ہونا چاہیے۔ حیرت کے ساتھ میرے ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے مریم نواز کو کیا خطرہ ہو سکتا تھا۔اس سوال کا جواب بھی
مزید پڑھیے


عمران خان کیا سوچ رہے ہیں؟

بدھ 02 نومبر 2022ء
اسداللہ خان
لانگ مارچ کے دوران عمران خان کا رویہ سخت ہے اور مزاج جارحانہ۔بیلٹ یا بندوق ، ہر صورت وہ انقلاب چاہتے ہیں۔ ایمرجنسی اور مارشل لاء کی باتوں سے بھی وہ ہچکچا نہیں رہے۔فوجی افسران کے نام لے لے کر تنقیدکر رہے ہیں،جواب میں تالیاں بجتی ہیں تو ان کے جوش و خروش میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔شاید انہیں واقعی لگتا ہے کہ عوامی سیلاب کے سامنے کوئی اسٹیبلشمنٹ ٹھہر نہیں سکتی۔ کیا انہیں صحیح لگتا ہے؟ عمران خان لانگ مارچ کے لیے نکل تو پڑے ہیں لیکن شش و پنج کا شکار لگتے ہیں ، اسلام آباد کب
مزید پڑھیے








اہم خبریں