Common frontend top

اسلام آباد


جنوبی وزیر ستان : جھڑپ میں میجر اور سپاہی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورانڈا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوگئی،دودہشتگردمارے گئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 11اور12اپریل کی درمیانی شب ہوا،فورسزنے دہشتگردوںکے ٹھکانوں کوموثراندازمیں نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے نتیجے میں 2دہشتگردہلاک ہوگئے ،اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمدہوا،مارے جانیوالے دہشتگردسکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ،آئی ایس پی آرکے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے ،میجرشجاعت شہیدکی عمر30سال اورٹوبی ٹیک سنگھ سے تعلق تھا،سپاہی عمران خان کی عمر27سال اورتعلق نصیرآبادسے تھا،علاقے میں موجودکسی بھی دہشتگردکے
مزید پڑھیے


لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس19اپریل کو طلب

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا ہے ۔جوڈیشل کمیشن 19اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کا جائزہ لے گا ۔لاہور ہائی کورٹ کے جن ایڈیشنل ججوں کی مستقلی پر غور ہوگا ان میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم ،جسٹس ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم،جسٹس امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین،جسٹس علی ضیا باجوہ،جسٹس سلطان تنویر احمد،جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس شان گل اور جسٹس
مزید پڑھیے


وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف پی ٹی آئی کے ہی ارکان کی تحریک عدم اعتماد،پرسوں ووٹنگ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ۔ تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر 25 ارکان ،وزراکے دستخط ہیں۔تحریک عدم اعتماد میں آزادکشمیر کے سینئر وزیرسردارتنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کیاگیاہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل جمعہ کو طلب کرلیا گیا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی۔قبل ازیں اسمبلی سیکرٹریٹ دفتر میں
مزید پڑھیے


جانیوالے بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ، فوری مہنگائی کم نہیں کرسکتے: مفتاح اسماعیل

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 56 سو ارب سے زیادہ، جانے والے شہباز شریف کے لئے بارودی سرنگ بچھا کر گئے ، انہوں نے سستی شہرت کے لئے ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیا لیکن ہم صورتحال میں بہتری لاکر دکھائیں گے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا فوری مہنگائی کم نہیں کر سکتے ، کرنسی ڈی ویلیو کر دی گئی، گندم، چینی اور کھاد سمگل کی گئی، اب واپس تو
مزید پڑھیے


وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کا موقف آچکا: شرعی عدالت، سودی نظام کیس کافیصلہ محفوظ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی شرعی عدالت نے سودی معاشی نظام سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت محمدنور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل تین رکنی شریعت بینچ نے ربا کے خلاف درخواستوں پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔منگل کو کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت کے نوٹس کے باجود وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔یونائیٹڈ بینک کے وکیل نے التوا کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ چیزیں عدالت کے
مزید پڑھیے



نئی وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے 12، پی پی کے 7 وزرا ہونگے ، سپیکر کیلئے خورشید شاہ، نوید قمر کے ناموں پرغور

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) نئی حکومت کی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے ، جے یو آئی (ف) کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لئے خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہا جبکہ
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا:آصف زرداری

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی) ق لیگ کے وفد نے سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زر داری سے ملاقات کی اس موقع پر ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزداے چودھری سالک حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں آصف علی زر داری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں ووٹ دینے پر طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین کا شکریہ اداکیا اور ان سے کہاکہ ان کا خیرسگالی کا پیغام چودھری شجاعت حسین تک پہنچا دیا جائے ، چودھری سالک حسین نے
مزید پڑھیے


نوازشریف، اسحاق ڈار کا عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی؍سٹاف رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، اسحاق ڈار ان سے پہلے پاکستان پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف عیدالفطر کے فوری بعد وطن واپس آ کر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا اور تاحیات نااہلی ختم کرانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کریں گے ،وطن واپسی سے قبل میاں نوازشریف عمرہ کرنے کے لئے سعودی عرب بھی جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق
مزید پڑھیے


ہوٹل میں نور عالم کو’’ غدار‘‘کہنے پر بزرگ شہری پر تشدد

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) ایک نجی ہوٹل میں نور عالم کو’’ غدار‘‘ کہنے پر بزرگ شہری کو تشددکا نشانہ بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آبادکے ایک ہوٹل میں افطاری کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان ، ندیم افضل چن، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر،فیصل کریم کنڈی اور دیگر سیاسی رہنما موجود تھے ۔ہوٹل میں اپنی فیملی کے ہمراہ آئے ہوئے ایک بزرگ شخص نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم پر’’غدار‘‘ فقرہ کسا ۔جس پر نور عالم خان نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کیساتھ ملکر شہری پر تشدد
مزید پڑھیے


شہباز وزیراعظم منتخب؛ایک لاکھ تک والے ملازمین کی تنخواہ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 25 ہزار

منگل 12 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی؍ این این آئی؍ نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔پیر کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی معذرت کے بعد پینل آف چیئر ایاز صادق نے قائد ایوان کا انتخاب کرایا، ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ہال اور لابی کے دروازے بند کر دئیے گئے اور ارکان کو اے اور بی لابی میں جانے کے لئے کہا گیا، جس کے بعد ووٹنگ ہوئی ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر پینل آف چیئرنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں