Common frontend top

اسلام آباد


الیکشن کیلئے تیار، آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا: عمران خان

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا میں نے آج کابینہ اور پا رلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا اور شام کو قوم سے خطاب بھی کروں گا۔انہوں نے کہا قوم کے لئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔قبل ازیں وزیراعظم نے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جب تک ہم ایلیٹ سسٹم نہیں
مزید پڑھیے


عام انتخابات اکتوبر سے پہلے ممکن نہیں: الیکشن کمیشن، نئی حلقہ بندیاں لازم: چیف الیکشن کمشنر

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار،آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے مجموعی طور 7 مہینے مانگ لئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں ممکن ہوسکیں گے ۔ عام انتخابات کے انعقا د کیلئے اضافی چار مہینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے مزید 4 ماہ درکار ہونگے ،نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کرائے گئے تو
مزید پڑھیے


سوری بننے سے انکار کیا :دوست مزاری ،وفا درکار:قاسم سوری

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں ،نیٹ نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ٹویٹ پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے شدید ردعمل دیا انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے
مزید پڑھیے


شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت سے انکار، صدر کو جوابی خط بھیج دیا: سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام طلب کر لیے

جمعرات 07 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ ، صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت سے انکار کردیا۔ شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا۔شہباز شریف نے اپنے جواب میں صدر کو کہا آپ نے مجھے دو خط لکھے ہیں جس میں نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) گلزار کا نام بھی دیا تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لے رکھا ہے ، اسمبلی کی کارروائی کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے ، موجودہ صورتحال میں جسٹس ریٹائرڈ گلزار کا بطور
مزید پڑھیے


ملکی سالمیت ،جمہوریت پرہونیوالے سب سے بڑے حملے کیخلاف عوام باہرنکلیں :وزیراعظم

جمعرات 07 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کیخلاف عوام باہر نکلیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر بیرونی طاقتوں نے مقامی سہولت کاروں ہمارے میر جعفروں اور میر صادقوں کیساتھ ملکر حملہ کیا ہے ،عوام ملکی سالمیت ،خودمختاری اورجمہوریت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کیلئے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اْٹھ گیا
مزید پڑھیے



تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریوں کاآغاز کردیا: الیکشن کا مطالبہ کرنیوالوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں :اسدعمر

جمعرات 07 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، خبرنگار، این این آئی، صباح نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا بھرپور آغاز کردیا گیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے صوبائی صدور کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے 7روز میں ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کی تشکیل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوری طور پر عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے ، اسد عمرنے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد انتخابات کے مطالبات کرنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان
مزید پڑھیے


نئے انتخابات پر اپوزیشن عدالت کیوں پہنچ گئی؟ وزیراعظم

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے ،اس کے خلاف احتجاج لازم ہے ۔پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف اسلام آباد ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشا کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہونگا۔وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا غداری کیخلاف یہ لازم ہے کہ آپ پر امن احتجاج کریں، کبھی تصادم کی سیاست نہ کریں، لوگوں کو
مزید پڑھیے


عمران نے سویلین مارشل لا نافذ کیا،گدلے ماحول میں الیکشن میں نہیں جائیں گے :اپوزیشن

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد،کراچی،سکھر ،شکار پور ( خبر نگار خصوصی،خبر نگار ، سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،ڈسڑکٹ رپورٹر ) متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں شہبازشریف ، بلاول ، مولانا اسعد رحمٰن، خالد مقبول صدیقی اور اختر مینگل نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا،کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،گدلے ماحول میں الیکشن میں نہیں جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران اور اس کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی ہے ، 3 نومبر 2007
مزید پڑھیے


نگران وزیراعظم کیلئے صدرکے خطوط،عمران نے جسٹس گلزارکانام دیدیا، اپوزیشن کامشاورت سے انکار

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط لکھ دیئے ، وزیراعظم عمران خان نے جسٹس (ر)گلزار احمد کا نام تجویز کردیا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے صدر کو آئین شکن قراردیتے ہوئے مشاورت سے انکار کردیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ پر خطوط لکھ دیئے ہیں ۔متن میں لکھا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ، آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران
مزید پڑھیے


لگتا ہے ڈپٹی سپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہی نہیں :سپریم کورٹ

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار)سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر کے اختیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کیا ڈپٹی سپیکر بطور قائم مقام سپیکر کا اختیار استعمال کرسکتا ہے ؟۔جسٹس منیب اختر نے کہا آرٹیکل 69کے تحت سپیکر کی رولنگ کو تحفظ حاصل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اختیار تو سپیکر کا ہے کیا سپیکر کی جگہ ڈپٹی سپیکر یہ اختیار استعمال کرسکتا ہے ؟،میری رائے میں ڈپٹی سپیکر نے اختیار سے تجاوز کیا،میرے خیال میں ڈپٹی سپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں