Common frontend top

اسلام آباد


پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم؛ جبری گمشدگی پر بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،صباح نیوز، آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ یقینی بنائیںکہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو کوئی ہراساں نہ کرے ۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے کیس پر سماعت کی اور لاپتہ حفیظ بلوچ کی بازیابی درخواست میں وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ چانسلر یونیورسٹی صدر عارف علوی سے توقع ہے کسی بلوچ سٹوڈنٹ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں عدالت نے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو
مزید پڑھیے


کورونا : مزید4ا موات، اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید4افرادجاں بحق ہوگئے اور اموات کی مجموعی تعداد30359ہوگئی ۔وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29315کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں (باقی صفحہ 5نمبر)کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی، کورونا کے 180نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 8690ہو گئے ،403مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید189مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔قبل ازیں این سی اوسی کے آپریشن کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا ،جہاں اس سلسلہ میں پہلا وافتتاحی اجلاس ہوا۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک
مزید پڑھیے


مارچ2022 ئ: پاکستان کی برآمدات میں 17.3فیصداضافہ ریکارڈ

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ2022ء میں پاکستان کی برآمدات مارچ2021ئکے 2.365 ارب ڈالر کے مقابلے میں 17.3 فیصد بڑھ کر 2.773 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جولائی تا مارچ 2022ء میں ہماری برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 23.332 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا مارچ 2021ء میں برآمدات 18.688 ارب ڈالر تھیں،یہ 4.644 ارب ڈالر کا اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری برآمدات ہمارے اہداف کے مطابق ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کرلیں گے ، پی بی ایس کی طرف
مزید پڑھیے


بدعنوان عناصر سے 864ارب برآمد کرچکے :چیئرمین نیب

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 864ارب روپے برآمد کئے ہیں۔ نیب افسران ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہ صرف اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں بلکہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے کیونکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب قومی ادارہ ہے جس کا کسی سیاسی جماعت گروپ اور فرد سے
مزید پڑھیے


مظفرآبادمیں پہلی پناہ گاہ کاافتتاح وزیراعظم آزادکشمیر،ایم ڈی بیت المال نے مستحقین کیساتھ کھاناکھایا

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان بیت المال کی طرف سے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پہلی پناہ گا ہ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔افتتاح وزیر اعظم آزاد کشمیر سردا ر عبدالقیوم خان نیازی اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر، ایم ڈی پاکستان بیت المال نے پناہ گاہ میں آئے مستحق افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ ظہیرکھوکھرنے دارالاحساس مرکز کا دورہ بھی کیا اور یتیم بچوں سے ملاقات کرکے سہولیات کے حوالے سے آگہی حاصل کی۔
مزید پڑھیے



صدرصارفین کوقانونی چارہ جوئی میں گھسیٹنے پربینکوں پربرہم

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف دو الگ الگ بینکوں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے بینک صارفین کو گمشدہ رقم واپس کرنے کا حکم دیا اور بینکوں کی جانب سے صارفین کوغیر ضروری قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ روزایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر ہائوس کراچی میں مقدمات کی سماعت کے دوران بینک صارفین کی شکایات کے ازالے میں لاپروائی پر کمرشل بینکوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی قوم ہے اور
مزید پڑھیے


شہبازگل نے شہبازشریف کو بچوں کا وزیراعظم قرار دیدیا

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد(آن لائن )معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کو بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہبازگل نے کہا کہ کل بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کر رہا تھا، بچوں کے وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، شہبازگل نے کہا کہ پاکستان غیرت مند لوگوں کا ملک ہے ، اپوزیشن کوپاکستانی کبھی معاف نہیں کرے گی یہ لوگ نائب وزیراعظم مقصودچپڑاسی کو بنانے کی کوشش کریں گے ۔
مزید پڑھیے


استعفیٰ،جلد الیکشن یا عدم اعتماد: اسٹیبلشمنٹ نے 3آپشن دیئے :وزیراعظم

هفته 02 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حالات میں قبل از وقت انتخابات کو بہتر آپشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد، استعفیٰ یا انتخابات کے تین آپشنز کی پیشکش کی گئی، استعفیٰ کا سوچ بھی نہیں سکتا، قوم سے کہوں گا کہ جب بھی انتخابات ہوں ملک کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کیلئے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے ، کپتان کی حیثیت سے اتوار کا پلان تیار کر رکھا ہے ، آخری گیند تک مقابلہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب نجی ٹی وی
مزید پڑھیے


عمران خط ملنے پر تین ہفتے خاموش کیوں رہے ؟ شہباز ،پہلے عدم اعتماد کو تحفہ کہاپھر سازش کیسے ؟بلاول

هفته 02 اپریل 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں ) صدرمسلم لیگ ن اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ دھمکی آمیز خط پر7مارچ کوآیاتو3ہفتے خاموش کیوں رہے ؟ کیا آپ اتنے معصوم ہیں کہ امریکہ کا نام لے دیا،امریکہ ،یورپ کیخلاف بات کرکے روٹی سکیڑناچاہتے ہیں؟کل عمران کوشکست فاش ہوگی،آپ کے سیاسی ڈرامے کاڈراپ سین ہوگا،کبھی دھمکیاں،کبھی احتساب کا واویلا،کس کوبیوقوف بنارہے ہیں؟ ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں زہر اگلا، یہ ڈرامے بازی کس کو دکھا رہے ہیں،جوخط لہرایاگیاوہ آپ کاآخری اوربھونڈاہتھکنڈاہے ، اگر امریکہ سازش کا
مزید پڑھیے


افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر :آرمی چیف: زلمے خلیل زاد کی ملاقات

هفته 02 اپریل 2022ء

اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے مشترکہ عالمی کاوشیں ناگزیرہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستا ن کیلئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوکی گئی،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، آرمی چیف نے اسلام آبادسکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پرزلمے خلیل زادسے اظہارتشکرکیا۔زلمے خلیل زادنے کہا اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کاموقع دینے پرشکرگزارہوں۔آئی ایس پی آرکے مطابق
مزید پڑھیے








اہم خبریں