Common frontend top

اسلام آباد


مودی کے بھارت میں مسیحی برادری پر حملوں میں تیزی سے اضافہ

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد(این این آئی)بھارت میں فسطائی مودی حکومت کے دور میں ہندو دہشت گردمسیحی برادری کو کھلے عام قتل اور ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت کے دور میں مسیحی برادری پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے اورمسیحی برادری مسلسل خوف میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوتوا دہشت گرد ملک میں عیسائیوں کو اپنا عقیدہ چھپانے
مزید پڑھیے


وزیراعظم نے محفوظ راستہ نہیں مانگا:شہبازگل

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، اس حوالے سے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،خان شان سے آخری بال تک لڑے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا وزیراعظم نے اپوزیشن سے محفوط راستہ نہیں مانگا، ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتا ہوں، کیا وزیراعظم ان چوروں سے راستہ مانگیں گے ؟ واضح کردوں کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے ،خان شان سے آخری بال تک لڑے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کی لڑائی
مزید پڑھیے


مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری و دیگر کیخلاف سماعت ملتوی

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کیخلاف آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس پر سماعت ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک کی مہلت کی استدعاپر سترہ مئی تک ملتوی دی۔احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنماء برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس جنید ارشد کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرکے نیب کے گواہ کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت لاہور
مزید پڑھیے


اتوارکوووٹنگ، ملکی قسمت کافیصلہ ہوگا: وزیراعظم

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتوار کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ آئے ،میں اس کے بعد مزید تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا، 7 مارچ کو ایک ملک سے سفیر کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام آیا جس میں کہاگیا اگر عمران خان چلا جاتا ہے تو ہم پاکستان کو معاف کردیں گے ،اگر تحریک ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، تھری سٹوجز( تین کٹھ پتلیوں) کے رابطے ان لوگوں سے ہیں، جن کے ذریعے
مزید پڑھیے


داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول: سلامتی کمیٹی، قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی، شدید احتجاج

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (اے پی پی؍92 نیوز رپورٹ) قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے جس کے بعد قائم مقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے دھمکی آمیز مراسلے پر شدید احتجاج کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی سفارتکار سے اندرونی معاملات میں مداخلت پرشدیداحتجاج ریکارڈکرایا۔وزارت خارجہ حکام نے قائم مقام امریکی ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ تھمایا۔ذرائع کے مطابق امریکی سینئرعہدیدارکے استعمال کردہ الفاظ پرشدیدبرہمی کااظہارکیاگیا۔امریکی سفارتکارکوبتا دیاگیاکہ پاکستان کے داخلی امورمیں مداخلت ناقابل قبول ہے ،امریکی سفارتکارکوقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں طلب کیاگیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے
مزید پڑھیے



قومی اسمبلی اجلاس چند منٹ میں ختم:عدم اعتماد پر بحث نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عمران کو محفوظ راستہ نہ دینے کا اعلان

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی ،92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوتے ہی چند منٹ میں ختم ہوگیا،اجلاس بمشکل 13 منٹ ہی چل سکا ، وقفہ سوالات میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا اور تحریک عدم اعتماد پربحث نہ ہوسکی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کی جانب سے مشیر پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس کے ہال
مزید پڑھیے


ملک بھرکیلئے بجلی مزید4.68، کراچی کیلئے 3.27روپے یونٹ مہنگی: LPG کی قیمت میں 13.34روپے کلو اضافہ

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور(نیوز ایجنسیاں، کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لئے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا ایندھن
مزید پڑھیے


امریکہ، نہیں کسی باہر کے ملک سے میسج آتا ہے : وزیراعظم نے امریکہ کا نام لے لیا

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھمکی آمیزخط کس ملک سے آیا؟ وزیراعظم امریکہ کانام لے گئے ،قوم سے خطاب کے دوران خط بھیجنے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ’’امریکہ ‘‘کا نام لیا ،غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا نہیں، باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے ،باہر سے میسج آتاہے ۔
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتمادموڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دیدی

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دیدی۔موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے ، تحریک عدم اعتماد حکومت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گی۔بیرونی فنڈنگ کے حصول میں تحریک عدم اعتماد رکاوٹ ہو گی اور آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے حصول میں دشواریاں رہیں گی۔موڈیز کے مطابق 8 ماہ میں پاکستان کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا جبکہ رواں مالی
مزید پڑھیے


غیرملکی سازش نظرانداز نہیں کی جاسکتی: فواد چودھری

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں،حکومت کی تبدیلی میں غیرملکی سازش کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سازش میں اپوزیشن کے تمام لوگ ملوث نہیں،سازش میں سیاسی کرداروں کے علاوہ میڈیا کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں ،عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کرنے والے کھلاڑی ہیں،میر جعفر اور میرصادق جیسے کرداروں سے ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنے پاؤں جمائے ،ہم قطعی طور پر ملکی حاکمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ جمعرات کو وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں