Common frontend top

اسلام آباد


وزیراعظم کے بیانات پر اظہار تشویش،عدم اعتماد کامیاب ہوتومنحرف ارکان، وزیراعظم گھر جائینگے : سپریم کورٹ

منگل 29 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیر اعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے نہیں روکا جاسکتا ۔جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمارے اٹھائے گئے سوالات کا کیا تااثر لیا جارہا ہے ؟وزیر اعظم کہہ رہا تھا کہ ججوں کو اپنے ساتھ ملایا جارہا ہے ،سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر یہی سرخیاں تھیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کیا وزیر اعظم
مزید پڑھیے


ق لیگ کا وزیراعظم کی حمایت کا اعلان؛بزدار مستعفی، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نامزد

منگل 29 مارچ 2022ء

لاہور؍ اسلام آباد( وقائع نگار؍خبر نگار خصوصی؍ سٹاف رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا جبکہ وزیراعظم نے ق لیگ کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا، جواب میں مسلم لیگ(ق) نے عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کی کابینہ وزیراعظم سے مشاورت کرکے بنائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فون پر بات کرکے ان کی عیادت کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے
مزید پڑھیے


قو می اسمبلی:وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش/ بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

منگل 29 مارچ 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوا ایجنسیاں) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کر نے کی اجازت ملنے پر اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجائے اور نعرے لگائے ۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی طرف سے پیش کی گئی ۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ "اس ایوان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان،قومی اسمبلی کے اراکین کی اکثریت کا عتماد کھو چکے ہیں،لہذا انہیں عہدے
مزید پڑھیے


رقم سے حکومت گرانے کی روایت خطرنا ک ،قومی سلامتی سے متعلق دھمکی آمیز خط وزارت خارجہ کو آیا:شاہ محمود

منگل 29 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے پر جائینگے ۔اپنے دورے کے موقع پروہ چین میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرینگے جبکہ روس کے وزیر خارجہ بھی چین پہنچ رہے ہیں۔ ان کی سنٹرل ایشیا وزرائے خارجہ روس ، ایران سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے دورے سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خطے کے ممالک کیلئے جو پلیٹ فارم بنایا ہے اس میں بھی ملاقاتیں ہونگی جن میں خطے کے امور،خطے کے معاشی تحفظ، روابط اورافغانستان کے معاملات سمیت امن واستحکام پر بھی
مزید پڑھیے


لکھ کر دھمکی دی گئی،باہر سے سازش ہورہی:وزیراعظم، خط لہرا دیا

پیر 28 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے ،ملکی مفاد میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے ،ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے ،دوستی کریں گے ،بھٹو کا داماد آصف زرداری اور اس کا نواسہ دونوں کرسی کی لالچ میں اپنے نانا کی قربانی کو بھلا کر اس کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی وکالت
مزید پڑھیے



ن لیگی وفد کی چودھری برادران ،پرویز الٰہی کی زرداری،بلاول سے ملاقات؛شا زین بگٹی کا حکومت چھوڑنے کا اعلان

پیر 28 مارچ 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی، 92نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )مسلم لیگ (ن ) کے وفد نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور (ن) لیگ کے قائدمیاں نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، سردار ایازصادق، رانا تنویرحسین، سعد رفیق اور عطاء تارڑ پر مشتمل ن لیگ کاوفد چودھری برادران کی رہائشگاہ پرپہنچا تو وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،چودھری سالک اورحسین الہٰی نے ان کااستقبال کیا۔ ن لیگی وفد اور ق لیگی قیادت کی ملاقا ت میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتمادپرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤ مارچ آج اسلام آباد پہنچے گا،عمران کا جلسہ ناکام، سرپرائز ہم دینگے : پی ڈی ایم

پیر 28 مارچ 2022ء

لاہور،، گوجرانوالہ اسلام آباد، کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوز رپورٹ،خبر نگار خصو صی، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) پی ڈی ایم کے مہنگائی مکاؤ مارچ کے قافلے ملک بھر سے شہر اقتدار کی جانب گامزن ہیں، آج شام اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ، مارچ کے شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ، مرکزی قائدین خطابات سے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے اپوزیشن کے مہنگائی مکاو ٔ مارچ کے قافلے آج اسلام آباد پہنچیں
مزید پڑھیے


کوشش ہے اتحادی ساتھ رہیں، حکومت نے دھمکی آمیز خط عسکری قیادت سے شیئر کر دیا:شاہ محمود

پیر 28 مارچ 2022ء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز،اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے دھمکی آمیز خط عسکری قیادت سے شیئر کر دیاہے ،ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیاگیا،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ خط کب موصول ہوا،تاریخ بھی پڑھ کر بتا دوں گا زبانی یاد نہیں ،اس سے زیادہ نہیں بتا سکتا، جتنا اس وقت کہنا تھا کہہ دیا، خط دکھانا وزیر اعظم کا اختیار اور صوابدید ہے ،یہ خفیہ دستاویز ہے اسے اس طرح نہیں دکھاسکتے ۔قبل ازیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا
مزید پڑھیے


سبی: آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن ،6دہشتگرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سبی کے پہاڑی علاقے کے قریب کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن پردہشت گردوں نے فرارکی کوشش کی۔ فرارہوتے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسزپر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔دہشت گرد سبی اوراطراف کے علاقوں میں کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ ہلاک دہشت گرد لاہورانارکلی دھماکے میں بھی ملوث تھے ۔ہلاک دہشتگردوں میں نصیب اللہ بنگل زئی عرف جہانگیر ، پیر جان اورکئی کلوہی بھی شامل
مزید پڑھیے


لڑکا لڑکی دباؤ یا فائدہ لیکر بیان سے پیچھے ہٹے :عدالت کا تفصیلی فیصلہ

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ای الیون کے علاقے میں لڑکا لڑکی پر جنسی تشدد کے مجرم عثمان مرزا کیس کا 44 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔کیس میں لڑکا لڑکی کے منحرف ہونے کے کنڈکٹ پر عدالت نے اہم نوعیت کے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت تماشائی کے طور پر نہیں بیٹھ سکتی کیونکہ کورٹ پوری سوسائٹی کی محافظ ہے ، عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تکنیکی باتوں پر جانے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے ۔تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے کہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں