اسلام آباد



کمشنران لینڈریونیوخفیہ اثاثے 120دن کیلئے تحویل میں لے سکے گا

اتوار 16 جون 2019ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)کمشنران لینڈ ریونیوکوجائیداد120دن کیلئے بحق سرکارتحویل میں رکھنے کا اختیاردینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادیں رکھنے ،اثاثہ جات فروخت کرکے ملک سے فرار کی کوشش کرنے والے افرادکوروکنے کیلئے کمشنر ان لینڈریونیوکوجائیدادکی فروخت پرپابندی اورٹیکس وصولی تک اپنی تحویل میں رکھنے کا اختیاردینے کابھی فیصلہ کیاگیاہے ۔فنانس بل 2019کی شق 145کی نئی ذیلی شق5کی شمولیت کی منظوری لی جائیگی،کمشنران لینڈریونیوخفیہ اثاثے 120دن کیلئے تحویل میں لے سکے گا۔
مزید پڑھیے


العزیزیہ ریفرنس،نیب کی نوازشریف کی سزا معطلی درخواست کی مخالفت

اتوار 16 جون 2019ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کردی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بارہ صفحات پر مشتمل جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے تمام شواہد کے جائزے کے بعد نواز شریف کو 7سال قید سنائی، نوا شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے ، سزا کے خلاف اپیل کی
مزید پڑھیے


آئندہ سال 295 جاری منصوبے مکمل ،صوبوں کو905ارب اضافی دینگے :وزیرمنصوبہ بندی

اتوار 16 جون 2019ء
اسلام آباد(این این آئی،آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صوبوں کو رواں مالی سال کے دوران 2450 ارب روپے دیئے گئے ، آئندہ مالی سال کے دوران 3355 ارب روپے کا حصہ دیا جائے گا،بلوچستان میں 76 ارب روپے کے پراجیکٹس لے کر آرہے ہیں، کے پی میں 48 ارب روپے کے پراجیکٹس لگیں گے ، کراچی کیلئے 45 پراجیکٹس ہیں، جن کیلئے 34 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، 8 ارب روپے کے نئے منصوبے اسلام آباد کیلئے ہیں، اس وقت بجلی کے شعبے میں ٹرانسمیشن کاچیلنج ہے ، بجلی کی مد میں80
مزید پڑھیے


صارفین کو 190ارب کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا،بجلی مہنگی کرنے سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر 189 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ
مزید پڑھیے


عمران نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا،نادان سیاستدانوں نے کرپشن پر بہنوں،بیٹیوں کو ڈھال بنایا:فردوس عاشق

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد ،لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر، 92نیوزرپورٹ، این این آئی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نادان سیاستدانوں نے اپنی کرپشن پر بہنوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا،عمران نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا،اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے آگے بڑھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی، خاتون کرپشن کرے تو قانون اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت نے کسی خاتون کا
مزید پڑھیے




جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپور بھی گرفتار،جیالوں کا احتجاج؛چاہیں تو حکومت گرا سکتے ہیں:بلاول بھٹو

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد،نوابشاہ،لاڑکانہ،حیدر آباد،لاہور،لندن (نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ،بیورو رپورٹ،خبر نگار خصوصی) نیب نے منی لانڈنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کوبھی گرفتار کر لیا۔ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے آصف زرداری کے گھر کے سامنے واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،انہیں نیب دفتر کی بجائے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گااورجسمانی ریمانڈکیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا، نیب کی ٹیم نے فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی میں ہنگامہ، حکومتی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہ کرنے دی؛اجلاس بجٹ پر بحث کے بغیر ملتوی

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار حکمران جماعت نے کارروائی میں رکاوٹ پیدا کر دی اور اجلاس نہ چلنے دیا، ارکان نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کی تقریر سننے سے انکار کر دیا، کرپشن کا حساب دو کے نعرے لگائے ، سپیکر ڈائس کے سامنے بعض ارکان میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، سپیکر کو کارروائی مجبوراًملتوی کرنا پڑی۔ایوان زیریںکا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ سپیکر نے بجٹ پر بحث کے آغاز کیلئے فلور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دیا تو حکومتی ارکان نشستوں سے کھڑے ہو گئے ،
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ اسلام آباد میں 133فوجداری مقدمات باقی

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں 133فوجداری مقدمات باقی رہ گئے ہیں جن کا فیصلہ آئندہ دو تین ہفتوں میں ہوجائیگا،اس کے بعد وکلا کو نئے مقدمات کا انتظار کرنا پڑے گا۔جمعہ کو نیب مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں نیب کی 2015کی 54اپیلیں زیر التوا تھیں جو نمٹادی گئیں ،اب مجموعی طور پر اسلام آباد میں 133فوجداری کیس رہ گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ان سارے کیسز کا دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہوجائیگا پھر وکلا صاحبان کو
مزید پڑھیے


قاضی فائز کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے : رضا ربانی

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا، انہوں نے کہا ریفرنس عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں بطور وکیل وکلا برادری کے ساتھ یکجہتی کے لئے حاضر ہوا ہوں، اس حوالے سے وکلا متحد ہیں، فاضل ججوں کے خلاف ریفرنس کو ملک کی
مزید پڑھیے


حسن،حسین نواز کو جلد واپس لایا جا ئیگا:فواد چودھری

هفته 15 جون 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نواز کو جلد واپس لایا جائے گا، بجٹ اجلاس پر اسمبلی کو مجرموں کو بچانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ایک بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ آصف علی زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے رہے ، ان کے بنائے گئے 5 ہزار جعلی بینک اکاونٹس سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے تب واپس آئیں گے جب اسحاق ڈار واپس آئیں گے ،
مزید پڑھیے