Common frontend top

اسلام آباد


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیلئے سعودیہ کے ’ ’ کنگ عبد العزیز‘ ‘ میڈل کا اعزاز

پیر 27 جون 2022ء
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف معاہدہ بجٹ منظوری کے بعد ،پٹرولیم مصنوعات پر 50روپے لیوی لگائی جائیگی

پیر 27 جون 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اب بجٹ کی منظوری کے بعد ہونگے جس میں قرض معاہدے پر دستخط کئے جائینگے ۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام کے مذاکرات بجٹ منظوری کے بعد 28 جون کو ہوں گے ، پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ اور گورنرسٹیٹ بینک دستخط کرینگے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع بھی مانگی ہے ، پاکستان
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج؛ انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا،10جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں: عمران

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد ،لاہور ،ملتان ( سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پرنکل آئے ،لاہور ،فیصل آباد،اسلام آباد،کرا چی،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ،کارکن امپورٹڈ حکومت نامنظوراورعمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ،مظاہروں میں خواتین اوربچوں نے بھی بھرپورشرکت کی،مختلف شہروں میں عمران خان کاویڈیولنک خطاب براہ راست دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں،لاہور میں لبرٹی چوک پرکارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی،ڈی جے کارکنوں کالہوگرماتے رہے ،یاسمین راشد،حماداظہرسمیت لاہورکی
مزید پڑھیے


بلوچستان: آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی ڈویژن مکران کے ضلع کیچ کی تحصیل زمران میں آپریشن کرکے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 6دہشتگرد ہلاک کردیئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پاروم کے قریب زمران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا،کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کی اورفورسزپرفائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 6دہشتگرد مارے گئے ،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے ،ہلاک ہونیوالے دہشتگرد پنجگور،پروم اور گردونواح میں فوجی قافلوں پرآئی ای ڈیز حملوں میں ملوث
مزید پڑھیے


صدرمملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی،اے پی پی، این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا۔ ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہامیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک رہا ہوں اورتمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس کی پیروی کرتے رہے ہیں۔میں آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں اورمجھے اس بات کا ادراک ہے کہ آئین
مزید پڑھیے



وزیراعظم کا ملک گیر سی پی آر تربیت شروع کرنے کا فیصلہ، سکولوں کے نصاب کا حصہ ہوگی

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی؍ سپورٹس رپورٹر، اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آرٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ،ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر تربیت لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان میں سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکولوں
مزید پڑھیے


پاکستان، چین کا دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پیر 13 جون 2022ء
اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،نیٹ نیوز،این این آئی)پاکستان اور چین کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت نے دوطرفہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور سٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پراتفاق کیاہے ۔دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پربھی اطمینان کا اظہار کیاگیا۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے ایک اعلی سطحی وفد نے 10 جون سے 12 جون تک چین کا تین روزہ دورہ کرکے چینی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفدنے 9وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کیں۔12جون کو ہونے
مزید پڑھیے


پوری قوم ’’نیوٹرلز ‘‘کی طرف دیکھ رہی ،قومی سلامتی خطرے میں ہے : عمران خان

پیر 13 جون 2022ء
لاہور،اسلام آباد(خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں ) چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم ’’نیوٹرلز ‘‘کی طرف دیکھ رہی ہے ،قومی سلامتی کوخطرے کا خدشہ ہے ۔ قوم سمجھ لے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے آئی اور نہ ہی مہنگائی کو کم کریگی۔یہ کہتے تھے کہ تحریک انصاف کی حکومت نااہل ہے اور ہم تجربہ کار ہیں ، معیشت بھی ٹھیک کردینگے اور مہنگائی بھی کم کردینگے ۔تاہم جس طرح انہوں نے معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی اسکا مطلب یہ ہے کہ انکا کوئی پلان نہیں تھا۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’ہارڈ ٹاک
مزید پڑھیے


گستاخانہ بیانات: مغربی بنگال میں کرفیو؛ اوآئی سی بھارتی اسلاموفوبیا کا نوٹس لے :بلاول، سیکرٹری جنرل سے رابطہ

پیر 13 جون 2022ء
اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، نئی دہلی، لندن، ڈھاکہ( خصوصی نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف تہین آمیز کلمات پر ملک بھر میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اور مغربی بنگال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔متعدد بھارتی ریاستوں میں پرتشددمظاہرے جاری ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات اور بڑھتے اسلامو فوبیاپر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طٰہ
مزید پڑھیے


بجٹ میں امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس ، کمزور طبقات کو سبسڈی دی :وزیراعظم، زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایت

پیر 13 جون 2022ء
لاہور،اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے نئے مالی سال کاوفاقی بجٹ پچھلی حکومت کے مقابلے میں نمایاں بہتری دکھا رہا ہے ،نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ، جن میں بلوچستان کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے ۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا معاشی طور پر کمزور طبقات کو سبسڈی دی گئی، سب سے اہم پہلو یہ ہے امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگا دیا گیاہے ۔ وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہماری حکومت کی نئی افغان ویزا پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں