اسلام آباد



ترکی کیساتھ دہری شہریت معاہدہ زیرالتوا ہے :شاہ محمود

هفته 15 فروری 2020ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیر پر واضح کیا کشمیر پاکستان یا کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ ترکوں کا بھی مسئلہ ہے ، دہری شہریت کے حوالے سے معاہدہ نہیں ہوا اور ابھی زیر التواء ہے ،ماضی میں چند معاہدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی تھی،کارکے کے معاہدے میں ایسا ہوا،پاکستان کی جانب سے شام میں افواج بھیجنے اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،زلمے خلیل زاد بھی جلد پاکستان آ رہے ہیں ان سے ملاقات ہوگی۔جمعہ کو شاہ محمود
مزید پڑھیے


وکلا میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کرینگے :سپریم کورٹ بار

هفته 15 فروری 2020ء
اسلام آباد( خبرنگار)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے میڈیا پر پابندیوں کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا آئین کے بر خلاف میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت کریں گے ۔ سپریم کورٹ بار سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن سیدقلب حسن شاہ نے میڈیا پر غیر ضروری پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فری اینڈفیئر میڈیا کے بغیر حقیقی جمہوریت کا کوئی تصور نہیں۔اپنے بیان میں صدر سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون
مزید پڑھیے


کشمیرپر ترک صدر کاموقف دلیرانہ ،عوام ایک ہیں:فردوس

هفته 15 فروری 2020ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران جرات اور دلیری کے ساتھ کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، پاکستانی اور ترک عوام ایک ہیں، دونوں ممالک معاشی اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تیزی سے ایک دوسرے کے قریب ہو رہے ہیں، ترک برادر ملک پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فراہمی سے اقوام عالم کے نقشہ پر مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے
مزید پڑھیے


کشمیر ہمارے لئے وہی جوآپ کیلئے :پاکستان سے مفادنہیں عشق کارشتہ :اردوان

هفته 15 فروری 2020ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،وقائع نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر ، 92 نیوزرپورٹ ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے لیے وہی اہمیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتا ہے ، پاکستان اور ترکی کا رشتہ مفاد پر نہیں بلکہ عشق و محبت پر مبنی ہے ، صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں، قبضے کا منصوبہ ہے ،پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ، پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے ، ترکی مسئلہ کشمیر کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کے موقف پر قائم رہے گا، مسئلہ کشمیر کا
مزید پڑھیے


میں کرپٹ نہیں اس لئے فوج ساتھ ہے ، فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلنا چاہئے : وزیراعظم

هفته 15 فروری 2020ء

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر ، 92 نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے فوج اسلئے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے ذریعے حکومت گرانے کی سازش کی ،ان کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے ۔ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے ، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے ، میں کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں۔آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر
مزید پڑھیے




جنرل باجوہ سے ترک وزیردفاع کی ملاقات: پاکستان ہمیشہ ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہیگا :آرمی چیف

هفته 15 فروری 2020ء

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)ہولوسی آکار نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی،دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑارہے گا، پاکستان اور ترکی کے درمیان منفرد رشتہ استوار ہے ۔ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی خطے میں جنگ کو ٹالنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ترکی کا ساتھ دینے پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش
مزید پڑھیے


چین میں مزید 121 ہلا ک ، کرونا وائرس افریقہ پہنچ گیا: چینی اقدامات پر امریکہ کا اظہار مایوسی

هفته 15 فروری 2020ء

اسلام آباد،ملتان ، کراچی ، بیجنگ، پیانگ یانگ، لندن، نیویارک( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) چین میں کرونا وائرس نے مزید 121 افراد کو زندگی سے محروم کردیا، ہلاکتوں کی تعداد 1488ہوگئی ۔ مزید 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، متاثر ین کی مجموعی تعداد65 ہزار سے تجاوز کرگئی۔چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق طبی عملے کے 1716افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 6 کی ہلاکت ہوچکی ہے ۔شمالی کوریا میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کیلئے کام کرنیوالے سرکاری اہلکار کوچین کے دورے سے بے خبررکھنے پرسزا کے طور پر کھیتوں
مزید پڑھیے


امریکہ ،بھارت فوجی تعلقات جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث ہیں:پاکستان

جمعه 14 فروری 2020ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی فیصلے سے خطے کے استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ترجمان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام (ایڈوانسڈ انٹرڈکشن ویپن سسٹم اے آئی ڈبلیو ایس) کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے
مزید پڑھیے


ملاوٹ کیخلاف ایمرجنسی نافذکرنیکا فیصلہ، نیشنل ایکشن پلان ہفتے میں مرتب کیاجائے :عمران خان

جمعه 14 فروری 2020ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوزرپورٹ )وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کانوٹس لے لیا،وزیراعظم نے ملاوٹ کیخلاف ایمرجنسی نافذکرنے کافیصلہ کر لیا اور کہا کہ اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان ایک ہفتے میں مرتب کیاجائے ، کچھ بھ ہوعوام کوریلیف دیا جائے ۔وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے خور و نو ش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں پرائس کنٹرول،ذخیرہ اندوزی،منافع خوری اورملاوٹ کی روک تھام کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیر اعظم کو متعلقہ صوبوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی صورتحال پربریفنگ دی،وزیراعظم کوبتایاگیاکہ پنجاب،خیبرپختونخوامیں آٹا،چینی،چاول ودیگراشیاکی قیمتوں میں استحکام
مزید پڑھیے


اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاق کے تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تشدد فوری روکنے کا حکم

جمعه 14 فروری 2020ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے کی درخواست پر وفاق کے تمام تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔آئین بچوں کو عزت نفس اور وقار دیتا ہے ، سکولوں میں داخل بچوں کی تضحیک اور تذلیل نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے ، یہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں کو حاصل حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے حکومت
مزید پڑھیے