BN

اسلام آباد



وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائیگا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن بنانے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔اجلاس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی ۔
مزید پڑھیے


اے ڈی بی سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ پر دستخط

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے درمیان بجٹ معاونت فنڈ اور اصلاحات کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض کے معاہدے پر دستخظ ہوگئے ۔ گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس اور اے بی ڈی کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاہانگ یانگ نے ایک تقریب کے دوران دستخط کئے ، اس موقع پر وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ ہفتے مذکورہ قرض کی منظوری دی تھی۔ معاہدہ کے تحت اے ڈی بی نے اقتصادی استحکام پروگرام
مزید پڑھیے


سارک پراسس کی کامیابی کیلئے پرعزم،باہمی تعاون سے ترقی پر یقین رکھتے ہیں:سیکرٹری خارجہ

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(صباح نیوز،این این آئی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں باہمی تعاون سے ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے ،سارک فورم کہ مشترکہ کوششوں کے باوجود جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 35ویں سارک چارٹر ڈے کے حوالے سے وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب میں سارک ممالک کے سفرا ئاور وزارت خارجہ حکام نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر انرجی سارک کی طرف سے خصوصی انرجی سٹال بھی
مزید پڑھیے


زرداری کا دماغ رگیں سکڑنے سے چھوٹا ہوگیا رپورٹس آج جاری کی جائینگی:ترجمان پمز

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) پمز ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے سابق صدر آصف زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کے دماغ کی رگیں سکڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کا دماغ چھوٹا ہو گیا ، میڈیکل ٹرم میں اسے ایٹرافی کہا جاتا ہے ،ایم آر آئی اور دیگر رپورٹس سرکاری طور پر آج ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد جاری کی جا ئینگی، سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹروں کا اضافہ کر دیا گیا اور کارڈیک و نیورسرجن بھی شامل کئے گئے ہیں، آصف زرداری کے ذاتی معالج کیلئے ڈاکٹر ندیم قمر
مزید پڑھیے


فردوس عاشق کیخلاف پٹیشن میں کچھ خاص مواد نہیں: الیکشن کمیشن

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی)الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن کے خلاف معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے متنازعہ بیان کے معاملہ پرقائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہاکہ ہم نے پیمرا کو بھی پارٹی بنایا ہے ۔ پیمرا کے وکیل نے کہاکہ پیمرا آئندہ سماعت پر جواب دے گا۔ فردوس عاشق اعوان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ انکی پٹیشن میں صرف یہ لکھا ہے کہ دال
مزید پڑھیے




عمران کو مائنس کرنے کے خواہشمند خود مائنس ہورہے : فردوس عاشق

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر؍این این آئی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے ،دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن:تحریک لبیک فنڈنگ کیس سے کلیئر،ازخودنوٹس خارج

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج کردیا۔ تحریک لبیک سوموٹو کیس کی سماعت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی اور سوموٹو نوٹس خارج کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کیخلاف اداروں کی رپورٹ میں کچھ نہیں ۔امیر تحریک لبیک اسلام آباد حفیظ اللہ علوی نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علامہ خادم رضوی سے متعلق سو موٹو نوٹس کیس تھا۔مئی میں الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی۔ہم پہلی سیاسی جماعت ہیں جو فنڈنگ کیس سے
مزید پڑھیے


حجاج کرام کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لئے جانیکا انکشاف

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزراتِ مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لئے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں بتایا گیا کہ حجاج کی رقم پر 2018ء میں 21کروڑ روپے اور گزشتہ 5 سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے ۔وزرات مذہبی امور کا کہنا تھاکہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواؤں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے ۔رحیم یار خان
مزید پڑھیے


افغان ہٹ دھرمی، پی آئی اے طیارہ کو کابل ایئرپورٹ پر روکے رکھا

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد،راولپنڈی ،کابل ( 92 نیوزرپورٹ،نامہ نگار خصوصی ،این این آئی) افغان حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن( پی آئی اے ) کے طیارے کو کابل ایئرپورٹ پر روکے رکھا۔واپسی پرپرواز میں 162 مسافرسوار تھے ، طیارے کو 3گھنٹے بعد بڑا رن وے استعمال کرنیکی اجازت دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزافغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی جبکہ کابل ایئرپورٹ پر بڑے رن وے پربڑے غیرملکی طیارے معمول کے مطابق اڑان بھرتے رہے ۔پاکستانی حکام نے افغان قیادت کیساتھ استنبول میں
مزید پڑھیے


جج ویڈیوکیس: شواہدکی تصدیق سے انکارکیخلاف فیصلہ محفوظ

منگل 10 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جج ویڈیو سکینڈل کے کردار ناصر بٹ کی دستاویزات کی تصدیق سے انکار کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے جج ویڈیوکیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایس او پی کے تحت دستاویزات کی تصدیق سے پہلے زبانی پھر تحریری طور پر انکار کیا۔ انہوں نے وزارت خارجہ کی رپورٹ جمع کرائی ،رپورٹ
مزید پڑھیے