Common frontend top

اسلام آباد


ای سی ایل قانون میں ترمیم، عدم ثبوت پر 120 روز میں نام خارج ہوگا: رانا ثناء اللہ

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت عدم ثبوت پر 120 دن میں نام خارج ہوگا،ساڑھے 3 ہزار لوگ براہ راست مستفید ہوں گے ،دہشتگردی میں ملوث، قومی سلامتی کو جن سے خطرہ ہو یا جن افراد کے نام ہائی کورٹ، سپریم کورٹ یا کسی بھی عدالت کی وجہ سے ای سی ایل میں ہوں گے یا ایسے افراد جن پر عوام سے دھوکہ دہی کا الزام ہوگا، ان لوگوں کو اس سے فائدہ نہیں ملے گا،سیاسی اختلاف
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس: زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق سے جواب دینا ہوگا: وزیراعظم

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کوملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا اپریل اور مئی میں ڈیزل، پٹرول پر سبسڈی سے خزانے کو 67 ارب نقصان ہوگا، اس وقت خزانے کو ڈیزل پر52 اور پٹرول پر 22 روپے فی لٹر نقصان ہو رہا ہے ، 18-2017 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھا، اور 22-2021 میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے ۔ وفاقی کابینہ نے طاہررائے کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی
مزید پڑھیے


اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو ملے تحائف کی تفصیلات عام کرنیکا حکم: 20سال کے دوران لے جائے گئے تحائف بھی واپس لیں :جسٹس گل حسن

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، 92نیوزرپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور وزیر اعظم آفس وہیں رہتا ہے ، جو بھی تحفہ دیا جاتا ہے وہ اس آفس کا ہوتا ہے گھر لے جانے کیلئے نہیں۔ جو لوگ20سال کے دوران تحائف اپنے گھر لے گئے ہیں ان سے بھی واپس لیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے کی کیس کی سماعت کی، اس
مزید پڑھیے


آج مینار پاکستان جلسہ تاریخ رقم کریگا: نوازشریف کو این آر او ٹو دیا گیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر لائونگا: عمران خان

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان کا جلسہ تاریخ رقم کریگا، انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے ، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں۔ غیر فطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے ۔ انواع و اقسام کے جرائم میں ملوث ملزموں کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ۔گزشتہ روزبنی گالہ میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عمران
مزید پڑھیے


امریکی رکن کانگریس کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں،اسلاموفوبیا،تعلقات پرتبادلہ خیال

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،اے پی پی)امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے دورہ پاکستان کے دوران صدر عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جہاں اسلاموفوبیاکے تدارک،دونوں ممالک کے تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان اور امریکہ کے مابین باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر امریکی رکن الہان
مزید پڑھیے



پارٹی سے انحراف کینسر، حلف کی پاسداری نہ کرنا بے ایمانی :آرٹیکل 63اے کا مقصد پارٹی سے وفاداری یقینی بنانا: سپریم کورٹ

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار)آرٹیکل 63اے کی تشریح کے بارے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاداری بنیادی آئینی اصول ہے اگر کوئی اپنی پارٹی سے وفادار نہیں تو وہ بے ایمانی کرتا ہے اور بے ایمانی کرنے پر نااہلیت معمولی چیز ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا آرٹیکل تریسٹھ اے کا مقصد پارٹی سے دفاداری کو یقینی بنانا ہے ، آرٹیکل تریسٹھ اے میں چار مواقع پر وفاداری کو پارٹی پالیسی سے مشروط کر دیا،وفادار نہ ہونا خیانت میں آتا ہے اور ضروری نہیں کہ پارٹی سے انحراف کے
مزید پڑھیے


32 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا،آج اجلاس طلب

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا لیا،ارکان میں29وفاقی وزرا اور3وزیر مملکت شامل ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں 30 وزرا، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر وں کو شامل کیا۔میاں جاوید لطیف اپنے حلقے میں مصروفیت کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے جبکہ وزیر مملکت مقرر کئے گئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بعض وجوہات کی بنا پر حلف
مزید پڑھیے


انتخابات سے عوام کواپنے مستقبل کا موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں: عمران خان، "خود دار جوان خود دار پاکستان" مہم کا اعلان

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔گزشتہ روزبنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہاکہ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کریگا۔پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے
مزید پڑھیے


حکومت کا پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ،ڈیجیٹل میڈیاونگ ختم کر نے کا اعلان

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ،ڈیجیٹل میڈیاونگ ختم کرنے ،پیکا ایکٹ 2016 پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نظرثانی کااعلان کردیا ،مریم اورنگزیب نے صدرمملکت سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔وزیر اطلاعات و نشریات کاحلف اٹھانے کے بعدپہلی نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہاگزشتہ دور حکومت میڈیا کیلئے سیاہ دور تھا، صحافیوں پرحملے ہوئے ، صحافیوں کو اغوا کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں،پروگرامزبند کرائے گئے ، 4 سال میڈیا سنسرشپ میں جدوجہد کرنے پرسب کی مشکور ہوں، میڈیا حکومت کے احتساب میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، قانون
مزید پڑھیے


پاکستان میں مہنگائی 11.2فیصد ر ہیگی ،معاشی گروتھ میں کمی کاخدشہ:ا ٓئی ایم ایف

بدھ 20 اپریل 2022ء
نیویارک،اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،این این آئی )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑے مسائل قراردیدیئے گئے ،آئی ایم ایف نے پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.2فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی،رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کاخدشہ ظاہرکردیا،رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو 4فیصد اور اگلے سال 4.2فیصد رہنے کا تخمینہ لگایاگیاہے ،رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا5.3فیصد رہنے کاامکان ہے ،آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کاامکان ہے ،مالی سال 2022/23میں مہنگائی کی شرح
مزید پڑھیے








اہم خبریں