ترقی یافتہ اور مالدار ملکوں میں پاکستانی تارکین وطن کا ہفتہ وار کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو بنیادی ضروریات، تعلیم یا صحت کے اخراجات کے لیے رقم منتقل کرنے کے لیے لائن میں کھڑے ہوں۔ تارکین وطن کی طرف سے بھیجی جانے والی چھوٹی سی رقم دنیا کے بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے اربوں ڈالر بنتی ہے۔ مقروض اور غریب ممالک کے لیے ترسیلات زر بیرونی آمدنی کا ایک قابل قدر ذریعہ بن گیا ہے۔ ترسیلات زر مقامی معیشت کو متحرک کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ترسیلات زر بہت سے لوگوں
پیر 05 جون 2023ء
مزید پڑھیے
اشرف شریف
لاہور سے دبئی ……(8)
هفته 03 جون 2023ءاشرف شریف
اگلے دن دبئی کے بُرجمان میٹرو سٹیشن کے قریب پاکستان کے قونصلیٹ میںوائس قونصل سلیم سلطان سے ملاقات طے تھی۔ قونصل خانے میں دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا شناختی کارڈ بنانے کا انتظام ہے۔ وہاں بہت رش نظر آیا۔استقبالیہ سے ہو کر مغرب کی سمت چلیں تو وہاں پاسپورٹ کے امور کا شعبہ ہے۔بنچوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایک جگہ مجھے ایک جانی پہچانی صورت والے نوجوان نے رک کر سلام کیا۔وہ کچھ دیر حال احوال پوچھتا رہا ۔ممکن ہے کالم کا قاری ہو یا پھر فیس بک فرینڈ۔یہاں سے ایک
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور سے دبئی…… (7)
بدھ 31 مئی 2023ءاشرف شریف
اگلے دن کوئی خاص ملاقاتیں نہ تھیں۔آرام سے اٹھے۔ناشتہ ہم نے مل کر تیار کیا۔سرمد خاں ادھ پکے ریڈی میڈ پراٹھوں کے کچھ پیکٹ لے آئے تھے۔انہیں بیلنا پڑتا ہے نہ گھی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔توے پر رکھیں تو ہلکا سا گھی یا تیل چھوڑ دیں، نان سٹک فرائی پین میں پکائیں تو گھی کی ضرورت نہیں۔کچن میں الیکٹرک برنر اور کوکنگ رینج موجود ہے۔برقی کیتلی میں پانی ڈال کر سوئچ آن کر دیا ۔انڈے موجود تھے کوئی چھ سات منٹ میں سب کچھ تیار ہو گیا۔میں چائے شوق سے نہیں پیتا۔پراٹھے کے ساتھ شہد نکالا ‘ کیا پْر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور سے دبئی…(6)
پیر 29 مئی 2023ءاشرف شریف
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان جرنلسٹ فورم نے مشترکہ طور پر ہمارے اعزاز میں ایک تقریب رکھی تھی ۔ تقریب میں ان دوستوں سے ملاقات ہوئی جو کئی عشروں سے متحدہ عرب امارات میں ذاتی کاروبار کے ساتھ صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔یو اے ای میں مقامی صحافت سے پاکستانی کمیونٹی کا تعلق بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انگریزی میں شائع ہونے والے اخبارات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کوریج زیادہ لینے کی دوڑ لگی رہتی ہے ۔اس لحاظ سے ان اخبارات کو بڑا متوازن رہنا پڑتا ہے ۔سنسنی خیزی بالکل نہیں پھیلائی جاتی ۔کھیل
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سیاسی حوادث اور مڈل کلاس
هفته 27 مئی 2023ءاشرف شریف
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔یہ مصرع کالم کی پہلی سطر میں لکھ دیا ہے تاکہ خبر ہو کہ ہم کس ماحول میں کیا بات کر رہے ہیں۔تحریک انصاف سے بات شروع کر لیتے ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز سے اسٹیبلشمنٹ کو شکایات رہیں۔کبھی ایک کو دوسرے کے خلاف استعمال کیا‘ کبھی دوسری نے پہلی کے خلاف محاذ کھولا۔کبھی بی بی بری بنی‘ کبھی بابو پر لعن طعن ہوئی۔ 2006ء میں میثاق جمہوریت ہوا۔یہ دونوں لڑنے والوں کے مابین معاہدہ تھا۔پابندی بہرحال ایک نے یہ کہہ کر نہ کی کہ معاہدہ کوئی حدیث تو نہیں‘ دوسرے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور سے دبئی ……( 5)
جمعه 26 مئی 2023ءاشرف شریف
سات مئی صبح بیدار ہوئے تو فارق چوہان نے اپنے ایک دوست راجہ عاشق کی جانب سے ناشتے کی دعوت کا بتایا۔ اخبارات آ چکے تھے۔ بوٹوں کی وجہ سے پائوں کی دکھن کا علاج رات واپسی پر طاہر علی بندیشہ نے نکال لیا۔ وہ پاس ہی ایک سپر مارکیٹ میں لے گئے جہاں اکثر خریدار فلپائنی تھے۔ بتایا گیا کہ رگا کے اس علاقے میں فلپائنی افراد کی اکثریت ہے۔ ادائیگی کے چار کائونٹر بنے ہوئے تھے‘ نچلے حصے میں کچن اور کھانے پینے کا سامان تھا۔ بالائی منزل پر ملبوسات‘ کاسمیٹکس اور جوتوں کے لیے مخصوص تھی۔ مجھے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کئی گلزار امام شمبے ہماری مدد کے منتظر
جمعرات 25 مئی 2023ءاشرف شریف
بلوچستان میں زخموں کے کئی سلسلے ہیں ، کچھ وار غیروں نے کئے کچھ درد اپنوں نے دے رکھے ہیں۔ ایک مسلسل منصوبہ بندی ہے اپنے لوگوں کو ریاست پاکستان کے خلاف اکسانے کی۔ سرداری نظام کے معاشی جبر اور پسماندگی کو ریاست کا ظلم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔امن دشمن بتاتے ہیں کہ ریاست ملزم ہے۔ایسی مذموم سوچ اس لئے پرورش پاتی رہی کہ بلوچ عوام کی بڑی تعداد تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتوں سے محروم ہے۔ریاست یہ سہولتیں دینا چاہتی ہے لیکن اس کے لئے امن درکار ہے۔داخلی جنگیں صرف سکیورٹی ادارے نہیں لڑتے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور سے دبئی ……(4)
پیر 22 مئی 2023ءاشرف شریف
شیخ زید مسجد ایک شاہکار ہے۔زیر زمین شاپنگ مال سے گزر کر ہم برقی زینے کے ذریعے اوپر پہنچے تو سامنے مسجد تھی۔مسجد کے بالکل آگے شفاف پانی کا تالاب تھا۔ہوا پانی میں ننھی منی لہریں بنا کر کھیل رہی تھی۔کوئی ایسا بچہ یا بڑا نہیں تھا جو پانی میں داخل ہوتا اور وہاں اودھم مچاتا۔ عصر کا وقت ہو چکا تھا۔سورج مسجد کے سفید گنبدوں کے پیچھے چھپنے والا تھا۔سفید سنگ مر مر‘ ستونوں ‘ محرابوں اور کناروں پر چمکتا ہوا سنہری رنگ۔ ابھی ہم پر حیرت کے کئی در کھلنا تھے۔دل خود بخود چاہنے لگا کہ دو
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
گستاخی معاف بخاری صاحب
هفته 20 مئی 2023ءاشرف شریف
دبئی میں تھا جب مظفر بخاری صاحب کی فیس بک آئی ڈی پر ان کے انتقال کی اطلاع ملی۔ اگلے دن جنازے کا اعلان تھا۔محسوس ہوا ایک محبت بھری چھائوں رخصت ہو گئی۔بخاری صاحب سے بیس سال کا تعلق تھا ۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں 36برس تک انگریزی کے استاد رہے۔ستر کی دہائی میں امروز و مشرق میں فکاہیہ کالم ’’گستاخی معاف ‘‘ کے نام سے شروع کیا۔اسی نام سے بعد میں کالموں اور غیر شائع شدہ تحریروں کا مجموعہ منظر عام پر آیا ۔ مزاج میں سادگی اور بے ساختگی تھی۔ان سے محبت کرنے والے اور ان کے قریب
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
لاہور سے دبئی…… (3)
جمعه 19 مئی 2023ءاشرف شریف
6مئی کی صبح بیدار ہوئے تو اپارٹمنٹ کے شمالی رخ پر لگ بھگ بیس فٹ لمبے شیشے سے روشنی لائونج میں بھری ہوئی تھی۔ تارہ اخبار آ چکے تھے۔خلیج ٹائمز‘ گلف نیوز اور کچھ میگزین تھے۔ایک روز پہلے اردو کا ہفت روزہ ’’جانب منزل‘‘ آیا ہوا تھا۔جانب منزل کے چیف ایڈیٹر ارشد انجم سے بعد میں دو ملاقاتیں رہیں۔ بہت عمدہ کاغذ پر چار رنگوں میں چھپنے والا اخبار ہے۔اخبارات کا نیوز ڈسپلے ہم سے الگ ہے۔سرمایہ کاری‘ کاروبار اور دبئی کے حکمران کے تعمیر و ترقی کے متعلق اقدامات کو نمایاں شائع کیا جاتا ہے۔عوامی سروے ‘ چھاپے‘ پولیس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے