Common frontend top

اشرف شریف


دہشت گرد تنظیموں میں جھگڑے اور پراسرار ہلاکتیں


ہمارے ارد گرد بہت سے واقعات رونما ہو رہے ہیں ، کچھ ہماری توجہ حاصل کر لیتے ہیں کچھ نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہو چکی ،مسلح افواج ، پولیس اور پاکستانی عوام نے جان اور مال کی قربانیاں دیں ۔اب اس جنگ کے اثرات کو سمیٹنے کا کام جاری ہے ۔کراچی میں بلوچ خاتون نے خود کو دہشت گردوں سے الگ کر لیا ، گلزار امام شمبے کی گرفتاری ایک زبردست آپریشن کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ تازہ واقعہ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف
جمعه 23 جون 2023ء مزید پڑھیے

جون کی دوپہروں کا عشق

جمعرات 22 جون 2023ء
اشرف شریف
جون کی بھری دوپہر‘ امل تاس اور گل مہر کے پھول اور گھاس سے نکلتی ایک مرطوب گرم سانس۔بہار اور خزاں کے موسموں کے عاشق سبھی ہوتے ہیں ،میں وہ ہوں جو سردی کی راتوں میں ہونے والی بارش اور جون جولائی کی برستی دھوپ کا حسن دیکھتا ہوں ۔تجسس مجھے بے چین رکھتا ہے۔سکول جانے سے پہلے کی عمر میں ہی اٹ سٹ‘ کلفہ‘ چولائی‘ مینا‘ کھٹ مٹ‘ مرک اور ٹڑوں والا گھاس تک چکھ کر دیکھے۔ گملے میں پتھر جٹ کے پودے تھے۔ امی کے ہاتھ پر چندرا ہوگیا۔ کسی نے بتایا دم درودکے
مزید پڑھیے


’’ملک کو نواز شریف ہی بحران سے نکال سکتا ہے‘‘

پیر 19 جون 2023ء
اشرف شریف
جناب اسحق ڈارکی باتیں سن رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں پاکستان کے ساتھ کتنا بڑا ظلم ہے جو اس کی معیشت سنبھالنے کا کام اسحق ڈار کے سپرد کر دیا گیا۔ ایک ایسا وزیر خزانہ جسے پاکستانی معیشت کی مبادیات کا علم نہیں۔ ایک بار کسی بڑے اشاعتی ادارے کے متعلق اس کے ذمہ دار نے مجھ سے تبصرہ چاہا۔میں نے کہا کہ میری تنخواہ فیصلے کرنے والی نہیں صرف حکم ماننے والی ہے اس لئے کوئی فیصلہ نہیں دوں گا بس یہ تبصرہ کر سکتا ہوں کہ یہ ادارہ انتظامی زورسے چل رہا ہے۔اس کے معاملات اور
مزید پڑھیے


پنڈت لیکھ رام آریہ مسافر

هفته 17 جون 2023ء
اشرف شریف
نقوش کے لاہور نمبر میں پنڈت لیکھ رام آریہ مسافر کا دو چھوٹے چھوٹے پیرا گراف میں ذکر ہے۔بتایا گیا ہے کہ آریہ سماج تحریک سے منسلک پنڈت لیکھ رام کئی کتابوں کا مصنف ہے۔ان میں تکذیب براہین احمدیہ(رد قادیانیت )‘ کرسچن مت درپن‘ حجت اسلام ‘ صداقت رگ وید، آئینہ انجیل‘ تعلیم نسواں‘ مورتی پرکاش‘ نمستے کی تحقیقات وغیرہ شامل ہیں ۔وہ ہندو مت کی تبلیغ کرتا ، اس نے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی تعصب کا ثبوت دیا۔ قادیانیوں کے خلاف بھی کئی مضمون شائع کئے۔ 6مارچ 1897ء کو پنڈت لیکھ رام اپنے مکان پر
مزید پڑھیے


کیا کوئی غلطیوں سے سیکھ رہا ہے ؟ ……(2)

جمعرات 15 جون 2023ء
اشرف شریف
کسی سیاسی جماعت کو مشکل وقت میں کیا حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے ،یہ سوال اہم ہے کہ ہماری جماعتوں نے اس پر کبھی دھیان نہیں دیا۔ صرف پیپلز پارٹی ہے جس نے مسئلے کو حل کرنے کی خاطر ایک طرف میثاق جمہوریت کیا اور دوسری طرف این آر او ۔ این آر او پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی انتظامی اداروں کی صلاحیت سے واقف ہو تو اسے پاکستان میں مقدمہ بازی وقت ضائع کرنے والا کام نظر آئے گا، اس کام میں کسی طاقتور کو سزا نہیں ہو سکتی ۔بس سیاسی طور پر اسے ہرایا جا
مزید پڑھیے



کیا کوئی غلطیوں سے سیکھ رہا ہے ؟

بدھ 14 جون 2023ء
اشرف شریف
’’ 12 اپریل 1981ء کو صبح ساڑھے 3 بجے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور خفیہ محکمے کے ایک افسر کی قیادت میں 400 پولیس جوانوں نے لاہور میں میرے گھر کو محصور کرلیا۔ انہوں نے ملازموں کو پیٹا اور دروازے توڑ کر گھر کے اندر گھس آئے۔ میری ہمشیرہ جو جگر کے آپریشن کے بعد بستر مرض پر تھی اسے بستر سے گھسیٹ لیا گیا‘ وہ میری والدہ کو کمرے سے باہر گھسیٹ کر لے گئے اور میرے بیڈ روم کے دروازے کو توڑ ڈالا۔ ’’یہ الذوالفقار کا صدر مقام ہے، انہوں نے مجھے گردن سے پکڑتے ہوئے کہا۔ ’’ہم زیر
مزید پڑھیے


دبئی سے لاہور

پیر 12 جون 2023ء
اشرف شریف
عجمان سے واپس آتے رات کا ڈیڑھ ہو چکا تھا۔تھکن نام کو نہیں تھی۔کیا عمدہ اور نفیس لوگ تھے ،وطن سے دور لیکن اپنی مٹی کی ہر چیز سے محبت اتنی کہ اسے پاس رکھ لینا چاہتے ہیں ۔میں ذاتی زندگی میں تھوڑا بہت منظم آدمی ہوں۔اپنی چیزوں کو بکھیرتا اور پھیلاتا نہیں۔میرا سامان عام طور پر تیار ہوتا ہے ۔کہیں جانا ہو تو پانچ منٹ میں تیار ۔کوئی شاپنگ کی نہیں تھی۔مناہل کے لئے چاکلیٹ تھے جو دو دن پہلے ہی رکھ لئے تھے۔جوگرز رکھے۔طاہر علی بندیشہ میری طرح گھر میں تہہ بند پہنتے ہیں۔ ان کے پاس
مزید پڑھیے


لاہور سے دبئی …(9)

هفته 10 جون 2023ء
اشرف شریف
جمعرات 11مئی کو دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احسن افضل سے ملاقات طے تھی‘ شام کو محترمہ صائمہ نقوی نے عجمان میں ’’ارمغان لاہور‘‘ کی تقریب پذیرائی رکھی تھی‘ ہم 11بجے صبح قونصل خانے پہنچ گئے۔ وائس قونصل( پاسپورٹ) سلیم سلطان کو آگاہ کیا۔ چند لمحوں بعد قونصل جنرل حسن افضل خان بھی آ گئے۔ان سے دبئی میں پاکستانیوں کی حالت زار‘ مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی مدد۔پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے لئے ناکافی سکول اور قونصل خانے کی خدمات پر گفتگو ہوئی۔بڑے نفیس اور مستعد ڈپلومیٹ ہیں۔مختصر بات کتنی گہری ہو سکتی ہے یہ سفارت کار سے
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم : مڈل کلاس کو جکڑنے والا شکنجہ

جمعرات 08 جون 2023ء
اشرف شریف
آپ مجھ سے پوچھیں سیاست کی آنکھیں کیسی ہوتی ہیں۔بے دھڑک بتا دوں گا کہ ان میں کسی دوسرے فرد اور طبقے کے لئے حیا‘ مروت اور شرم نہیں چمکتی۔پیشانی کا پوچھیں‘ بتا دوں گا کہ ہر بت کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتی ہے۔آپ جو پوچھیں گے جواب اچھا نہیں ملے گا۔ اس لئے کہ متحدہ ہندوستان میںسیاست درباری سازشوں سے شروع ہوئی اور اب ہمارے ہاں عوام کے خلاف سازشوں پر زندہ ہے۔ 9مئی کا حوالہ اہم ہے۔یہ طے ہو گیا کہ عمران خان اپنے نوجوانوں کی قوت سنبھال نہ سکے ۔پاکستان کا ہر محب وطن ان واقعات
مزید پڑھیے


لاہور سے دبئی ……(8)

بدھ 07 جون 2023ء
اشرف شریف
10 مئی کو صبح ناشتہ پراٹھا اور شہد کا کیا۔ ناشتے کے بعد شارجہ لائبریری دیکھنے کا ارادہ تھا۔ یہ لائبریری کم و بیش 100 ایکڑ رقبہ پر ہوگی۔ لائبریری سے پہلے تین چار طرح کے میوزیم پہلو پہ پہلو ہیں۔ لائبریری شہر کے مرکزی چوک میں بالکل نکڑ پر ہے۔ گاڑی مرکزی پھاٹک سے اندر داخل ہوئی۔ اندرداخل ہوئے تو دیوار کے ساتھ آرائشی پودے اور گھاس کے قطعات تھے۔ بائیں طرف اونچے ستونوں والی ایک بہت بڑی عمارت نظروں میں حیرانی بھر رہی تھی۔ لاہور میں قائداعظم لائبریری جیسی کوئی پانچ چھ عمارتیں شارجہ کی اس لائبریری کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں