Common frontend top

محمد اظہارالحق


عابدی صاحب


’’یہاں ایک بزرگ ہیں۔ عابدی صاحب! آپ کا پوچھ رہے تھے‘‘ دس برس قبل پہلی بار میلبورن پہنچا تو بیٹے نے عابدی صاحب کے بارے میں بتایا۔ کوئی تقریب تھی جس میں یہ دونوں مدعو تھے بات چیت چل نکلی وہ جو کہتے ہیں ڈاک خانہ مل جانا۔ تو ڈاکخانہ مل گیا۔ عابدی صاحب کو معلوم ہوا کہ اسرار میرا بیٹا ہے تو کہنے لگے’’بھائی! وہ تو ہمارے ساتھ تھے۔پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ میں! ہم بھی بورڈ کے ممبر تھے اور وہ بھی!‘‘ ساتھ ہی انہوں نے فرمائش کی کہ اظہار صاحب آئیں تو میرا ضرور بتانا‘ چنانچہ میلبورن پہنچے چند
اتوار 26 مئی 2019ء مزید پڑھیے

مسئلے کا مستقل حل:آئینی ترمیم

هفته 25 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
آپ کی ذہانت کا امتحان ہے! پوری مسلم لیگ( ن) میں سے افطار پارٹی میں بلاول نے صرف مریم صفدر کو اپنے ساتھ کیوں بٹھایا؟ یوں تو حمزہ شہباز اور اپنے وزیر اعظم ہونے سے انکار کرنے والے خاقان عباسی بھی وہاں موجود تھے مگر حاشیے پر بیٹھے تھے۔ اصل مہمان مسلم لیگ نون میں سے مریم تھیں۔ پھر، اس سوال کا آپ کیا جواب دیں گے کہ پیپلزپارٹی میں اتنے بڑے بڑے جغادری موجود ہیں۔ خود زرداری صاحب، پھر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن اور کئی اور۔ مگر افطار پارٹی کی میزبانی بلاول کر رہے ہیں، وہی پارٹی کے چیئرمین
مزید پڑھیے


کُتے‘ خُوک زادے اور ہنسانے والا

جمعرات 23 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا کیا ارمان تھے خیراں بی بی کے دل میں! ساری عمر کی حسرتیں ! سبز گنبد دیکھنے کا شوق! جالیاں چومنے کی چاہ! ایک ایک پل گن کر گزارا تھا اس لمحے کے لئے! راتوں کو سوتے سوتے تڑپ کر اٹھ بیٹھتی ! یا پاک پروردگار! امجھے مرنے سے پہلے اپنے گھر کی زیارت کرا دے۔ مجھے مدینہ دکھا دے! مجھے مدینہ کی گلیوں میں پڑا رہنے والا ککھ بنا دے۔ نہیں تو اس جھونکے ہی کا روپ دے دے جو مدینتہ النبیؐ کے کوچوں سے گزرتا ہے! ایئر پورٹ پر انیس مئی کو خیراں بی بی پہنچی تو تسبیح ہاتھ
مزید پڑھیے


مولانا طارق جمیل: صحرا میں اذان دے رہا ہوں

منگل 21 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
شبر زیدی نے کہا ہے کہ تین سو کمپنیاں ہیں اور ان میں سے صرف اسی انکم ٹیکس دے رہی ہیں، سمگلنگ دھڑا دھڑ ہو رہی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی سمگلنگ زوروں پر ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ برس ساٹھ ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ ایک سال میں دس ہزار مشکوک بنک سرگرمیاں ہوتی ہیں، بائیس کروڑ کی آبادی میںانکم ٹیکس گوشوارے صرف انیس لاکھ افراد جمع کرا رہے ہیں! یہ صورت احوال عمران خان کو معلوم ہوتی تو اقتدار میں آنے سے پہلے ان عزائم کا اظہار نہ کرتے جن
مزید پڑھیے


کوئی ہے جو اس قتلِ عام کو روکے

اتوار 19 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
یہی کہا ہے نا کہ کمزور ترین کرنسی ہے پاکستان کی؟ مان لیا کمزور ترین ہے! مگر گزارہ ہو جائے گا۔ ایک وقت فاقہ کر لیں گے۔ چُپڑی ہوئی نہ سہی‘ سوکھی کھا لیں گے۔ گوشت کے بجائے چٹنی پر قناعت کر لیں گے۔ مگر جس ملک میں ٹریفک دنیا کی بدترین ٹریفک میں سے ہو اس میں کون بچے گا؟ مغربی سیاح کا کمنٹ نہیں بُھولتا۔People have been left on roads to kill each other! خلق خدا شاہراہوں پر ایک دوسرے کو کھلے عام قتل کر رہی ہے! قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک کے حادثے کی نذر ہو
مزید پڑھیے



بدبخت کہیں کے!

هفته 18 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
پھر وہی سیاپا وہی پھوہڑی ! وہی سینہ کوبی وہی ماتم! ؎ آج بھی صید گہ عشق میں حُسنِ سفّاک لیے ابرو کی لچکتی سی کماں ہے کہ جو تھا یہ رمضان بھی اپنے نصف کو پہنچنے والاہے مگر نالاں ہے! شاکی ہے! فریاد کناں ہے۔ہم منافقین سے پناہ مانگ رہا ہے! اس کا بس چلے تو کٹر کتا عذاب نازل کر دے! یہ لطیفہ بھی پرانا ہو چکا ہے جو کمال بے شرمی بے حیائی اور ڈھٹائی سے ہم منافقین ہنس ہنس کر ایک دوسرے کو سناتے ہیں کہ کسی ترقی یافتہ ملک کے غیر مسلم نے مسلمان سے
مزید پڑھیے


اچھے ماتحت

جمعرات 16 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
یہ ایک مختصر‘ عام سا بیان ہے جسے ہو سکتا ہے بہت سے اخبار بینوں نے غور سے پڑھا بھی نہ ہو۔ مگر ایک خاص طرز سیاست کا کچا چٹھہ کھول رہا ہے جو اس ملک پر مسلط ہے! ’’مریم نواز ایک سیاسی کارکن ہیں وہ سیاسی میدان میں بھر پور کردار ادا کرتی ہیں لیکن قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتیں‘‘ یہ بیان کس کا ہے؟ یہ اہم نہیں! اس لئے کہ مقصد کسی کی ذات یا کسی کے نام کو موضوع سخن بنانا نہیں۔ مقصد اس فرق کو سامنے لانا ہے جو ہماری جمہوریت
مزید پڑھیے


اب افاقہ ہے؟

منگل 14 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
یوگی ادتیاناتھ(Aditya nath)یو پی کے ایک گائوں میں 1972ء میں پیدا ہوا۔ باپ محکمہ جنگلات کا ملازم تھا۔ نوے کی دہائی میں ادتیا ناتھ اس تحریک میں شامل ہو گیا جو ایودھیا مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنا چاہتی تھی۔ اسی دوران خاندان سے قطع تعلق کر کے وہ گورکھ پور کے مشہور مندر گورکھ ناتھ سے وابستہ ہو گیا۔ یہیں اسے ’’مہنت‘‘ کا درجہ دے دیا گیا۔ پھر وہ انتہا پسند ہندو کے طور پر سیاست میں آیا اور لوک سبھا کا رکن منتخب ہو گیا۔ آر ایس ایس کو اس کے نظریات راس آ رہے تھے۔2017ء میں وہ
مزید پڑھیے


جو ہو رہا ہے ہم اسی کے مستحق ہیں

اتوار 12 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا آپ کو یاد ہے مہاجن چوکی سامنے رکھے‘ دری پر بیٹھا ہوتا تھا؟ نواب صاحب کا منشی اس کے پاس آتا تھا۔ کہ نواب صاحب نے مزید قرض مانگا ہے۔ وہ کھاتہ دیکھتا تھا کہ پچھلا حساب کتنا ہے۔ پھر کچھ کہے یا پوچھے بغیر مطلوبہ رقم گن کر منشی کے حوالے کر دیتا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ قر ض واپسی آنا ہی آنا ہے اور مع سود آنا ہے۔ نواب صاحب کے پاس رقم نہ بھی ہوئی تو جاگیر تو کہیں نہیں گئی۔ یوں آہستہ آہستہ جاگیر قسطوں میں مہاجن کے نام منتقل ہوتی رہتی تھی۔ اس زمانے
مزید پڑھیے


بصارت یا بصیرت؟ یا دونوں؟

هفته 11 مئی 2019ء
محمد اظہارالحق
بہت سی مشینوں پر آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کبھی ہدایت کی گئی کہ نیچے دیکھیں‘ کبھی اوپر‘ کبھی دائیں‘ کبھی بائیں۔ پھر آنکھوں میں کسی دوا کے قطرے ڈالے گئے۔ شاید اس غرض سے کہ پتلیاں پھیلیں۔ اس سے چبھن ہوئی اور جلن! پھر دوبارہ مشینوں میں ٹھوڑی اور پیشانی فِٹ کرا کے بینائی کا امتحان ہوا۔ پھر باہر بیٹھ کر انتظارکرنے کو کہا گیا۔ پھر ڈاکٹر خود باہر آیا اور اپنے کمرے میں لے گیا۔ ان ملکوں میں یہی چلن ہے۔ ڈاکٹر اپنے کمرے سے باہر نکل کر انتظار گاہ میں آتا ہے اور مریض سے ہاتھ ملا کر
مزید پڑھیے








اہم خبریں