Common frontend top

محمد اظہارالحق


نسل‘زبان اور مسلک کے پھندے


چودہ مزید پنجابیوں کو بلوچستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔ سفاکی اور بربریت کا وحشیانہ مظاہرہ! زمین کے کسی خطے کو اگر چند قبائلی سردار‘ چند نواب‘ چند خان‘ چند ملک‘ زیرنگیں رکھنا چاہیں تو اس کا کامیاب ترین طریقہ‘ جو صدیوں سے آزمایا جا رہا ہے‘ یہی ہے کہ مقامی اور غیر مقامی کی تفریق پیدا کی جائے‘ اس طریقے کا ایک ’’جزو،ب‘‘ بھی ہے۔ یعنی دوسرا حصہ۔ کسی قوم کو اگر معاشی اور سیاسی حوالے سے پس ماندہ رکھنا ہو تو اسے مادری زبان اور ’’اپنی ‘‘ ثقافت کی خار دار جھاڑیوں میں الجھا دیجیے۔ دنیا کہاں سے
هفته 20 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

ماتم کرو اے اہلِ پاکستان! ماتم کرو!!

جمعرات 18 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
افسوس! کوئی طہٰ حسین اس ملک کی قسمت میں نہیں! بنفشہ اور گلاب کے پودے جڑوں سے اکھاڑ دیے گئے۔ دھتورے کے بوٹے لہلہا رہے ہیں۔کہاں وہ ساون کے آم کے درختوں سے ٹپکا لگتا تھا۔ ہر طرف حنظل‘ نیم اور اندرائن کے پیڑ ہیں اور جھاڑ جھنکار! 1950ء کا عشرہ تھا جب ڈاکٹر طہٰ حسین کو مصر میں وزیر تعلیم بنایا گیا۔ ایک نیم حکیم نے اپنی جہالت سے طہٰ حسین کو تین برس کی عمر میں بینائی سے محروم کر دیا تھا۔ وزیر تعلیم بننے کے بعد اس نے تعلیم کو مصر میں مفت کرنے کا ارادہ کیا اور کامیاب
مزید پڑھیے


جیفرلٹ کی پذیرائی سرکاری سطح پر کیوں نہیں کی جا رہی

منگل 16 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
کرسٹوف جیفرلٹ فرانس کے مشہور دانشور، عالم اور ماہر علم سیاسیات ہیں۔ وہ پیرس میں واقع معروف ’’سینٹر فار سٹڈیز ان انٹرنیشنل ریلیشنز‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔ بیس برس کی عمر میں ڈاکٹر کرسٹوف جیفرلٹ پہلی بار بھارت گئے اور پھر بھارتی سماج کی تہہ در تہہ اندھیری پرتوں میں یوں الجھے کہ مطالعہ اور تحقیق کا رخ اسی طرف کر لیا۔ تاہم وہی بات کہی اور لکھی جو دیکھی اور جو سچائی پر مبنی تھی۔ حال ہی میں ان کی تالیف کردہ کتاب ’’اکثریتی ریاست‘‘ منظرعام پر آئی ہے۔ اس میں انہوں نے اعداد و شمار سے ثابت کیا ہے کہ
مزید پڑھیے


فیس بک… مشتری ہشیارباش

اتوار 14 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
چند دن پہلے فیس بک پر کچھ نوجوانوں کی ترتیب دی ہوئی ’’پسندیدہ‘‘ شعرا کی فہرست دیکھی! عباس تابش اور اختر عثمان کے سوا کوئی معتبر شاعر اس نام نہاد فہرست میں شامل نہ تھا۔ شعرا پرتو نہیں، شاعری پر برا وقت ہے۔ مشاعرے کیا کم تھے، پست ذوقی کی ترویج کیلئے کہ فیس بک بھی اس جرم میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے لگی ہے! محب عارفی یاد آ رہے ہیں ؎ رواں ہر طرف ذوق پستی رہے گا بلندی کے چشمے ابلتے رہیں گے شریعت خس و خارہی کی چلے گی علم رنگ و بو کے نکلتے رہیں گے مچلتے
مزید پڑھیے


میرا گریبان مجھ سے کتنا دور ہے؟

هفته 13 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
یہ صرف چار پانچ خاندانوں کی کرپشن نہیں جس کا رونا رویا جائے! ایک عمران خان نہیں‘ ایسے دس عمران خان بھی آ جائیں تو تبدیلی نہیں آئے گی! آپ اُس باغ کو کیسے ہرا بھرا کر سکتے ہیں جس میں ہر پودے کو کیڑا لگا ہے۔ جس کی نہر کا پانی زہریلا ہے۔ جس میں طوطے ہے نہ بلبلیں۔ جہاں ہر طرف گدھ‘ کوے اور چیلیں منڈلا رہے ہیں۔ جس کے سبزے میں سانپ سرسرارہے ہیں۔ جس کے درختوں پر لکڑ ہاروں کی یلغار ہے۔ جس کی چار دیواری جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اور ہر کوئی اندر آ کر
مزید پڑھیے



ٹھیکہ اب کے آئی ایم ایف نے خان صاحب کو دیا ہے

جمعرات 11 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
بیسویں صدی ختم ہونے میں تین برس باقی تھے جب مہاتیر محمد آئی ایم ایف کے سامنے خم ٹھونک کر کھڑا ہو گیا اور اپنا راستہ الگ کر لیا۔ کرنسی کے بحران نے سارے جنوب مشرقی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تھائی لینڈ،کوریا اورانڈونیشیا نے آئی ایم ایف کی امداد قبول کر لی تھی۔ ملائشیا نے انکار کر دیا۔ مہاتیر نے قوم کو اعتماد میں لیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی امداد زنجیروں میں باندھ دے گی۔ عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ پالیسیاں ان کے ہاتھ میں چلی جائیں گی۔ مہاتیر نے کرنسی
مزید پڑھیے


غلط کہا وزیر اعظم نے!سراسر غلط!!

منگل 09 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
نہیں! جناب وزیر اعظم! غلط کہا آپ نے! سراسر غلط! اگر آپ کا اندازِ فکر یہی رہا تو دامن کا چاک سلے گا تو کیا! گریباں کے چاک سے آ ملے گا! پیراہن کے بخیے ادھڑ جائیں گے! مانا آپ سکندر ہیں! مقدر کے سکندر! مگر ارسطو سے محروم ہیں! کاش! حواریوں میں کوئی رجلِ رشید بھی ہوتا! وہی یک طرفہ‘ ایک طرف سے مُڑی ہوئی‘ ترچھی‘ اپروچ ہے آپ کی جو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تھی! وہی Lop Sidedسوچ! پھر فرق کیا ہوا آپ میں اور آپ کے پیشرو میں! لگتا ہے حکمران اندر سے وہی ہیں۔ دکھانے کے
مزید پڑھیے


فی سبیل اللہ فساد

اتوار 07 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
خ۔م۔صاحب سے اس وقت سے شناسائی تھی جب ہم دونوں کالج پڑھتے تھے۔ نہیں معلوم وہ آگے تھے یا پیچھے۔ بہر طور کلاس فیلو نہیں تھے۔ ہم دونوں چک لالہ سے سائیکلوں پر آتے تھے۔ زیادہ تر ملاقات راستے میں ہی ہوتی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب شاہراہوں پر ٹریفک کی وحشت نہ تھی۔ ناصر کاظمی کی ’’برگِ نے‘‘ یا احمد ندیم قاسمی کی ’’دشت وفا‘‘ کھول کر سائیکل کے ہینڈل پر رکھی ہوتی تھی اور چلتے جاتے تھے۔ اس کے بعد زمانے بیت گئے۔ دوبارہ ملاقات اس وقت ہوئی جب ہم دونوں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر
مزید پڑھیے


جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے

هفته 06 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔ یہ اُصول، جو زمانوں سے چلا آ رہا ہے، اہلِ پاکستان کی اکثریت کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ آخر کون سا کام راتوں رات ہو جاتا ہے؟ معجزوں کے زمانے گزر گئے جب پلک جھپکنے میں ملکہ سبا کا تخت حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے موجود تھا۔ وقت لگتا ہے۔ وقت لگنے سے مراد وہ وقت نہیں جو نیکوکار پوچھتے ہیں ’’کیا وقت لگایا ہے‘‘؟ بلکہ کام ہونے میں، نتیجہ حاصل ہونے میں، ظفریابی میں وقت لگتا ہے۔ وہ عظیم شاعر سنائی، جس کے مزار پر اقبال نے اپنی وہ لافانی غزل کہی جس کے
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کی درویشی

جمعرات 04 اپریل 2019ء
محمد اظہارالحق
یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ اس پر بھی ردعمل خاموشی کی شکل میں ہوا تو یہ اونٹ کی پیٹھ پر آخری تنکا ثابت ہو گا!! اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان ایک اور نازک موقع پر خاموش رہے ہیں۔ اور اُس خاموشی کو ، معاف فرمائیے گا۔ نرم ترین لفظوں میں بھی مجرمانہ خاموشی ہی کہا جائے گا۔ آج تک قوم یہ نہیں جان سکی کہ ناصر درانی پنجاب حکومت سے کیوں الگ ہو کر گھر چلے گئے۔ اتنے دعوئوں کے باوصف کیا مجبوری تھی کہ وزیر اعظم منقار زیر پر رہے۔ جو درد رکھتے تھے قوم کا، ملک کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں