Common frontend top

محمد اظہارالحق


قائد اعظمؒ کے دفاع میں ایک کتاب


’’قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا فیصلہ درست تھا۔ قائد اعظم کی بھارت پر اعتبار نہ کرنے والی بات آج درست ثابت ہو رہی ہے۔ قائد اعظم نے ٹھیک کہا تھا بھارت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا‘‘ یہ الفاظ کسی مسلم لیگی کے ہیں نہ کسی پاکستانی کے! یہ اعتراف مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مارچ2019ء میں کیا ہے! وقت جوں جوں اپنی پرتیں اتارے گا‘ قائد اعظم کی صداقت کا نقش تاریخ کے صفحے پر زیادہ سے زیادہ گہرا ہوتا جائے گا۔ جہلم کے پرانے لوگ بتاتے ہیں کہ تقسیم سے پہلے جہلم کے پورے بازار میں
جمعرات 14 نومبر 2019ء مزید پڑھیے

یہ ملک فارغ ہو جائے؟؟

منگل 12 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ہاں!آپ کہہ سکتے ہیں ملک کو فارغ کرو! اس لئے کہ آپ کی اس ملک کے ساتھ جذباتی‘ قلبی‘ آبائی‘ خونی وابستگی نہیں ہے! آپ کے اکابر نے اس ملک کی مخالفت کی تھی! آپ کے والد محترم نے فرمایا تھا کہ وہ یہ ملک بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے۔ آپ نے آج تک تحریک پاکستان کی حمایت میں ایک لفظ نہیں ارشاد فرمایا! ہاں! آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس ملک کو فارغ کرو! مگر جن کے ماں باپ ان کی آنکھوں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے۔ جن کے بچے بھالوں پر اچھالے گئے۔ جن کی خواتین
مزید پڑھیے


صلی اللہ علیہ وسلّم

اتوار 10 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ابھی آپ نے اس تحریر کا پہلا فقرہ ہی پڑھا ہے۔ ان چند لمحوں میں کتنے افراد نے صلی اللہ علیہ وسلّم کہا ہو گا؟ لاکھوں کروڑوں نے! اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں ہزاروں لاکھوں اذانیں ہو رہی ہوں گی! کہیں صبح کی‘ کہیں ظہر کی کہیں عصر کی!کہیں غروب آفتاب کے بعد مغرب کی اذان ہو رہی ہو گی۔ کہیں عشا کی نماز کھڑی ہوئی ہو گی اور تکبیر کہہ رہے ہوں گے! یہ سب اشہدان محمد الرسول اللہ کہہ رہے ہیں! کیا تاریخ انسانی میں ایسی کوئی مثال اور بھی ہے؟ کیا کسی اور ہستی پر چوبیس گھنٹوں
مزید پڑھیے


پھر اس کے بعد جو کرتے ہیں وہ قوال کرتے ہیں

هفته 09 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
وہ آفاقی اور لازوال پیغام کے ذریعے ملت کو کہکشائوں سے بلند اوجِ ثریا کے مقامِ آشنائی کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم امت کی سربلندی اور آبائو اجداد کے تفاخر کی صورت بیان کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں کی نوجوان جماعت نئے نظام کی تعمیر و ترقی کے لئے نئی روح پھونک دے۔‘‘ یہ ’’آسان‘‘ اور ’’مختصر‘‘جملہ اقبال کے بارے میں اس کتاب سے لیا گیا ہے جو ہمارے ہاں مہنگے انگریزی سکولوں میں رائج ہے اور جو’’کیمبرج بورڈ 2021ء کے لئے جدید سلیبس کے عین مطابق ہے‘‘ کیمبرج بورڈ کی (اگر کوئی ہے تو) دلچسپی اگر اردو سلیبس میں سنجیدگی کے ساتھ
مزید پڑھیے


ایک بار پھر استعمال ہو رہا ہوں

جمعرات 07 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
آٹھ سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چلا‘ استعمال ہو رہا ہوں۔مسلسل استعمال!!۔ کتنوں ہی کو تخت پر بٹھایا۔ کتنے ہی میرے طفیل حکمران بنے مگر میں صدیوں سے وہیں کا وہیں ہوں۔ جیسا تھا‘ ویسا ہی ہوں! ؎ ہر شب کواکب کم کنند از روزیٔ من پارہ ای ہر روز گردد تنگ تر سوراخِ این غربال ہا ہر رات ستارے آتے ہیں اور میری روزی سے ایک ٹکڑا کم کر دیتے ہیں۔ میری قسمت کی چھلنی کے سوراخ ہر روز زیادہ تنگ ہو رہے ہیں۔ آہ!میری حالت میں کوئی تبدیلی نہیں رونما ہو رہی۔ محمد غوری نے مجھے بتایا کہ
مزید پڑھیے



چینی طریقۂ علاج

منگل 05 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
آپ پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ ایک جگہ خالی نظر آتی ہے۔ آپ وہاں گاڑی پارک کرنے کے لئے قریب پہنچتے ہیں کہ اچانک، زوں کر کے ایک تیز رفتار کار‘ وہاں کھڑی کر دی جاتی ہے۔ آپ اس بدتمیزی پر ہکا بکا رہ جاتے ہیں آپ کو اپنی باری سے محروم کرنے والا شخص کار پارک کر کے‘ کار سے باہر نکلتا ہے۔ گاڑی کو لاک کرتا ہے اور یہ جا وہ جا! وہ آپ کو اس قابل بھی نہیں سمجھتا کہ آپ سے معذرت کرے۔ یا آپ پر ایک نگاہ ِغلط انداز
مزید پڑھیے


ریاستی قوانین اور اُن کی دھجیاں!

اتوار 03 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ریلوے کی آتش زدگی میں 74افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ درجنوں زخمی موت و حیات کی کشمکش سے گزر رہے ہیں۔ آگ ریل کے اے سی سے شروع ہوئی یا گیس کے سلنڈر سے ؟ روایات متضاد ہیں۔ ہمارے ایک ثقہ کالم نگار نے ریلوے کے ایک دیانت دار افسر کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ اصل وجہ سلنڈر ہی تھے۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ آگ کی ابتدا اے سی سے ہوئی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ زیادہ پھیلائو سلنڈر پھٹنے سے ہوا جو تعداد میں کئی تھے۔ ٹرین کے ڈرائیور محمد صدیق نے بتایا
مزید پڑھیے


آخر مولانا وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتے!

هفته 02 نومبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ہر طرف زرد رومال نما پگڑیوں کی بہار تھی۔ معلوم ہوا مولانا کی حکومت آ چکی ہے۔ کچھ دیر کے بعد ٹیلی ویژن چینل تقریب حلف برداری دکھا رہے تھے۔ مولانا ملک کے نئے وزیر اعظم تھے۔ سول سروس کے ایک مخصوص گروہ نے جو ہمیشہ باڑ پر رہتا ہے کہ بوقت ضرورت پھلانگ کر اس طرف یا اس طرف ہو جائے۔ سب سے پہلے سر پر زرد رومال نما پگڑیاں باندھیں ۔ ایک افسر سے پوچھا کہ اس کمال سرعت سے کایا کلپ کیسے ہو گئی؟ تڑ سے جواب دیا۔’’یاد نہیں؟ جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں ہمی نے سب
مزید پڑھیے


نواز شریف اور عمران خان۔ دو مسافر ہیں ایک رستہ ہے

منگل 29 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
نہیں!یہ مسئلہ کرپشن کا نہیں! طرز حکومت کا ہے! ایسا طرزِ حکومت جو میرٹ پر نہیں‘ دوست نوازی پر مشتمل ہے! نواز شریف کا طرزِ حکومت جمہوری نہیں‘ قبائلی تھا۔ چلیے ‘ قبائلی کی اصطلاح کُھردری ہے تو شخصی کہہ لیجیے! افسوس! یہی راستہ عمران خان بھی چُن چکے ہیں ایک راستے پر چلنے والے دو مختلف افراد کا انجام ایک دوسرے سے مختلف کیسے ہو سکتاہے؟ چند سال پہلے ایک دلچسپ خبر پڑھی۔ ترکی میںایک چرواہا بھیڑیں چرا رہا تھا۔ایک بھیڑ‘ اونچی چٹان سے‘نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ درجنوں بھیڑوں نے اس کی پیروی کی! نواز شریف نے اپنے
مزید پڑھیے


صدیوں کی ہار

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
بہو نے گوشت پکایا تو ساس نے اعتراض کیا کہ سبزی نہیں پکتی۔ سبزی پکائی تو کہا ہمیں ہندو سمجھا ہے! ہم تو گوشت کھانے والے لوگ ہیں! ہنڈیا میں گھی کم ڈالا تو کہا روکھی ہے۔ زیادہ ڈالا تو واویلا مچایا کہ میرے بیٹے کو ہارٹ اٹیک سے مارنے کا ارادہ ہے؟ یہی حال کالم کے قارئین کا ہے! گزشتہ کالم میں ان قارئین کا ذکرکیا گیا تھا جو مغلظات بکتے ہیں اور دہانوں سے آگ کے بھڑکتے شعلے نکالتے ہیں۔ اب ذرا شریف قارئین کا رویہ ملاحظہ فرمائیے۔ یہ تلوار سے نہیں‘ زبان سے یا قلم سے مارتے ہیں۔ یہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں