Common frontend top

محمد اظہارالحق


الامان!الحفیظ!


لفافہ خور صحافیوں کی چاندی ہو گئی۔ نری جہالت پر مبنی مضمون حکمرانوں کا فُضلہ خور اور ظالمانہ نظام کا محافظ صحافی اپنی نمک حلالی کر رہا ہے۔ افسوس تیری فہم پر! نری جہالت پر مبنی مضمون اس گناہ میں تم جیسے کئی لفافیے شریک ہیں دریاکے کنارے آباد۔شہر کی زرخیز مٹی میں سے کبھی کبھی تم جیسے ناسور پیدا ہو جاتے ہیں جو گوبر کو حلوہ پیش کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے پھر بعد میں اسی گوبر کو منہ پر مار کر بھاگنے میں عافیت سمجھتے ہیں۔ کمپنی بین الاقوامی عدالت میں کیس جیت چکی ہے۔ جو ثبوت وہاں پیش نہیں گئے انہیں اس
هفته 26 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

میرے خدشات مانتا ہی نہیں

جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
مارچ اور دھرنا بھی ہوتے رہیں گے اور وزیر اعظم بھی اُس بدنما حصار کے بارے میں خاموشی پر قائم رہیں گے جو اپنے اردگرد انہوں نے قائم کیا ہوا ہے۔ ان سب کو اس حال میں چھوڑ کر آئیے ہم نواح ایبٹ آباد کا رُخ کرتے ہیں جہاں رستم نامیؔ رہتا ہے۔ جنگلات کے محکمے میں معمولی ملازمت کرنے والا رستم نامی کمال کا شاعر ہے۔ سب سے مختلف! اپنے ہی رنگ میں ڈوبا ہوا! اس کے شعری مجموعے ’’باوجود‘‘ کے شروع میں ناشر نے درست لکھا ہے۔ کہ رستم نامی کی شاعری میں رومانی اشعار کی تعداد نہ ہونے
مزید پڑھیے


آفرین!آفرین!

اتوار 20 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
بالآخر آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ کے پیشرو آپ سے بہتر تھے! انہوں نے عوام کے لئے گڑھے کھودے۔ یہ گڑھے صاف نظر آ رہے تھے جوگرے‘ جان بوجھ کر ان میں گرے! جو بچے‘ اس لئے بچے کہ گڑھے دکھائی دے رہے تھے! مگر جناب وزیر اعظم! آپ نے تو گڑھے کھود کر ان درختوں کی ٹہنیاں یوں رکھیں جیسے شہتیر رکھتے ہیں۔ پھر ان پر سبز پتے رکھے۔ پھراوپر مٹی ڈالی۔ یہاں تک کہ گڑھے چھپ گئے۔ زمین ہموار ہو گئی۔ عوام خوش کہ گڑھے نہیں رہے! مگر پھر عوام ان گڑھوں میں گرنا شروع ہو گئے۔
مزید پڑھیے


قدرِ مشترک

هفته 19 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ ’’آزادی‘‘ مارچ اور دھرنے کے پروگرام میں شامل جماعتیں اور شخصیات زیادہ تر وہ ہیں جو تحریک پاکستان‘ قیام پاکستان اور قائد اعظم کی مخالف ہیں یا جنہیں پاکستانی فوج سے نفرت ہے؟ سب سے پہلے مولانا کو لے لیجیے؟ کیا ان کی زبان سے کبھی کسی نے تحریک پاکستان یا قائد اعظم کا ذکر سنا ہے؟ کیا 23مارچ یا 14اگست کے حوالے سے انہوں نے کبھی کوئی پیغام قوم کو دیا ہے؟ پاکستانی تاریخ کے مبتدی کو بھی علم ہے کہ دیو بند مسلک سے وابستہ جمعیت علمائے ہند نے قیام پاکستان کی بھر پور
مزید پڑھیے


تاریخ کے تلخ دریچے سے…

جمعرات 17 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
اطالوی کھانوں کا ماہر جب چینی کھانے پکائے گا تو جو ڈش سامنے آئے گی‘ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ عربی کا محاورہ ہے اور سینکڑوں برس کے تجربوں پر مشتمل محاورہ ہے۔ لکل عمل رجال و لکل مقام مقال۔ ہر کام کے لئے اس کے ماہرین ہوتے ہیں اور ہر مقام‘ ہر موقع کے لئے اسی کے حساب سے گفتگو ہوتی ہے! صحافی جب مورخ کا کردار ادا کرنے بیٹھے گا تو اس کی وابستگیاں ضرور در آئیں گے۔ ایک قابل احترام ‘کہنہ مشق ‘ہمارے بزرگ صحافی نے ’’تاریخ کے تلخ دریچوں سے‘‘ کے عنوان سے ملک کی سیاسی
مزید پڑھیے



وزیر اعظم کا آئیڈیل کون؟

منگل 15 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
آپ کا کیا خیال ہے ہمارے محترم وزیر اعظم کا آئیڈیل کون ہے؟ سب سے پہلے دھیان مہاتیر محمد کی طرف جائے گا۔ وہ اکثر ان کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ مہاتیر نے ملائیشیا کو فرشِ خاک سے اٹھایا اور کم از کم تمام مسلم دنیا میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔ ایک بات یہاں مشکل میں ڈال رہی ہے۔ مہاتیر نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیا تھا۔ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بعد میں تسلیم کیا کہ مہاتیر کی اقتصادی پالیسیاں درست تھیں۔ اس کے برعکس ہمارے وزیر اعظم نے ‘وجوہ جو بھی ہوں حکومت کے پہلے سال
مزید پڑھیے


شرم ہم کو مگر نہیں آتی

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
وفاقی دارالحکومت کے ’’نئے‘‘ ایئر پورٹ سے ابھی ابھی لوٹا ہوں اور سر پکڑ کر بیٹھا ہوا ہوں ؎ منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ عمارتیں ہم بنا لیتے ہیں۔ سسٹم مغرب سے نقل کر لیتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے۔ عمارتیں اندر سے بدنظمی کا شہکار ہوتی ہیں ‘اُوبر اور کریم ہی کو لے لیجیے۔ ساری دنیا میں چل رہی ہیں اور ایک طریقے‘ ایک قانون اور ایک نظم کے تحت کام کر رہی ہیں۔ وہی اچھا بھلا ادارہ ہمارے
مزید پڑھیے


کراچی کا بادشاہ اپنے انجام کی طرف

هفته 12 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کراچی کا بادشاہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ ہر ظالم اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔ اکثر اس دنیا میں اور سارے کے سارے آنے والی دنیا میں! یہ دنیا ایک حساب کتاب سے بنائی گئی ہے۔ ایک نسبت تناسب سے !! یہ کسی بچے کی کاغذ پر کھینچی ہوئی الل ٹپ لکیریں نہیںجن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ ماضی قریب میں رومانیہ کا بادشاہ (کہلاتا صدر تھا!) چی سسیکو! سیاہ و سفید کا مالک! فرعون اور نمرود اس کے سامنے ہیچ تھے۔ پھر ہوا کا رخ بدلا۔ بادشاہ اور ملکہ دونوں طاعون زدہ چوہوں کی موت مرے! شاہ ایران! اپنے آپ
مزید پڑھیے


جو اماں ملی تو کہاں ملی!

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
بالآخر جاوید احمد غامدی بھی امریکہ منتقل ہو گئے۔ نامساعد حالات میں انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔ کچھ عرصہ ملائیشیامیں رہے۔ بہت لوگ ان کے مداح ہیں، اختلاف کرنے والے بھی کم نہیں۔ یہ کالم نگار ان کا مداح بھی ہے اور کئی معاملات میں اختلاف بھی ہے۔ بالخصوص ان کے ایک شاگرد ڈاکٹر صاحب جو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے شہسوار ہیں‘ دل دکھانے والی تقریروں کے ماہرہیں۔ ائمہ اربعہ کا ذکر تخفیف اور تصغیر کے ساتھ کرتے ہیں۔ جیسے وہ ان کے جونیئر ہوں۔ دوسری طرف یہ حضرات اپنے استاد کو’’استاد امام‘‘ کہتے ہیں،گویا چار امام منظور نہیں مگر پانچواں خود
مزید پڑھیے


خاندانوں سے الجھنے آ گئے شیطان لوگ؟؟

منگل 08 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
ارشد نے درس نظامی کا کورس پورا پڑھا ہے۔ ایک بڑے مدرسہ میں اس نے آٹھ سال سے زیادہ عرصہ گزارا۔ پھر فارغ التحصیل ہوا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں اس کی باقاعدہ دستار بندی ہوئی۔ ثقہ متشرع صورت کے ساتھ اب وہ مولانا کہلاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اسے ایک مسجدمیں خطابت بھی مل گئی۔ وہ ایک موثر وعظ کرنے والا سنجیدہ عالم دین ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ اس مسجد کے ساتھ ایک مدرسہ بھی قائم کرے جہاں دینی تعلیم دلانے کے شائقین اپنے بچوں کو داخل کرا سکیں! ارشد کی امی جان کو اس کی شادی کی فکر
مزید پڑھیے








اہم خبریں