Common frontend top

محمد اظہارالحق


خدا کے گھر کی بھی خبر لیجیے


یہ دارالحکومت کی مشہور و معروف جناح سپر مارکیٹ کا ایک ریستوران تھا جہاں ہم چند دوست بیٹھے ہوئے تھے۔ نماز کا وقت ہوا تو اُٹھے۔ جناح سپر مارکیٹ اور صفا گولڈ پلازا کے درمیان ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ جیسے ہی اندر داخل ہوئے بدبو کے بھبکوں نے استقبال کیا۔ چھوٹے سے کمرے پر مشتمل یہ مسجد تھی۔ ہوا کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ تھا۔ وال ٹو وال قالین نے فرش کو پوری طرح ڈھانپ رکھا تھا۔ سجدے کے لئے پیشانی کارپٹ پر رکھی تو بدبو مکمل طور پر ناقابل برداشت تھی۔ نماز کے بعد ہم لوگ مولانا
هفته 05 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

تین تبدیلیاں جو کابینہ میں ناگزیر ہیں

جمعرات 03 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
شاید یہی بنانا ری پبلک تھی‘ یا کوئی اسی جیسی‘ جہاں وزیر تعلیم کو جیلوں کی وزارت بھی دے دی گئی۔ کسی نے پوچھا کہ جناب! دونوں وزارتوں میں کیسے کام کریں گے؟ وزیر نے جواب دیا اساتذہ کو جیلوں میں بند کردوں گا! یہی کچھ جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں ہوا۔ جنرل صاحب نے این ایل سی کے انچارج جرنیل کو ریلوے کی وزارت بھی دے دی! یہیں سے پاکستان ریلوے کے زوال کا آغاز ہوا۔ کارگو سامان رفتہ رفتہ این ایل سی کے ٹرکوں کو منتقل ہو گیا۔ ٹرک این ایل سی کے اپنے بھی تھے اور یہ
مزید پڑھیے


حدیثِ دلبراں

منگل 01 اکتوبر 2019ء
محمد اظہارالحق
خوش لباس حسن عباس رضا اس قدر منکسر المزاج ہے کہ جب بھی ملتا ہے‘ کچھ رقم اسے دینے کو دل کرتا ہے۔ اس کی نرم گفتاری پر تعجب نہیں ہوتا اس لئے کہ فارسی کے ایک استاد کے فرزند کو ایسا ہی ہونا چاہیے تھا! یہ جو دل کرتا ہے کہ اسے کچھ رقم دی جائے تو اس کی تازہ تصنیف ’’مرے مہرباں مرے چارہ گر‘‘ دیکھ کر ندامت ہوئی۔ وہ تو بہت زیادہ غنی نکلا! جن قد آور مشاہیر کو دیکھنے کی تمنا رہی‘ معلوم ہوا حسن عباس رضا کی ان سے دوستیاں تھیں۔ طویل اور گہری ! اور
مزید پڑھیے


1973ء کے بعد پہلی مرتبہ !!

اتوار 29  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
کیا کسی کو یاد ہے نیو یارک ٹائمز نے اس وقت اپنے اداریئے میں کیا لکھا تھا؟ 1973ء میں شاہ فیصل نے مغرب کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف تیل کی برآمدبند کر دی تھی! مغرب کو ایک سرداور بے سہارا سرما صاف سامنے نظر آرہا تھا۔ 2008ء میں سابق انٹیلی جنس سربراہ اور واشنگٹن میں سابق سفیر ترکی الفیصل نے ایک انٹرویو دیا۔یہ انٹرویو معروف جریدے’’شرق الاوسط‘‘میں چھپا۔ 1973ء میں جب تیل پر پابندی لگائی گئی تو ترکی الفیصل شاہی دربار میں مشیر تھے۔ شاہ فیصل اُس وقت جدہ میں تھے۔ سی آئی اے کے ایک نمائندے نے ترکی الفیصل کو
مزید پڑھیے


شیخ ابو سعید‘ بو علی سینا اور کشمیر

هفته 28  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
مشہور و معروف صوفی شاعر شیخ ابو سعید ابوالخیر ‘ بوعلی سینا کے ہم عصر تھے۔ ایک بار دونوں کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات عجیب تھی۔ تین دن اور تین راتیں علیحدگی میں مصروف گفتگو رہے۔ عقیدت مندوں اور مریدوں میں سے کوئی اندر نہ جا سکتا تھا۔ سوائے اس کے جسے وہ اجازت دیتے۔ صرف نماز باجماعت کے لئے باہر نکلتے۔ تین دن بعد ملاقات ختم ہوئی۔ بو علی سینا سے ان کے شاگردوں نے ملاقات کے متعلق پوچھا تو بو علی سینا نے بتایا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں شیخ ابو سعید اسے دیکھ سکتے ہیں۔ ابو
مزید پڑھیے



جنت ہماری پکّی ہے

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
’’ہم لوگ دینی معاملات میں تو بہت حساس ہیں مگر ریاست کے قانون پر عمل کرنے کے معاملے میں حساس نہیں! کتنی ہی مجبور ہو پر روزہ نہیں توڑتے البتہ افطاری کے وقت ٹریفک کے اشارے توڑتے چلے جاتے ہیں ہمارا یہ دہرا معیار کیوں ہے؟ مولانا نے اس کا جواب دیا کہ دینی معاملات میں ہمارے سر پر جہنم کا ایک ڈنڈا ہے اگر ہم نماز روزے میں کوتاہی کریں گے تو آخرت میں ناکام ہوں گے مگر دنیاوی قانون پر کوئی اس وقت تک عمل نہیں کرتا جب تک اسے معلوم نہ ہو کہ اس کی بھی سزا
مزید پڑھیے


وزیر اعظم سے اُنیس سوالات

منگل 24  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
1۔کیا وزیر اعلیٰ بزدار وزیر اعظم کا ذاتی انتخاب ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا وہ قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ وہ بزدار کو ذاتی طور پر کتنے عرصہ سے جانتے ہیں؟ 2۔ اگر ذاتی انتخاب نہیں تو قوم کیا یہ جاننے کا حق رکھتی ہے کہ یہ نام کس نے تجویز کیا اور کس فورم پر یہ تجویز منظور کی گئی؟ 3۔ وزیر اعظم کو یاد ہو گا کہ ستمبر 2018ء کے پہلے ہفتے میں انہوں نے قوم کو بتایا تھا کہ ناصر درانی پنجاب پولیس کو اسی طرح سدھاریں گے جس طرح کامیابی کے ساتھ کے پی میں
مزید پڑھیے


لال قلعہ سے پاک سیکرٹریٹ تک

اتوار 22  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
اکبر الٰہ آبادی نے کہا تھا ع اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا اکبر کو چند بیبیاں بے پردہ نظر آئی تھیں۔ اب تو حالات بہتر ہو گئے ہیں۔ خواتین کو عبایا میں ملبوس و ملفوف کرنے کا کام حکومتوں نے سنبھال لیا ہے اور حکومتوں کا کام آئی ایم ایف کو منتقل ہو گیاہے۔ ولیم ڈالر میل کی مشہور کتاب’’دی لاسٹ کنگ‘‘ پڑھیے کیسے کیسے عبرت آموز واقعات ہیں۔ دہلی میں سرمٹکاف ‘ ایسٹ انڈیا کمپنی کا نمائندہ بن کر بیٹھا تھا۔ یہ لوگ صبح سات بجے دفتروں میں پہنچ جاتے تھے۔ گیارہ بجے
مزید پڑھیے


میں کیا بَھلا ہوں یہ دنیا اگر کمینی ہے

هفته 21  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
دارالحکومت کی جس آبادی میں میں رہ رہا ہوں وہاں بھاری اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات کی ہے۔ بہت کم تعداد نیم تعلیم یافتہ یا کم تعلیم یافتہ لوگوں کی ہو گی۔ یہاں ایک بہت بڑا چوک ہے۔ ہو سکتا ہے جڑواں شہروں کا یہ سب سے بڑا چوک ہو۔ آبادی کی انتظامیہ نے چوک کے اردگرد بے حد چوڑی شاہراہ پر ٹریفک کی رہنمائی کے لئے سفید لکیریں کھینچی ہوئی ہیں۔ جس طرف مڑنا منع ہے‘ وہاں بھی بورڈ پر ہدایت لکھی ہوئی ہے۔ تیر کے نشان لگے ہیں۔ اس کے باوجود ‘ آئے دن ‘ چوک کے اردگرد موٹر
مزید پڑھیے


ارضِ موعود

جمعرات 19  ستمبر 2019ء
محمد اظہارالحق
تصویر دیکھ کر میرا ماتھا ٹھنکا ارض موعود یعنی Promised-Landکا تصور عبرانی بائبل سے آیا۔ ابراہام اور اس کی اولاد کو دودھ اور شہد بھری زمین کی بشارت دی گئی۔ یہ وعدہ یہودی کتابوں کی رُو سے‘ ابراہام سے کیا گیا پھر ان کے فرزند اسحاق سے‘ پھر اسحاق کے فرزند یعقوب سے! اس ارض موعود کا محل وقوع مصر کے دریا سے فرات تک کا تھا۔ ارض موعود یا پرامزڈ لینڈ صیہونیت کا مرکزی ستون ہے۔ اسی تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا’’وسیع تر‘‘ اسرائیل اب بھی یہودیوں کے خواب کا حصہ ہے!
مزید پڑھیے








اہم خبریں