Common frontend top

افتخار گیلانی


بھارت: مودی کا رتھ اور راہول گاندھی کا مارچ (2)


خیر مودی نے جوشی کو ایک جھنڈا تھما دیا مگر وہ اس کو لگا نہیں پا رہے تھے۔ کہیں قریب ہی گولیوں کی آوازیں بھی آرہی تھیں۔ جس پر مدن لال کھورانہ نے لقمہ دیا کہ عسکریت پسند اس جھنڈے کو سلامی دے رہے ہیں۔ کئی بار کی کوشش کے بعد بھی جب جھنڈا نصب نہیں ہوا تو بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جوشی کے ہاتھ میں متبادل جھنڈ ا تھما دیا، جس کو انہوں نے نصب کرکے تقریب کے ختم ہونے کا اعلان کیا اور ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس پوری تقریب میں شاید ہی کوئی
جمعه 27 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

بھارت :مودی کا رتھ اور راہول گاندھی کا مارچ

منگل 24 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی

بھارت میں اپوزیشن کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے نام سے ملک کے انتہائی جنوبی سرے، بحر ہند کے ساحل پر کنیا کماری سے جو پیدل مارچ شروع کیا تھا، وہ ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس ماہ کے آخر میںجموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اختتام پذیر ہوگا۔ یہ مارچ 7ستمبر کو شروع ہو گیا تھا اور ہر روز راہول گاندھی اور انکے رفقا 25کلومیٹر کا فاصلہ طے کررہے ہیں۔ پچھلے دس برسوں میں دو پارلیمانی انتخابات اور تقریباً 40کے قریب صوبائی انتخابات میں پے درپے شکست سے
مزید پڑھیے


رحمان راہی۔ کشمیر ی زبان کا محافظ چلا گیا

منگل 17 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی

کشمیری یا کاشرزبان نے اپنی دو ہزار سالہ تاریخ میں کئی جید شاعر و ادیب پیدا کئے ہیں، جنہوں نے اس خطے کی تہذیب و ثقافت پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ جہاں للا دید، شیخ نورالدین ولی اور محمود گامی نے عارفانہ فلسفیانہ کلام پیش کیا ، تو وہیں غلام احمد مہجور اور مشتاق کشمیری سالہا سال سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کی آواز بن گئے۔ حالیہ عرصے میں اگر اس زبان کے کسی ادیب و شاعر نے نام کمایا، تو وہ بلا شبہ عبدالرحمان میر المعروف رحمان راہی تھے، جنہوں نے کشمیر ی زبان کی تخلیقی نشونما
مزید پڑھیے


کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب……(3)

جمعه 13 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
بس ان کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے کمپیوٹر اور فون دیا گیا۔ ایک صحافی کی حیثیت سے انورادھا بتا رہی ہیں کہ بھارت کے مین سٹریم میڈیا کا رول اس دورا ن نہایت ہی بدبختانہ رہا۔ جمہوریت کے ایک ستون کا کردار نبھانے کے بجائے اس میڈیا نے ہندوتوا کے خانے میں رنگ بھر کر کشمیریوں کی زندگیا ں مزید اجیرن بنادیں۔ مواصلاتی پابندیوں سے عوام کو ہراساں و پریشان کردیا گیا۔ کتاب میں راجوری ضلع کی تحصیل بدھل کے ایک دور دراز علاقے کے ایک سرپنچ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کے علاقے کے ہر گاؤں
مزید پڑھیے


کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب……(2)

جمعرات 12 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
جموں پہنچ کر ان کو معلوم ہوا کہ بھارتی پارلیمنٹ نے ریاست جموں و کشمیر کو دولخت کرکے لداخ اور بقیہ خطے کو دو مرکزی انتظام والے علاقوں میں تبدیل کردیا ہے اور اسی کے ساتھ خود بھارتی آئین میں اس خطے کے آئینی حقوق اور محدود خود مختاری کو ختم کر دیا ہے۔ انورادھا لکھتی ہیں کہ تین دن بعدجب وہ سرینگر میں تھیں، غیر اعلانیہ کرفیو کے دوران اپنے دفتر جارہی تھیں تو ان کو کئی سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرنا پڑیں۔ ایک رکاوٹ پر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار نے ان کو بتایا کہ ان کو غیر
مزید پڑھیے



کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب

منگل 10 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ میں شاید ہی کسی اور قوم کی بدبختی کا دورانیہ اتنا طویل رہا ہوگا جنتا کشمیریوں کا ہے یہ بد بختی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ گو کہ اس قوم کی بدقسمتی اور کسمپرسی میں اپنوں کی عاقبت نااندیشیوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ہر دور میں اضافہ ہوتا رہا ہے مگر 5اگست2019 کو مودی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے انہوں نے کشمیر کو تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر لاکر کھڑا کردیا ہے، جس سے نہ صرف اس کے باشندوں کو مکمل طور پر
مزید پڑھیے


کشمیر: امن و امان یا قبرستان کی خاموشی……(2)

بدھ 04 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
لیگل فورم کے مطابق اس سال کے دوران سکیورٹی دستوں کا خصوصی نشانہ سیویلین جائیدادیں رہیں۔ بلڈوزروں کا استعمال یا اگر کسی مکان میں کسی عسکریت پسند کی موجودگی کا شک ہو، تو اس کو پوری طرح تباہ کرنا اس نئی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں بھی بین الاقوامی قوانین کی رو سے اور جنیوا کنونشن کی کئی دفعات کے تحت سویلین جائیدادوں کو تحفظ حاصل ہے۔ حریت کانفرنس کے معروف لیڈر شبیر احمد شاہ ، جو خود جیل میں ہیں ‘کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا۔ ان کے اہل
مزید پڑھیے


کشمیر: امن و امان یا قبرستان کی خاموشی

منگل 03 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
پچھلے تیس سالوں کی شورش میں 250 کے قریب ہندوئوں یعنی پنڈتوں کی ہلاکت کیلئے 2022 میں بنی ایک فلم کشمیر فائلز کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو پوری دنیا میں معتوب و مغضوب بنانے اور مزاحمتی تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بعد آخرکار سچ پھوٹ ہی پڑا۔پچھلے ہفتے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہی بھارتی عوام سے اپیل کی کہ خطے میں اقلیتی افراد کی ہلاکت کو مذہب کی عینک سے دیکھنا بند کردیں ، کیونکہ اس شورش زدہ خطے میں دوسری برادریوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں مارے گئے ہیں۔میڈیا اور دیگر
مزید پڑھیے


سابق بھارتی خفیہ اہلکار کے انکشافات ……(2)

هفته 31 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
2009میں اسلام آباد میں نائیک کی پراسرار حالات میں موت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ہلاکت سے قبل ان کا ٹارچر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی پسلیاں اور جبڑا فریکچر ہو گیا تھا۔روایتی طور پر پاکستان میں دیگر ہائی پروفائل ہلاکتوں کی طرح اس پر بھی تفتیش آگے بڑھ نہیں پائی۔ سابق بھارتی خفیہ افسر کے مطابق اپریل 1993میں بھارت کی شدید لابنگ کے وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ اس نتیجہ پر پہنچ گیا تھا کہ پاکستان کو لیبیا، شمالی کوریا جیسے ممالک کی صف میں رکھا جائے۔ بھارت کا اصرار تھا کہ پاکستان
مزید پڑھیے


سابق بھارتی خفیہ اہلکار کے انکشافات

منگل 27 دسمبر 2022ء
افتخار گیلانی
دیکھا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازعہ امور پر مذاکرات کا سلسلہ جوں ہی مثبت موڑ لینا شروع کردیتا ہے، توبد قسمتی سے کچھ ایسے حالات رونما ہوتے ہیں، کہ پہنچے وہیں چلے تھے جہاں سے ،کے مصداق، کشیدگی کا ایک نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔ ایک نئی صبح کی آس لئے دونوں ممالک خاص طور پر کشمیری عوام ایک بار پھر شام غم کے چھٹنے کے انتطار میں اپنی قسمت کو کوس رہے ہوتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارتی خارجی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ یعنی را سے وابستہ ایک آفیسر واپالا بالا چندرن
مزید پڑھیے








اہم خبریں