Common frontend top

افتخار گیلانی


غلام، جو ہوا کانگریس سے آزاد ……(2)


مجھے یاد ہے کہ میں چند دیگر ساتھیوں کی معیت میں یہ انتخاب کور کر رہا تھا کہ حیدر آباد سے محبوب نگر جاتے ہوئے چائے پینے کیلئے ایک ڈھابے پر رکا، معلوم ہوا کہ کانگریس پارٹی کی ایک ریلی آرہی ہے۔ ریلی میں ایک وین کی چھت سے آزاد اور مقامی کانگریس لیڈر راج شیکھر ریڈی ہاتھ ہلاکر لوگوں سے کانگریس کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کر رہے تھے۔ آزاد نے ہمار ی طرف دیکھ کر بھی ہاتھ ہلایا اور شاید کچھ کہہ بھی رہے تھے۔ ریلی کے گزرنے کے بعد ایک گاڑی ہمارے سامنے رکی اور استفسار کیا
جمعه 09  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

غلام،جو ہوا کانگریس سے آزاد

منگل 06  ستمبر 2022ء
افتخار گیلانی
برطانوی پارلیمانی جمہوری نظام کی جو مسخ شدہ صورت ، جنوبی ایشیاء میں رائج ہے، اس نے کئی ایسے لیڈروں کو بام عروج تک پہنچانے کا کام کیا ہے ، جن کی کبھی کوئی عوامی ساکھ نہیں تھی۔ مگر انہوں نے حکومت اور سیاسی پارٹیوں میں اتنے اہم عہدے حاصل کئے کہ منتخب نمائندے بھی ان کے آگے دم ہلاتے نظر آتے ہیں۔ بھارتی سیاست پر اگر نظر دوڑائی جائے، تو اس قبیل کے لیڈروں میں فی الفور آنجہانی ارون جیٹلی، سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو، پریم چند گپتا، مکھن لال فوطیدار، آنجہانی امر سنگھ،راجیو شکلا ، مرحوم احمد پٹیل
مزید پڑھیے


قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع کا نظم

منگل 30  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
ویسے تو اسوقت شمالی بھارت کے کئی صوبے حتیٰ کہ راجستھان کے ریگزار بھی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، مگر پاکستان میں اسکی تباہ کاریوں نے ایک آفت مچا رکھی ہے۔ پانی کے ریلو ںمیں انسان و جانور بہنے کی اندوہناک خبریں،تباہ شدہ املاک اور وسیع تر اراضی پر فصلوں کے نقصان سے کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ گوکہ اس وقت ساری توجہ بچائو اور راحت کی کارروائیوں پر مرکوز رہنی چاہیے تاہم یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ آخر اس طرح کے تباہ کن سیلاب کی پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی تھی؟ خلائی تحقیق سے بادل اور
مزید پڑھیے


بھارت: فرقہ وارانہ فسادات کے مجرموں کو معافیاں……(2)

بدھ 24  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
احمد آباد سے متصل نرودا پاٹیہ میں ہوئے قتل عا م میں نچلی عدالت نے بی جے پی کی وزیر مایا کوڈنانی کو فسادات کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے انھیں 28 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملے میں بجرنگ دل کے بابو بجرنگی کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا تھا ۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کوڈنانی نے بطور مقامی ممبر اسمبلی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ جب انھیں گرفتار کیا گیا تو وہ نریندر مودی کی حکومت میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر تھیں۔ اس معاملے میں موجودہ مرکزی وزیر داخلہ
مزید پڑھیے


بھارت: فرقہ وارانہ فسادات کے مجرموں کو معافیاں

منگل 23  اگست 2022ء
افتخار گیلانی

بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کا برپا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 1947میں آزادی کے بعد سے پچھلے 75سالوں میں ملک کے طول و عرض میں 60 ہزار کے قریب فسادات ہوئے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2014 سے 2020کے وقفہ کے درمیان 5,417 فسادات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔یعنی ایک طرح سے ملک میں ہر روز دو فسادات ہوئے ہیں۔ اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ فسادات میں ملوث افراد کو شاید ہی کبھی سزا ملتی ہے۔ جہاں تک میرے علم میں ہے 1984کے سکھ مخالف فسادات اور 2002کے گجرات کے مسلم کش
مزید پڑھیے



کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے تین سال ……(2)

بدھ 17  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
ان کو اپنے ووٹروں سے ملنے کے اجازت نہیں ہے اور ان کے حلقوں میں یہ مشہور ہے کہ یہ افراد جموں و سرینگر کے حفاظتی علاقوں میں عیش و آرام کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ضلع کونسل کے ایک ممبر نے اس ٹیم کو بتایا کہ ٹھیکہ داروں اور افسران کے درمیان ساز باز ہے جو ان کے کاموں کی نگرانی نہیں کرنے دیتا ہے۔ جن ممبران کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ پولیس اور حفاظتی عملے کے ہاتھوں میں جیسے ایک کھلونا بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کا اٹھنا، بیٹھنا، حرکت کرنا غرض ہر چیز
مزید پڑھیے


کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے تین سال

منگل 16  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت کی چند مقتدر شخصیات پر مشتمل فکر مند شہریوں کے ایک گروپ، جس کی قیادت دہلی اور مدراس ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس اجیت پرکاش شاہ اور سابق سیکرٹری داخلہ گوپال کرشن پلئے کر تے ہیں، نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور خطے کو دولخت کرنے کے تین سال بعد بھی عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنی ایک تازہ رپورٹ Three Years After Union Territory -- Human Rights in Jammu and Kashmir میں گروپ نے کہا ہے کہ جموں کے دوردراز مسلم اکثریتی علاقوں میں
مزید پڑھیے


جنوبی و وسطی ایشیا کا درمیانی پل کشمیر

بدھ 03  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
محقق پروفیسر کے وارکو رقم طراز ہیں کہ 18ویں اور 19ویں صدی میں سرینگر میں روسی اور وسط ایشیا کے تاجروں کی خاصی آمد و رفت رہتی تھی۔ روسی تاجر خاص طور پر شال خریدنے سرینگر آتے تھے، کیونکہ کشمیری شالوں کی روس میں خاصی مانگ تھی۔ روس کی زار حکومت نے تو سائبیریا میں پشمینہ بکریوں کو پالنے اور ان کے فارم ہاوسز بنانے کی آفر کی تھی، تاکہ کشمیر کے شال بننے والے کاریگروں کو کم قیمت پر اون کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔فی الوقت یہ اون منگولیا سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے
مزید پڑھیے


جنوبی و وسطی ایشیا کا درمیانی پل کشمیر

منگل 02  اگست 2022ء
افتخار گیلانی
چند ماہ قبل وادی کشمیر میں حکام نے شہر سرینگر کے قلب میں واقع تاریخی عمارت یارقند سرائے کو مکینوں سے خالی کروانے کا حکم دے دیا، کیونکہ انکے بقول یہ عمارت ، جو ایک زمانے تک وسط ایشیاء سے آنے والے تاجروں کیلئے رہائش اور منڈی کے بطور کام کرتی تھی، اب رہائش کے قابل نہیں رہ گئی تھی۔ مگر کیا اتفاق ہے، اسکے چند ہفتے بعد جب اس عمارت کو سرینگر میں خالی کروایا جا رہا تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں ازبکستان، قزاقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ترکمانستان ، پاکستان کی مدد سے
مزید پڑھیے


امبیڈکر کی نصیحت اور پاکستانی سیاستدان ……(2)

بدھ 27 جولائی 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت میں وزیر اعظم کو عدالتی استثنا حاصل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود ملک کی کوئی بھی عدالت کسی بھی وزیر اعظم کے خلاف کوئی بھی ریفرنس یا پیٹیشن سماعت کیلئے منظور نہیں کرتی۔ مختلف اداروں جن میں عدالت یعنی چیف جسٹس، وزیراعظم ، اسپیکر لوک سبھا، دفاعی سروسز یعنی فوجی سربراہ کے دفاتر کے درمیان ایک غیر تحریری معاہدہ ہے، جس کے تحت وہ ایک دوسرے کے عہدے کے وقار کا خیال رکھتے ہیں۔ اس میں اب الیکشن کمیشن کا دفتر بھی شامل ہے۔ اسی طرح میڈیا بھی سیلف سنسر شپ کا عادی ہے۔ اب اگر عدالت میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں