Common frontend top

BN

افتخار گیلانی


جنرل (ر) پرویز مشرف اور کشمیر


ویسے تو پاکستان کو کئی ایسے حکمران نصیب ہوئے ہیں، جو خاصے پیچیدہ، متلون مزاج اور پل میں تولہ اور پل میں ماشہ جیسی خصوصیات رکھتے تھے، مگر سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کو، جن کا اتوار کو دوبئی کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا،بیک وقت جارحانہ جنگی جنون رکھنے اور امن مساعی کیلئے یاد کیا جائیگا۔ میر ی دو بار ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایک توجب جولائی 2001کو آگرہ میں چوٹی مذاکرات میں شرکت کرنے سے ایک روز قبل نئی دہلی میں پاکستانی سفیر نے ان کے اعزاز میں
منگل 07 فروری 2023ء مزید پڑھیے

ترکیہ کے انتخابات: کون مارے گا بازی ، انقرہ سے گراونڈ رپورٹ…(2)

بدھ 01 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
اس کے لیڈر صلاح الدین دیمریاس 2016سے جیل میں بند ہیں۔ اپوزیش کی سب سے بڑی کمزروی یہ ہے کہ وہ ابھی تک ایک مشترکہ صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کر پارہی ۔ حال ہی میں 26 جنوری کو انقرہ میں چھ پارٹیوں کی دس گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ بھی امیدوار کا فیصلہ نہیں کر پائی۔ اب اگلی میٹنگ فروری کے وسط میں ہونے والی ہے۔ سی ایچ پی کے سربراہ کمال کلی چی دارولو کے نام پر اتفاق رائے شاید ہی ممکن ہوپائے گا۔ ایک تو ان کا لو پروفائل نیچر، پھر ان کا علوی بیک گراونڈ،
مزید پڑھیے


ترکیہ کے انتخابات: کون مارے گا بازی ، انقرہ سے گراونڈ رپورٹ

منگل 31 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا بگل بج چکا ہے ۔ حال ہی میں صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ اور اپنی صدرات کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہی یعنی 14مئی کو انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کردیاہے۔ چونکہ یہ انتخابات اردوان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، اسلئے پوری دنیا کی نگاہیں ان پر ٹکی ہوئی ہیں۔ کئی بین الاقوامی جریدے ان انتخابات کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہیں، جس کے نتائج نہ صرف خطے پر بلکہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔اردوان کے دور میں اسلامی دنیا کی لیڈرشپ حاصل کرنے
مزید پڑھیے


بھارت: مودی کا رتھ اور راہول گاندھی کا مارچ (2)

جمعه 27 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
خیر مودی نے جوشی کو ایک جھنڈا تھما دیا مگر وہ اس کو لگا نہیں پا رہے تھے۔ کہیں قریب ہی گولیوں کی آوازیں بھی آرہی تھیں۔ جس پر مدن لال کھورانہ نے لقمہ دیا کہ عسکریت پسند اس جھنڈے کو سلامی دے رہے ہیں۔ کئی بار کی کوشش کے بعد بھی جب جھنڈا نصب نہیں ہوا تو بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جوشی کے ہاتھ میں متبادل جھنڈ ا تھما دیا، جس کو انہوں نے نصب کرکے تقریب کے ختم ہونے کا اعلان کیا اور ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس پوری تقریب میں شاید ہی کوئی
مزید پڑھیے


بھارت :مودی کا رتھ اور راہول گاندھی کا مارچ

منگل 24 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی

بھارت میں اپوزیشن کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے نام سے ملک کے انتہائی جنوبی سرے، بحر ہند کے ساحل پر کنیا کماری سے جو پیدل مارچ شروع کیا تھا، وہ ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس ماہ کے آخر میںجموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اختتام پذیر ہوگا۔ یہ مارچ 7ستمبر کو شروع ہو گیا تھا اور ہر روز راہول گاندھی اور انکے رفقا 25کلومیٹر کا فاصلہ طے کررہے ہیں۔ پچھلے دس برسوں میں دو پارلیمانی انتخابات اور تقریباً 40کے قریب صوبائی انتخابات میں پے درپے شکست سے
مزید پڑھیے



رحمان راہی۔ کشمیر ی زبان کا محافظ چلا گیا

منگل 17 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی

کشمیری یا کاشرزبان نے اپنی دو ہزار سالہ تاریخ میں کئی جید شاعر و ادیب پیدا کئے ہیں، جنہوں نے اس خطے کی تہذیب و ثقافت پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ جہاں للا دید، شیخ نورالدین ولی اور محمود گامی نے عارفانہ فلسفیانہ کلام پیش کیا ، تو وہیں غلام احمد مہجور اور مشتاق کشمیری سالہا سال سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کی آواز بن گئے۔ حالیہ عرصے میں اگر اس زبان کے کسی ادیب و شاعر نے نام کمایا، تو وہ بلا شبہ عبدالرحمان میر المعروف رحمان راہی تھے، جنہوں نے کشمیر ی زبان کی تخلیقی نشونما
مزید پڑھیے


کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب……(3)

جمعه 13 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
بس ان کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے کمپیوٹر اور فون دیا گیا۔ ایک صحافی کی حیثیت سے انورادھا بتا رہی ہیں کہ بھارت کے مین سٹریم میڈیا کا رول اس دورا ن نہایت ہی بدبختانہ رہا۔ جمہوریت کے ایک ستون کا کردار نبھانے کے بجائے اس میڈیا نے ہندوتوا کے خانے میں رنگ بھر کر کشمیریوں کی زندگیا ں مزید اجیرن بنادیں۔ مواصلاتی پابندیوں سے عوام کو ہراساں و پریشان کردیا گیا۔ کتاب میں راجوری ضلع کی تحصیل بدھل کے ایک دور دراز علاقے کے ایک سرپنچ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کے علاقے کے ہر گاؤں
مزید پڑھیے


کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب……(2)

جمعرات 12 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
جموں پہنچ کر ان کو معلوم ہوا کہ بھارتی پارلیمنٹ نے ریاست جموں و کشمیر کو دولخت کرکے لداخ اور بقیہ خطے کو دو مرکزی انتظام والے علاقوں میں تبدیل کردیا ہے اور اسی کے ساتھ خود بھارتی آئین میں اس خطے کے آئینی حقوق اور محدود خود مختاری کو ختم کر دیا ہے۔ انورادھا لکھتی ہیں کہ تین دن بعدجب وہ سرینگر میں تھیں، غیر اعلانیہ کرفیو کے دوران اپنے دفتر جارہی تھیں تو ان کو کئی سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرنا پڑیں۔ ایک رکاوٹ پر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار نے ان کو بتایا کہ ان کو غیر
مزید پڑھیے


کشمیر کی کسمپرسی :انورادھا بھسین کی تحقیقی کتاب

منگل 10 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ میں شاید ہی کسی اور قوم کی بدبختی کا دورانیہ اتنا طویل رہا ہوگا جنتا کشمیریوں کا ہے یہ بد بختی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ گو کہ اس قوم کی بدقسمتی اور کسمپرسی میں اپنوں کی عاقبت نااندیشیوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ہر دور میں اضافہ ہوتا رہا ہے مگر 5اگست2019 کو مودی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے انہوں نے کشمیر کو تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر لاکر کھڑا کردیا ہے، جس سے نہ صرف اس کے باشندوں کو مکمل طور پر
مزید پڑھیے


کشمیر: امن و امان یا قبرستان کی خاموشی……(2)

بدھ 04 جنوری 2023ء
افتخار گیلانی
لیگل فورم کے مطابق اس سال کے دوران سکیورٹی دستوں کا خصوصی نشانہ سیویلین جائیدادیں رہیں۔ بلڈوزروں کا استعمال یا اگر کسی مکان میں کسی عسکریت پسند کی موجودگی کا شک ہو، تو اس کو پوری طرح تباہ کرنا اس نئی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں بھی بین الاقوامی قوانین کی رو سے اور جنیوا کنونشن کی کئی دفعات کے تحت سویلین جائیدادوں کو تحفظ حاصل ہے۔ حریت کانفرنس کے معروف لیڈر شبیر احمد شاہ ، جو خود جیل میں ہیں ‘کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا۔ ان کے اہل
مزید پڑھیے








اہم خبریں