Common frontend top

افتخار گیلانی


کشمیر: پروفیسر حفصہ کنجوال کی فکر انگیز اور چشم کشا کتاب


یوں تو جنوبی ایشیاء کے انتہائی بدقسمت خطہ کشمیر پر لاتعداد کتابیں تحریر کی جاچکی ہیں، تاہم امریکی ریاست پنسلوینیہ کی یونیورسٹی میں پروفیسر، حفصہ کنجوال کی حال ہی میں شائع کتاب Colonizing Kashmirتحقیق کے حوالے سے ایک اہم اضافہ ہے۔یہ کتاب مجموعی طور پر 1953ء کے بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے، جب جموں وکشمیر کے پہلے وزیر اعظم (ان دنوں وزیر اعلیٰ کے بجائے وزیر اعظم کی پوسٹ ہوتی تھی) شیخ محمد عبداللہ کو برطرف اور گرفتار کرکے بخشی غلام محمد کو مسند پر بٹھایا گیا تھا۔ اگلے دس سال تک بخشی اقتدار میں رہے
بدھ 31 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

اسرائیل اور یہودی عالم: ربی ڈودویس سے ملاقات

بدھ 24 جنوری 2024ء
افتخار گیلانی
اسی ماہ کے وسط میں ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں فلسطین پر ایک عالمی کانفرنس میں دنیا بھرسے آئے مندوبین جب صیہونیت کو مجرمانہ فعل قرار دینے اور مزاحمتی تحریکوں کو کو جواز بخشنے ، جیسے مسائل پر بحث کر رہے تھے، تو مندوبین میںروایتی یہودی لباس پہنے ایک یہودی عالم بھی نظر آئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ، 68 سالہ ربیً یسروئیل ڈووڈ ویس ہیں، جو امریکہ کے ایک اہم یہودی مذہبی لیڈر ہیں۔ کانفرنس میں لنچ کے وقفہ کے دوران ، میں نے ان سے پوچھا کہ ایک یہودی عالم ہوتے ہوئے آپ کیسے اسرائیل
مزید پڑھیے


مالدیپ بنام لکشدیپ : بھارت کا ایک نیا شوشہ

بدھ 17 جنوری 2024ء
افتخار گیلانی
بھوٹان اور مالدیپ سمیت جنوبی ایشیاکے کسی بھی ملک کے تعلقات اس خطے کے سب سے بڑے ملک بھارت کے ساتھ اطمینان بخش نہیں رہے ہیں۔ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ دنیا کے ایک بڑے جمہوری ملک کے بجائے یہ ممالک اکثر چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گرم جوش رہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا نکتہ ہے، جس کیلئے بھارتی سفارت کاروں کی نیند حرام ہونی چاہئے تھی۔ اب کچھ عرصے سے بھوٹان اور مالدیپ بھی بھارت کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ حلف برداری کے ایک دن بعد ہی مالدیپ کے نئے صدر محمد معیزہ نے بھارت کو
مزید پڑھیے


محسن کش صہیونی قوم

بدھ 10 جنوری 2024ء
افتخار گیلانی
بحیرہ اسود اور بحیرہ مرمرہ کو ملانے والی آبنائے باسفورس ترکیہ کے اقتصادی دارالحکومت اور عروس البلاد استنبول کو دو براعظموں یعنی ایشیااور یورپ میں بانٹتی ہے۔ باسفورس کی ایک شاخ شہر کے کافی اندر تک جاکر ایک بند گلی میں ختم ہوجاتی ہے۔ پانی کی اس چینل کو شاخ زریں کہا جاتا ہے، جو شہر کے یورپ والے حصے کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ اس شاخ زریں کے کنارے ایک رنگارنگ محلہ بلات واقع ہے، جہاں ایک ہی گلی میں مسجد، چرچ اور یہودیوں کی عبادت گاہ سینا گاج یا کنیسہ واقع ہے۔ یروشلم کی طرح،
مزید پڑھیے


رام مندر کا افتتاح اور عام انتخابات کا بگل

بدھ 03 جنوری 2024ء
افتخار گیلانی
22جنوری کو بابری مسجد کی جگہ پر ایک عظیم الشان رام مندر کے افتتاح کے بعد یہ تاریخی مسجد مکمل طور پر تاریخ کے اوراق میں گم ہو جائیگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس مندر کا افتتاح کررہے ہیں، تاکہ اپریل۔مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹروں کو لبھا سکیں۔ ہندو قوم پرست جماعتیں خاص طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تین متنازعہ ایشوز کو لیکر ہی انتخابی میدان میں اترتی تھی۔ یہ ایشوز تھے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا قیام ، جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ اور پورے
مزید پڑھیے



کشمیری اور سکھ آزادی پسندوں کی پراسرار ہلاکتیں (2)

جمعرات 28 دسمبر 2023ء
افتخار گیلانی
ایک امریکی آن لائن اخبار دی انٹرسیپٹ کے مطابق اکتوبر میں برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے خاندان نے الزام لگایا گیا کہ ان کو انٹیلی جنس ایجنٹوں نے زہر دیا تھا۔ اس سے قبل 2022 میں،پودامن سنگھ ملک نامی 75 سالہ کینیڈین شخص، جسے 1985 میں ایئر انڈیا کی پرواز پر ہونے والے مہلک بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا، کو کینیڈا میں اس کے دفتر کے باہر ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس اخبار کے مطابق پاکستان میں دو سکھ کارکنوں کو لاہور اور اسلام آباد کے شہروں میں قتل کا
مزید پڑھیے


کشمیری اور سکھ آزادی پسندوں کی پراسرار ہلاکتیں

بدھ 27 دسمبر 2023ء
افتخار گیلانی
یہ جولائی 2005کی بات ہے کہ بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کے کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر دھننجے کملاکر ملزموں کی ایک گینگ کے خلاف تفتیش کر رہے تھے، کہ ان کو اطلاع ملی کہ اس گروہ کا ایک اہم رکن وکی ملہوترہ دہلی میں چھپا ہوا ہے۔ اپنے سینئر افسران سے صلاح مشورہ کرکے ملہوترہ اپنی ٹیم کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئے اور ضابط کے مطابق دہلی پولیس کو اطلاع دی۔ مخبروں کی اطلاع اور فون کی نگرانی کے دوران پتہ چلا کہ اگلی صبح دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ملہوترہ کی کسی کے ساتھ ناشتہ
مزید پڑھیے


کشمیر: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

بدھ 13 دسمبر 2023ء
افتخار گیلانی
اگست 2019میں جموں و کشمیر کی آئینی خود مختاری ختم کرنے اور ریاست کو تحلیل کرکے دو مرکزی زیر انتظام علاقے بنانے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے اور پانچ رکنی بینچ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے اس قدم کو جائز ٹھہرایا ہے۔ ویسے سپریم کورٹ میں 16دنوں تک چلنی والی طویل بحث کے بعد کورٹ کی طرف سے اس خود مختاری کو بحال کرنے کے بارے میں کوئی خوش فہمی تو نہیں تھی، مگر امید تھی کہ ریاست کو دولخت کرنے اور اسکو مرکزی زیر انتظام علاقے بنانے
مزید پڑھیے


بھارت : ریاستی انتخابات کے نتائج میں شمال و جنوب کی تقسیم

بدھ 06 دسمبر 2023ء
افتخار گیلانی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے بذریعہ ٹرین جنوبی بھارت کے شہروں کی طرف سفرکرنا ایک ایڈونچر سے کم نہیں ہے۔ چنائی یعنی مدراس تک یا پھر کیرالہ تک پہنچنے کیلئے تقریباً پچاس یا اس سے بھی زیادہ گھنٹے مسلسل ٹرین میں بیٹھ کر کئی نئے تجربات تو ہوتے ہی ہیں، مگر مہاراشٹر کے آخری ٹرین اسٹیشن بلارپورکراس کرنے کے بعد ایک عجب طرح کا کلچرل شاک بھی ہوتا ہے۔ لگتا ہے کہ بالکل ایک نئی دنیا شروع ہو رہی ہے۔ شمالی بھارت کے شور شرابہ کی جگہ ایک عجیب سی خاموشی چھا جاتی ہے ۔ٹرین کے ڈبے اور اس
مزید پڑھیے


بمباری کے سائے میںغزہ کا دن اور عارضی جنگ بندی

بدھ 29 نومبر 2023ء
افتخار گیلانی
اسرائیل کی وحشت ناک بمباری ، جس نے 49دنوں میں تقریباً15ہزار افراد کوشہید کردیا ، جس میں چھ ہزار بچے اور چار ہزار خواتین شامل ہیں۔اب ایک عارضی جنگ بندی نے فلسطینی خطہ غز ہ کے مکینوں کو سانس لینے کا موقعہ فراہم کردیا ہے۔ اس خطہ میں موت کے رقص کے دوران ، لوگ کس طرح زندگی گذار رہے تھے، فری لانس خاتون صحافی صفاء الحسنات کا کہنا ہے کہ بس ادھار کی زندگی جی رہے تھے اور یہ پتہ نہیں تھا کہ اگلے ایک منٹ کے بعد زندہ ہونگے یا نہیں۔ جنگ بندی کے اگلے د ن صفاء
مزید پڑھیے








اہم خبریں