Common frontend top

افتخار گیلانی


کیسے کرتے ہیں فیصلے، بھارت کے وزراء اعظم: ایک نئی کتاب


گو کہ 2014کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کے دفتر کے کام کاج میں کافی تبدیلیاں کی ہیں مگر عموماً اندرا گاندھی سے من موہن سنگھ تک سبھی وزرائے اعظم اپنا دن کا معمول علی الصبح چھ بجے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کی بریفنگ سے شروع کرتے رہے ہیں۔ گھٹنے کے آپریشن سے قبل آنجہانی اٹل بہاری واجپائی وزیر اعظم ہاوس کے وسیع و عریض لان میں ہر صبح واک کرتے تھے اور اس واک کے دوران ہی پہلا آدھا گھنٹہ انیٹلی جنس بیورو کے سربراہ اور پھر خارجی خفیہ ایجنسی راء کے
بدھ 16  اگست 2023ء مزید پڑھیے

ترکیہ ، یورپی یونین اور انسانی حقوق

بدھ 09  اگست 2023ء
افتخار گیلانی
ایک عرصے سے یورپ سے فاصلہ بنا کر مشرق وسطیٰ ، ایشیا اور افریقہ میں اتحادی بنا نے، ایک نئے ورلڈ آرڈر کا نقیب بننے کی سعی کرنے کے بعد ، ترکیہ نے ایک بار پھر یورپی یونین میں شامل ہونے کی نہ صرف خواہش کا اظہار کیا ہے، بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کا بھی آغاز کردیا ہے۔ پچھلے ماہ صدر رجب طیب اردوان نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ناٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کا ایشو اٹھایا۔چونکہ انہوں نے اس کو سویڈن کے مغرب کے ملٹری اتحاد ناٹو میں شامل
مزید پڑھیے


فکرمند بھارتی شہریوں کی کشمیر پر نئی رپورٹ ……(2)

جمعرات 03  اگست 2023ء
افتخار گیلانی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ سال سے منتخب حکومت نہیں ہے۔ اگرچہ حکومت خود یہ دعویٰ کرتی ہے کہ خطے میں امن لوٹ آیا ہے اور وہ بین الاقوامی تقریبات کا بھی اہتمام کرتی ہے، لیکن اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اس کی ہچکچاہٹ واضح نظر آتی ہے۔مقامی سیاست دانوں کا دعویٰ ہے کہ حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جب تک یقین نہیں آئے گاکہ وہ مسلم اکثریتی علاقے میں من مانی حلقہ بندی اور دیگر ذرائع سے حکومت پر قابض نہیں ہوتی ، وہ
مزید پڑھیے


فکرمند بھارتی شہریوں کی کشمیر پر نئی رپورٹ

بدھ 02  اگست 2023ء
افتخار گیلانی
بھارتی آئین میں درج جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف دائر عرضیوں پر بھارتی سپریم کورٹ نے چار سال بعد سماعت شروع کر دی ہے۔ حکومت کے طرف سے دائر حلف نامہ میں بتایا گیا اس خصوصی حیثیت کے خاتمہ، ریاست کو تحلیل کرکے مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کرنے سے خطے میں بے مثال تعمیر و ترقی کے کام ہوئے ہیں اور سلامتی اور استحکام کا احساس پیدا ہوا ہے۔ مگر فکر مند شہریوں کے ایک غیر رسمی گروپ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ زمینی
مزید پڑھیے


بھارت: فسادات میں خواتین کی بے حرمتی کی داستان ……(2)

جمعرات 27 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
2002 میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے اور زندہ بچ جانے والوں سے بات کرتے ہوئے اور بعد میں گینگ ریپ سے بچ جانے والوں کی کہانیو ں کو انہوں نے دستاویزی شکل دی ہے۔ اس میں ایسی لرزہ خیز داستانیں ہیں کہ روح تڑپ اٹھتی ہے۔ ضلع پنچ محل کے کلول کیمپ میں پناہ گزین ایک بارہ سالہ لڑکی کے پوشیدہ اعضاء کو مسخ کردیا گیا تھا۔ فسادیوں نے اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے مسخ شدہ نازک حصوں میںزعفرانی جھنڈے کا ڈنڈہ ڈال دیا تھا۔ زعفرانی ہندو دھرم کا مقدس رنگ ہے۔ اس ڈنڈے کے
مزید پڑھیے



بھارت: فسادات میں خواتین کی بے حرمتی کی داستان

بدھ 26 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
پچھلے دنوں بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک ہجوم کے ذریعہ کرسچن کوکی قبیلہ کی خواتین کی برہنہ پریڈ اور آبروریزی کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اس نے دہلا کر رکھ دیا ہے۔خود وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی کہنا پڑا کہ اس واقعہ نے پورے بھارت کو شرمسار کر کے رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ چار مئی کو پیش آیا تھا، جب اس خطے میں اکثریتی ہندو میتی قبیلہ اور کوکی کرسچن قبیلہ کے درمیان نسلی فسادات پھوٹ پڑے۔ چونکہ علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی لگی ہوئی تھی، اس لئے یہ واقعات
مزید پڑھیے


کشمیر : کیا بھارتی سپریم کورٹ تاریخ رقم کریگا؟

بدھ 19 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
تقریباً پورے چار سال بعد بھارتی سپریم کورٹ ریاست جموں و کشمیر کو تحلیل کرنے اور اسکودولخت کرکے مرکزی زیر انتظام علاقہ بنانے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر دو اگست سے روزانہ سماعت کریگا۔ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے اہم مندرجات کو ختم کر دیا تھا۔ اسی کے ساتھ دفعہ 35اے، جس کی رو سے ریاستی باشندوں کو خصوصی او ر علیحدہ شہریت کے حقوق حاصل تھے، کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی
مزید پڑھیے


سمپت پرکاش: کشمیر کی ایک اور تاریخ خاموش ہوگئی

بدھ 12 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
کشمیر کی ایک اور چلتی پھرتی تاریخ معمر ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کی صورت میں یکم جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے سرینگر میں خاموش ہوگئی۔ وہ 86 برس کے تھے۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کی راکھ کو دریائے جہلم میں بہایا گیا، کیونکہ ا ن کو کشمیر کے ساتھ ایک عشق تھا۔ ورنہ عام طور پر آخری رسومات کے بعد ہندو راکھ کو اترا کھنڈ کے شہر ہری دوار لے جاکر دریائے گنگا میں بہاتے ہیں۔ سمپت پرکاش کا نام میں نے پہلی بار 1975میں سنا، جب میں اسکول کے ابتدائی دور میں ہی تھا۔
مزید پڑھیے


واگنر کی بغاوت: حکومتوں کیلئے ایک سبق ……(2)

جمعرات 06 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق لیبیا پر اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندی کے باوجود بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے وہاں برسرپیکار گروپوں کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اعتراض کرنے پر اس سکیورٹی فرم نے 2019 میں دو بار اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔ اس نے طرابلس میں حکومت کے خلاف سرگرم جنگجو خلیفہ حفتر کی حمایت کے لیے کرائے کے فوجی اور ہتھیار بھیج کر لیبیا کے تنازعہ میں جلتی پر
مزید پڑھیے


واگنر کی بغاوت: حکومتوں کیلئے ایک سبق

بدھ 05 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
روسی حکومت کے خلاف کرائے کے عکسری گروپ واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی بغاوت نے ایک بار پھر پرائیویٹ ملیشیا کو سیاسی تنازعات یا جنگوں میں استعمال کرنے سے پیدا خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کچھ عرصہ سے دنیا بھر کی حکومتیں، جنگ زدہ علاقوں میں اسپیشل آپریشنز کیلئے اپنی افواج یا سرکاری سکیورٹی فورسز کو استعمال کرنے کے بجائے کرائے کے پرائیویٹ فوجیوں کو استعمال کرتی ہیں۔ مغربی حکومتوں کیلئے ایک مسئلہ ہوتا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد یا اسی کے دوران حقوق انسانی کے چند سرپھرے کارکنان تفتیش کرنے کیلئے نکلتے ہیں اور پھر فوجیوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں