Common frontend top

افتخار گیلانی


واگنر کی بغاوت: حکومتوں کیلئے ایک سبق ……(2)


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق لیبیا پر اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندی کے باوجود بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے وہاں برسرپیکار گروپوں کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اعتراض کرنے پر اس سکیورٹی فرم نے 2019 میں دو بار اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔ اس نے طرابلس میں حکومت کے خلاف سرگرم جنگجو خلیفہ حفتر کی حمایت کے لیے کرائے کے فوجی اور ہتھیار بھیج کر لیبیا کے تنازعہ میں جلتی پر
جمعرات 06 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

واگنر کی بغاوت: حکومتوں کیلئے ایک سبق

بدھ 05 جولائی 2023ء
افتخار گیلانی
روسی حکومت کے خلاف کرائے کے عکسری گروپ واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی بغاوت نے ایک بار پھر پرائیویٹ ملیشیا کو سیاسی تنازعات یا جنگوں میں استعمال کرنے سے پیدا خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کچھ عرصہ سے دنیا بھر کی حکومتیں، جنگ زدہ علاقوں میں اسپیشل آپریشنز کیلئے اپنی افواج یا سرکاری سکیورٹی فورسز کو استعمال کرنے کے بجائے کرائے کے پرائیویٹ فوجیوں کو استعمال کرتی ہیں۔ مغربی حکومتوں کیلئے ایک مسئلہ ہوتا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد یا اسی کے دوران حقوق انسانی کے چند سرپھرے کارکنان تفتیش کرنے کیلئے نکلتے ہیں اور پھر فوجیوں
مزید پڑھیے


بھارت: شمال مشرقی منی پور میں تشدد کی لہر ……(2)

جمعرات 29 جون 2023ء
افتخار گیلانی
ان ہی پہاڑوں میں ناگا قبیلہ اس علاقہ کا انضمام پاس کے صوبہ ناگا لینڈ سے کرکے وسیع ناگا لینڈ بنانے کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔ اسمبلی میں فی الوقت 60سیٹیں ہیں، جن میں 40پر میتی قبیلہ کی اکثریت ہے، جبکہ بقیہ دس ، دس سیٹیں بالترتیب کوکی اور ناگا کے حصہ میں آتی ہیں۔مسلمانوں کی آبادی تقریباً8فیصد کے لگ بھگ ہے۔ وہ میتی زبان ہی بولتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت 17 ویں صدی میں مغل شہزادے شاہ شجاع کے ساتھ وارد ہو ئی تھی۔ شہنشاہ اورنگ زیب کے عتاب سے بچنے کیلئے اسکے بھائی شاہ
مزید پڑھیے


بھارت: شمال مشرقی منی پور میں تشدد کی لہر

بدھ 28 جون 2023ء
افتخار گیلانی

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں پچھلے ایک ماہ کے دوران تقریباً 150کے قریب افراد تشدد آمیز واقعات میں جاںبحق ہو گئے ہیں۔ فوج اور نیم فوجی تنظیموںپر بھی حملوں کی متواتر خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ نظم و نسق کی صورت حال اتنی ابتر ہو چکی ہے کہ پولیس تھانوں اور نیم فوجی تنظیموں کے اسلحہ خانوں سے 4,500کے قریب بھاری اسلحہ سمیت ہتھیارلوٹ لئے گئے ہیں۔ غالباً1993میں پہلی بار مجھے اس صوبہ میں جانے کا اتفاق ہو ا تھا۔ ان دنوں صوبہ میں بدترین ہندو مسلم فسادات رونما ہو ئے تھے، جن میں تقریبا سو کے
مزید پڑھیے


مودی کا دورہ امریکہ اور ہتھیارو ں کی دوڑ

جمعرات 22 جون 2023ء
افتخار گیلانی
اس سال فرورری میں جس وقت دہلی اور ممبئی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کی ریڈ ہو رہی تھی، تو اسی وقت لندن میں ایئر انڈیا کیلئے 470جہازوں کے سودے کیلئے بات چیت جاری تھی۔ بظاہر اس کی وجہ سے ہی برطانیہ اور امریکہ نے ان چھاپوں پر معنی خیز خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اس دن شام کو ٹویٹر پر ایئر کرافٹ سودے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی، مگر بی بی سی کے معاملے پر آنکھیں موند لیں۔ اسی طرح اپنے
مزید پڑھیے



مودی کا دورہ امریکہ : چین بمقابلہ بھارت

بدھ 14 جون 2023ء
افتخار گیلانی
ریاست گجرات میں 2002کے مسلم کش فسادات کے بعد مغربی ممالک نے اس کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی پر سرکاری طور پر سفر پر پابندی تو نہیں لگائی تھی، مگر ویزا دینے سے مسلسل انکار کرکے ان کو خاصا زچ کیا تھا۔ اسلئے 2014 میں وزارت اعظمیٰ کی مسند سنبھالتے ہی انہوں نے پوری کسر نکال کر رکھ دی۔ پچھلے نو سالوں میں ابھی تک انہوں نے 110غیر ملکی دورے کئے ہیں، جن میں وہ سات بار و ہ امریکہ گئے۔ یہ تو بھلا ہوا دو سال لاک ڈاون کا، ورنہ یہ تعداد پتہ نہیں کہا ں تک
مزید پڑھیے


کشمیر: عالمی ریڈ کراس اور انسانی حقوق کمیشن کی بے وفائی

بدھ 07 جون 2023ء
افتخار گیلانی
مارچ 1994ء جنیوا میں تنظیم اسلامی کانفرنس نے جموں و کشمیر میں ابتر ہورہی انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن (جو اب کونسل کہلاتا ہے) ،میں ایک مشترکہ قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طے تھا کہ کمیشن سے منظور ی کے بعد اس پر سلامتی کونسل میں بحث کرائی جائے اور بھار ت پر اقوام متحدہ کی طرف سے اقتصادی اور دیگر پابندیا ں عائد کرائی جائیں۔بھارت کا قریبی رفیق سوویت یونین جو اس کی حمایت میں مسلسل ویٹو کرتا تھا ، ٹوٹ پھوٹ چکا تھا ۔ روس
مزید پڑھیے


ترکیہ کے انتخابی نتائج: مغرب کیلئے ایک سبق ……(2)

جمعرات 01 جون 2023ء
افتخار گیلانی
اپوزیشن کا خیا ل تھاکہ باز آبادکار ی اور دیگر ایشوز کو اٹھا کر وہ عوام کے ایک بڑے طبقہ کو اپنے حق میں ہموار کریں گے۔ مگر حتائی صوبہ کے بغیر زلزلہ سے متاثر دیگر سبھی صوبوں میں اردوان کو کامیابی ملی ۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ تھی،کہ انہوں نے چھ لاکھ کے قریب گھر مفت بنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ زلزلہ سے متاثرین کا بھی کہنا تھاکہ وہ اب اسوقت اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں۔ کیا معلوم کہ نئی حکومت اس وعدے کا ایفا کرے یا نہ کرے۔ کلیچ داراولو نے ایک مثبت ایجنڈا
مزید پڑھیے


ترکیہ کے انتخابی نتائج: مغرب کیلئے ایک سبق

بدھ 31 مئی 2023ء
افتخار گیلانی
رائے عامہ کے جائزوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اور تمام تر مشکلات کے باوجود رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے معرکہ میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ چونکہ 14مئی کو ہونے والے انتخابات میں چار امیدواروں میں سے کسی کو بھی 50فیصد جمع ایک ووٹ نہیں ملے تھے، اس لئے 28مئی کو پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواراں حکمران جمہور اتفاقی یعنی پیپلز الائنس کے امیدوار صدر اردوان اور متحدہ اپوزیشن ملی اتفاقی یعنی قومی اتحاد کے امیدوار کمال کلیچ داراولو کے درمیان دوبارہ معرکہ ہوا۔
مزید پڑھیے


ترکیہ کے انتخابات۔ کون جیتا، کون ہارا

بدھ 24 مئی 2023ء
افتخار گیلانی
14مئی کو ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو مطلوبہ 50فیصد جمع ایک ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے انتخابات کا دوسرا راونڈ 28مئی کو پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں یعنی موجودہ صدر رجب طیب اردوان اور اپوزیشن کے متحدہ امیدوار کمال کلچ داراولو کے درمیان ہوگا۔ نوے کی دہائی کی ابتدا میں صحافت میں قد م رکھنے کے بعد 2019 تک بھارت میں شاید ہی کوئی ایسا پارلیمانی یا صوبائی انتخاب ہوگا جو میں نے کور نہ کیا ہو۔ مگر ترکیہ کا انتخاب کا تجربہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں