Common frontend top

افتخار گیلانی


بھارت میں سسکتی جمہوریت اور مغربی دنیا


اندازہ کریں کہ اگر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل، برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی یا آکسفیم جیسے خیراتی اور تحقیقی ادارہ کے دفاتر پر چین یا تیسری دنیا کے کسی ملک کی حکومتی ایجنسیوں نے ریڈ کی ہوتی، تو مغربی دنیا میں کس طرح کی ہا ہا کار مچ گئی ہوتی۔اس ملک کو سبق سکھانے کیلئے اقوام متحدہ سے لیکر سبھی فورمز ایکشن میں آگئے ہوتے۔ کچھ نہیں تو پابندیا ں لگ چکی ہوتیں۔ عراق اور لیبیا پر تو اسی جمہوریت کے نام پرفوج کشی کرکے لاکھوں افراد کو ہلاک اور بے گھر کردیا گیا۔جمہوریت کی
بدھ 08 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

بے آسر ا ہیں مصیبت زدہ شامی

جمعرات 02 مارچ 2023ء
افتخار گیلانی
پناہ و تجارت کیلئے وہ اسی علاقے پر تکیہ کرتے تھے۔ اس علاقے سے وہ دنیا سے جڑے تھے اور سامان ضرورت اسی علاقے سے حاصل کرتے تھے۔ مگر زلزلہ کی وجہ سے ترکیہ کے اس خطے کا انفرا اسٹرکچر تباہ برباد ہو چکا ہے۔ اس کا براہ راست خمیازہ شامی شہریوں کو بھی بھگتنا پڑرہا ہے۔نا صرف اپنے ملک میں ، بلکہ زلزے کا قہر شامیوں کو ترکیہ میں بھی بھگتنا پڑا۔ ترکیہ میں 35 لاکھ رجسٹرڈ شامی پناہ گزینوں میں سے 17 لا کھ زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں رہتے تھے۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سیوانکا
مزید پڑھیے


بے آسر ا ہیں مصیبت زدہ شامی

بدھ 01 مارچ 2023ء
افتخار گیلانی
ترکیہ کے 11صوبوں میں حال ہی میں جس طرح زلزلے نے قہر برپا کردیا، تقریباً کم و بیش اسی پیمانے پر شمالی شام کے چھ صوبوں کا 60ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ بھی اس کی زد میںآگیا۔ مگر بین الاقوامی برادری جس سرعت کے ساتھ ترکیہ میں مدد لیکر وارد ہوگئی، شاید ہی کسی کو ان شامی علاقوں کے متاثرہ افراد کی مدد کرنے یا ان کی اشک شوئی کرنے کی توفیق ہوئی۔ ترکیہ کے حتائی صوبہ کے سرحدی قصبہ ریحانلی سے بس 12 کلومیٹر دور بال الحوا کراسنگ پوائنٹ پر ایک 42سالہ شامی شہری محمد شیخ مجھے بتا رہے
مزید پڑھیے


بے آسر ا ہیں مصیبت زدہ شامی

منگل 28 فروری 2023ء
افتخار گیلانی

ترکیہ کے 11صوبوں میں حال ہی میں جس طرح زلزلے نے قہر برپا کردیا، تقریباً کم و بیش اسی پیمانے پر شمالی شام کے چھ صوبوں کا 60ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ بھی اس کی زد میںآگیا۔ مگر بین الاقوامی برادری جس سرعت کے ساتھ ترکیہ میں مدد لیکر وارد ہوگئی، شاید ہی کسی کو ان شامی علاقوں کے متاثرہ افراد کی مدد کرنے یا ان کی اشک شوئی کرنے کی توفیق ہوئی۔ ترکیہ کے حتائی صوبہ کے سرحدی قصبہ ریحانلی سے بس 12 کلومیٹر دور بال الحوا کراسنگ پوائنٹ پر ایک 42سالہ شامی شہری محمد شیخ مجھے بتا رہے
مزید پڑھیے


ترکیہ کا زلزلہ: دہلی اور لاہور کیلئے سبق

منگل 21 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
6 فروری کو ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبوں اور شام میں آئے زلزلہ کے بعد تلاشی اور ریسکو کا کام اب تقریباً مکمل ہوچکا ہے، مگر ایک بڑی آبادی کی بازآبادکار ی اور انکی متبادل رہائش گاہ کا انتظام کرنا اور پھر نئے شہر اور ان کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا یقیناً ایک بہت بڑا چلینچ ثابت ہونے والا ہے۔ عددی لحاظ سے ترکیہ امریکہ کے بعد دنیا بھر میں بیرون ملک انسانی امداد پر خرچ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔چاہئے بنگلہ دیش اور میانمار میں روہنگیا ہوں، افغان یا شامی پناہ گزیں ہوں یا جنوبی امریکہ یا افریقی ممالک
مزید پڑھیے



ترکیہ میں زلزلہ : قیامت کا سماں……(2)

جمعرات 16 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
غازی ان تپ کے دو ہزار سال پرانے تاریخی قلعے نے کئی زمانے دیکھے ،مگر اس زلزلہ کی وجہ سے اس کا ایک بڑا حصہ مسمار ہو گیا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کیلئے اس کی مرمت کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ ترکیہ کا یہ متاثرہ علاقہ تاریخی لحاظ سے خاصا اہم ہے۔ شان لی عرفہ کے صوبہ میں عرفہ شہر کو فلسطین کی طرح پیغمبروں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ اس کا قدیم نام ار شہر ہے۔ یہاں حضرت ابراہیمؑ پیدا ہوئے اور ان کو نمرود نے آگ میں ڈالا تھا۔ جس جگہ ان کو آگ میں ڈالا گیا تھا
مزید پڑھیے


ترکیہ میں زلزلہ : قیامت کا سماں

منگل 14 فروری 2023ء
افتخار گیلانی

اپنے جرنلز م کے کیریئر کے دوران میں نے تین شدید زلزلوں کی تباہ کاریاں رپورٹ کی ہیں۔ 1993میں بھارت کے مغربی صوبہ مہاراشٹر کے لاٹور میں ، 2001میں گجرات کے بھج اور پھر 2005میں کشمیر میں زلزلہ سے آئی تباہ کاریوں کو کور کیا ہے۔ یہ زلزلے ایک یا دو ضلعوں تک ہی محدود تھے، گو کہ جانی ومالی نقصان ان میں بھی بہت زیادہ ہوگیا تھا۔ مگر ترکیہ کے جنوب مشرق میں شام کی سرحد پر 6فروری کو آئے زلزلے نے ملک کے دس صوبوں میں قہر مچا دیا ہے۔ تقریبا ایک لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ
مزید پڑھیے


جنرل(ر) پرویز مشرف اور کشمیر ……(2)

بدھ 08 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
مگر جنوری 2006 کو دہلی کے حیدر آباد ہاوس میں جب کشمیر سے متعلق ورکنگ گروپ کے مذاکرات منعقد ہوئے، تو یہ غیر معمولی طور پر خاصے طویل رہے۔ بیچ میں لنچ کا وقت ہوا اور اسکے بعد دوسرا دور شروع ہوا۔ شاید صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک یہ مذاکرات جاری رہے ہونگے۔ اسلئے تجسس تھا کہ ایسا کیا کچھ آج پک رہا ہے؟ ۔ بھار ت کے سیکرٹری خارجہ شیام سرن نے ان کے اختتام پر اعتراف کیا کہ کئی دہائیوں کے بعد دونوں فریقین نے واقعی آج کشمیر کے معاملے پر سیر حاصل گفتگو کی
مزید پڑھیے


جنرل (ر) پرویز مشرف اور کشمیر

منگل 07 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
ویسے تو پاکستان کو کئی ایسے حکمران نصیب ہوئے ہیں، جو خاصے پیچیدہ، متلون مزاج اور پل میں تولہ اور پل میں ماشہ جیسی خصوصیات رکھتے تھے، مگر سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کو، جن کا اتوار کو دوبئی کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا،بیک وقت جارحانہ جنگی جنون رکھنے اور امن مساعی کیلئے یاد کیا جائیگا۔ میر ی دو بار ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایک توجب جولائی 2001کو آگرہ میں چوٹی مذاکرات میں شرکت کرنے سے ایک روز قبل نئی دہلی میں پاکستانی سفیر نے ان کے اعزاز میں
مزید پڑھیے


ترکیہ کے انتخابات: کون مارے گا بازی ، انقرہ سے گراونڈ رپورٹ…(2)

بدھ 01 فروری 2023ء
افتخار گیلانی
اس کے لیڈر صلاح الدین دیمریاس 2016سے جیل میں بند ہیں۔ اپوزیش کی سب سے بڑی کمزروی یہ ہے کہ وہ ابھی تک ایک مشترکہ صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کر پارہی ۔ حال ہی میں 26 جنوری کو انقرہ میں چھ پارٹیوں کی دس گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ بھی امیدوار کا فیصلہ نہیں کر پائی۔ اب اگلی میٹنگ فروری کے وسط میں ہونے والی ہے۔ سی ایچ پی کے سربراہ کمال کلی چی دارولو کے نام پر اتفاق رائے شاید ہی ممکن ہوپائے گا۔ ایک تو ان کا لو پروفائل نیچر، پھر ان کا علوی بیک گراونڈ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں