Common frontend top

اقتدارجاوید


مدیریات


غزل وہ بددعا ہے جو ہر شاعر کو لگتی ہے۔ پرچے اور خرچے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔مدیر کو پرچے کے صفحات کا تعین علم الاعداد کی روشنی میں کرنا چاہیے۔ علم الکلام مذہب سے متعلق ہے اور کلام العلم ادب سے۔کچھ ادبا ہر دفعہ پرچے کی زینت بنتے ہیں البتہ اس سے پرچے کی زینت میں شاید ہی اضافہ ہوتا ہو۔دو ناراض شاعر اگر ویسے ایک دوسرے کو نہ ملیں خطوط کے سیکشن میں ضرور ملیں گے۔ادبی جریدہ وہ کنواں ہے، جس سے بعض ادیب زندگی بھر نہیں نکلتے۔آخر اور کنوئیں بھی ہوتے ہی ہوں گے۔کبھی ادبی جرائد کی مجلس
جمعه 02 فروری 2024ء مزید پڑھیے

الحمرا

منگل 23 جنوری 2024ء
اقتدارجاوید
ناموں کا معاملہ بھی بہت دلچسپ ہے۔ لوگوں کے نام ہوں شہروں کے یا ادبی جرائد کے ان کی اہمیت مسلم ہے۔موجودہ یا ماضی قریب کے بہت سارے ادبی جرائد کے نام آج کی مستعمل زبان میں گویا ایک مارکہ ( برینڈ) ہی بن گئے تھے۔ان میں نیاز فتح پوری کا نگار، شمس الرحمان فاروقی کا شب خون، احمد ندیم قاسمی کا فنون اور وزیر آغا کا اوراق سے جرائد سر فہرست ہیں۔ایک پرچہ صریر تھا جس کا فہیم اعظمی نے کراچی سے اجرا کیا اور جدید مباحث کی وجہ سے اسے ایک اہم پرچہ بنا دیا۔نصیر احمد ناصر نے
مزید پڑھیے


جنوبی افریقہ عالمی عدالت انصاف میں

بدھ 17 جنوری 2024ء
اقتدارجاوید
عین اس دن جب جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے رجوع کیا دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی ایک فہرست جاری ہوئی جس میں یہ دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے کوئی ملک عالمی سطح پر کس درجے بندی پر فائز ہے۔ اس میں فوج اسلحے کے ڈھیر یا امارت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مختلف وجوہات کو مدنظر رکھا گیا ہے جیسے معاشی اثرورسوخ، معیار زندگی اور سماجی مقاصد کے معیار وغیرہ۔ دس ٹاپ ممالک میں تو یورپی ممالک اور امریکہ شامل ہیں مگر اس درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔وہ ٹاپ ٹین میں
مزید پڑھیے


نثری نظم اور یوسف خالد

هفته 13 جنوری 2024ء
اقتدارجاوید
سچ سے کس کو اختلاف ہو سکتا ہے۔اردو شعروادب کے آٹھ دس بڑے سچ ہیں جن سے کسی کو مفر نہیں۔سچ کی طاقت کے آگے کون کھڑا رہ سکتا ہے۔زندگی کے ہر شعبے کے اور ہر عہد کے اپنے سچ ہوتے ہیں۔ ہمارے ادب کے بھی آٹھ دس سچ ایسے ہیں جن کو مان کر ہی دنیا پڑتا ہے۔اردو شعروادب کا پہلا سچ یہی ہے کہ غالب نے بیدل کے سبک ِہندی کے تتبع میں اردو غزل کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا اور ادب دنیا کسی ایک خطے کا نہ رہا اسے عالمی انسان کا تجربہ
مزید پڑھیے


دوہرا قرض

هفته 06 جنوری 2024ء
اقتدارجاوید
میری ایک نظم " آٹھ مرلے کا گھر" ہے جس کی آخری سطریں یوں ہیں " آٹھ مرلے کا گھر جس میں سونے کے دو کمرے ہیں جس میں کھانے کی چھوٹی سی اک میز ہے ساری دنیاؤں پر یک بیک چھا گیا کیسے اٹھی ہے اوپر زمیں کیسے نیچے ستاروں بھرا آسماں آ گیا "۔ جب یہی آٹھ مرلے کا گھر تعمیر ہو رہا تھا تو اس کے لیے کچھ رقم ہم نے اپنے ادارے سے قرض لی اور تعمیر کے کام میں دوستوں نے تعاون کیا۔ ہمارے پیارے دوست اور بھائیوں جیسے نجم سید تو سخت گرمیوں کے موسم میں ہمہ وقت
مزید پڑھیے



روح سے ہوتی ہوئی مرثیہ خوانی میری

اتوار 31 دسمبر 2023ء
اقتدارجاوید
عطاالحق قاسمی کی کلیات منصہ ِشہود پر آیا تو اس کی پہلی کاپی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ایک تو شعری کلیات کا تحفہ اور ثانیاً سب سے پہلے وصولی یعنی ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ ہو گیا اور ضرب المثل کی حقانیت کا مشاہدہ بھی ہو گیا۔ایک فائدے میں دو فائدے اور ایک کام کے ساتھ دوسرا کام از خود سرانجام پا گیا۔یہ کلیات دو کتب پر مشتمل ہے پہلی کتاب ملاقاتیں ادھوری ہیں عین جوانی کا کلام ہے اور ملاقاتوں کے بعد میں تازہ کلام۔ گویا بقول فیض ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں
مزید پڑھیے


ساگ کا موسم

هفته 23 دسمبر 2023ء
اقتدارجاوید
ساگ اور مکئی کی روٹی کا فیشن ہے، اصل ڈش مکھن میں گندھے باجرے کے آٹے کی روٹی اور ساگ تھا۔ایک انگریز پنجاب میں آیا اور ساگ کی سوغات کا ارمان لیے اندرون پنجاب کی جانب رخ کیا۔پنجاب کا اندرون لاہور کا اندرون تو تھا نہیں کہ الف لیلہ کی طرح کوئی شہرزاد ہو گی اور ہر رات ایک نئی کہانی ہو گی اور نیا طلسم ہو گا۔بس ایک کھلا میدان تھا سرسبز علاقہ تھا، تا حد ِنظر ایک زمردی تھان پھیلا پڑا تھا۔انگریز پہلے تو یہ رنگ ڈھنگ دیکھ کر خوش ہوا اور پوچھا کہ چہار طرف لپیٹتی
مزید پڑھیے


ڈومی سائیڈ

جمعرات 14 دسمبر 2023ء
اقتدارجاوید
ڈومی سائیڈ ایک جدید جنگی اصطلاح ہے اور آج کل غزہ کی تباہی اور اسے رہنے کے قابل ہی نہ رہ دینے کے لیے برتی جا رہی ہے۔غزہ بنیادی اور تاریخی طور پر کنعان کی بستی تھی حضرت یعقوبؑ اور حضرت یوسفؑ والا کنعان۔ غزہ کی جنگ سات اکتوبر 23 کو شروع ہوئی تھی تب سے آج تک ہم نے اس جنگ کے متعلق اسرائیل کی بربریت اور عالمی جنگی قوانین اور ان کی پاسداری کے متعلق بہت سارے متعلقہ مضامین کا ترجمہ کر کے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔چونکہ یہ یک طرفہ جنگ ہے اور عام
مزید پڑھیے


بین السطور

پیر 27 نومبر 2023ء
اقتدارجاوید
سیاست اور سیاست دان ہماری جمہوری معاشرت کا اہم جز ہیں۔سیاست دان ہی ملکی معاملات سر انجام دینے کے اہل اور قابل ہیں۔ان کے بارے میں سوئے ظن سے بچنا لازمی ہے۔وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔بین السطور والے کالموں میں ان کے بارے میں ہلکی پھلکی گفتگو کا انداز اختیار کیا جاتا ہے ورنہ حاشا و کلا دل آزاری ہمارا قطعاً مقصد نہیں۔البتہ انیس کی طرح ہم خیال ِ خاطر ِ احباب کے قائل نہیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں کہا ہے کہ’’نواز شریف کی قیادت میں پاکستان
مزید پڑھیے


ابا جی کا خزانہ

پیر 20 نومبر 2023ء
اقتدارجاوید
قبلہ والد کا کتب خانہ پرانے زمانے کے ایک رنگلے صندوق میں بند تھا۔کتابوں کا ایک بھرا پڑا صندوق تھا وہ وہاں سے اپنی پسند کی کتاب کس طرح ڈھونڈ لیتے تھے معلوم نہیں۔وہیں ان کے مسودے بھی پڑے ہوتے تھے۔وہ بہت خوش نویس تھے اور گر تو می خواہی کہ باشد خوش نویس می نویس و می نویس و می نویس والا شعر انہی سے ہم نے بچپن میں سنا تھا اور یاداشت کا حصہ بنایا تھا۔اس صندوق میں ہم نے اردو، عربی اور فارسی کی کتب دیکھیں مگر کوئی پنجابی کتاب نہیں دیکھی سوائے قصیدہ غوثیہ کے منظوم ترجمہ کے جو
مزید پڑھیے








اہم خبریں