Common frontend top

اقتدارجاوید


عید کارڈ


عید پر ابا جی اور بڑے بھائیوں کے نام عید کارڈ موصول ہوتے تو عید کارڈ کی چکاچوند سے ہماری آنکھیں جیسے جھپکنا ہی بھول جاتیں۔کارڈ کیا ہوتا رنگوں کا طوفان ہوتا۔ہمارے دل میں سو سو ارمان اٹھتے کہ کاش جلدی سے ہم بھی بڑے ہو جائیں اور ڈاکیا ہمارے نام کا بھی کارڈ لے کر آئے۔خدا نے شاید ہماری بات سن لی ایک دن ایک عید کارڈ ہمارے نام کا موصول ہو گیا۔اس عید کارڈ کو پہلے تو جی بھر کے دیکھا پھر اپنے بستے میں سنبھال لیا۔رات آئی تو بستے سے نکال کر اپنے سرہانے کے نیچے رکھ
هفته 22 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

شب بخیر رفعت ناہید

جمعرات 13 اپریل 2023ء
اقتدارجاوید
رفعت سے گفتگو نوید ظفر مرحوم کے ذکر سے شروع ہوتی پھر ادھر ادھر کی باتیں ہوتیں اور اسی کے ذکر پر ختم ہو جاتی۔ ان کے شہر سے ہمارا تعلق ان کی نسبت سے تو تھا ہی ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ بھی ایک دوسرے سے شیئر کرتے تھے۔میرے گھر والوں سے ان کو خصوصی انس تھا۔جب بھی بات ہوتی پوچھتی گھر والوں کا کیا حال ہے گھر میں خیروعافیت ہے۔پھر وہ سعد کا بتاتی کہ اس کا ایم ایس پبلک ایڈمنسٹریشن ہو گیا ہے۔ درمیان میں نوید کے جانے کی بات کرتیں، اس کی قبر پر جانے کی
مزید پڑھیے


ڈنکی روٹ بائی ائیر

جمعه 07 اپریل 2023ء
اقتدارجاوید
اب ڈنکی روٹ والوں کی نئی منزل جزیرہ مالٹا ہے۔مالٹا اٹلی کا ہی جزیرہ ہے اور امیر ممالک میں شمار ہوتا ہے۔وہاں اب پاکستان کا قونصل خانہ کھلنے والا ہے۔بہت سارے پاکستانی اب اٹلی سے وہاں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ وہاں فی کس آمدنی چھیالیس ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں سوا کروڑ روپیہ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اب اٹلی میں رہنے والے زیادہ تر پاکستانی مالٹا کا رخ کر رہے ہیں۔ چند دنوں میں اٹلی میں امیگریشن شروع ہونے والی ہے یہی وجہ ہے کہ آئے دن کشتیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا
مزید پڑھیے


آئی کیمپ

هفته 01 اپریل 2023ء
اقتدارجاوید
سوسائٹی فار پریوینشن آف بلائنڈ نیس اینڈ کیور والے حیران تھے کہ پچھلے لگاتار تئیس برسوں سے بادشاہ پور میں لگنے والے آئی کیمپ کا کوئی آنکھ کا ایک آپریشن بھی ناکام نہیں ہوا ہے نہ کسی مریض کی بینائی کا کوئی مسئلہ درپیش آیا ہے۔ حیرت ہے ورنہ کیمپ سرجری میں کچھ مسئلہ درپیش آنا لازمی ہوتا ہے۔ یہ اللہ کا خاص کرم تو ہے۔ کیا یہ کیمپ انتظامیہ کے بے لوث ہونے کا نتیجہ ہے یا اس کامیاب کیمپ کے پیچھے کوئی خاص حکمت عملی ہے۔ تب ان کو بتایا گیا یہ کیمپ بادشاہ
مزید پڑھیے


زمان پارک کا قلعہ

هفته 25 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
کیا عالم تھا سارے تتر بتر ہو گئے تاریخ اب انہیں ڈھونڈتی بھی نہیں۔آل ِتیمور کہاں گئی۔لوگ آل ِتیمور نہیں تیمور کو مانتے ہیں۔ لال قلعہ دلی میں بادشاہ ِ وقت بے بس ہے اور جائے نماز پر بیٹھا ہے۔ ہاتھوں میں رعشہ ہے۔یہ تیمور کی اولاد کا آخری حاکم ہے۔ لال قلعہ میں تین دن کا فاقہ ہے۔کسی نے کچھ نہیں کھایا پیا۔تاریخ بتاتی ہے کہ لال قلعہ میں مقیم ماؤں کا شیر خواروں کو پلانے کے لیے دودھ سوکھ گیا تھا۔ایک کہرام اور نفسانفسی کا عالم تھا۔خواجہ سرا کبھی ایک راہداری اور کبھی دوسری میں جاتے۔ جائے امان کہیں
مزید پڑھیے



خوبصورت

اتوار 19 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
آپ، میں اور سارے چاہتے ہیں کہ ہم خیروعافیت سے زندگی گزاریں۔ایک خوش حال اور لمبی زندگی گزارنے پر قادر ہوں۔ ہم ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوں۔ایک محفوظ زندگی گزاریں۔ایک محفوظ زندگی کا خواب انسان کی فطرت ہے۔یہ کیسے ممکن ہے؟۔ عموماً سمجھا جاتا ہے یہ ایک مشکل کام ہے قطعا ً نہیں۔یہ کام آپ میں سب کر رہے ہیں۔انسان تو انسان حیوان بھی اس کوشش میں رہتے ہیں۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ شیر کا شکار جانور جس رستے سے شکار کا نشانہ بنتا ہے اس کے ساتھی وہاں سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں بھاگ جاتے ہیں
مزید پڑھیے


شاعروں کی فوج اور چیف

منگل 14 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
غلام الثقلین نقوی مرحوم کا ایک افسانہ " اللہ معافی" نام کا تھا۔انہوں نے افسانے کا آغاز ایک ایسے جملے سے کیا تا کہ قارئین کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور لکھا کہ اللہ معافی بس ایک کردار کا نام ہے۔قارئین کرام اور ایڈیٹر صاحب آپ بھی پریشان نہ ہوں کہ کالم نویس آرمی چیف کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا ہے۔نہیں ہر گز نہیں۔ واقعہ صرف اتنا ہے کہ ہم میں سے کئی خود کو شاعروں کا آرمی چیف سمجھتے ہیں۔لہذا جہاں بھی آرمی چیف کا ذکر آئے سمجھ لیں کہ شاعروں کے آرمی چیف کا ذکر
مزید پڑھیے


بین السطور

جمعرات 09 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
خبر ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ " ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے۔" یہ ہم جیسوں کی مساعی جمیلہ سے ختم ہوتا ہے۔اگر دیوالیہ ہونے سے ملک نے ختم ہوتا تو یہ بیچارہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔پچھلے پندرہ سالوں سے ہم ہی تو سندھ میں حکومت کر رہے ہیں وہاں سب کو علم ہے کہ عوام ہی دیوالیہ ہوئی ہے۔عوام کا دیوالیہ ہونا اور بات ہے اور ملک کا دیوالیہ ہونا الگ بات ہے۔ان دونوں کو آپس میں رلانے ملانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ویسے بھی چاند چڑھتا ہے سب کو نظر
مزید پڑھیے


پیارے ڈاکٹر خالد سعید اختر صاحب

اتوار 05 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
ایک احاطے میں سات آٹھ ڈاکٹر بیٹھتے تھے۔وہیں مرحوم ڈاکٹر خالد سعید اختر بھی بیٹھتے تھے۔ بعد میں انہوں نے جی ٹی روڈ پر اپنا کلینک شفٹ کر لیا اور مریض ایک بڑی زحمت سے ہمیشہ کے لیے بچ گئے۔وہ زحمت یوں کہ اسی پرانے احاطے میں ہمارے پیارے ڈاکٹر کا بھی کمرہ تھا۔ان کا کمرہ بھی ان کی طرح نفاست کا آئینہ دار تھا۔ ایک جاننے والے کسی ڈاکٹر کے پاس ایک دعوت کا پیغام دینے گئے تو دیکھا کلینک میں بہت رش ہے۔ ڈاکٹر کے پاس پہنچنا محال تھا۔کمرہ مریضوں سے بھرا پڑا تھا۔ایک مریض کرسی سے اٹھا تو
مزید پڑھیے


کیا فیض محض اشرافیہ کا شاعر ہے؟

بدھ 01 مارچ 2023ء
اقتدارجاوید
ہمیں فیض سے پیار ہے ان کی نقش فریادی ہماری شاعری کی اعلٰی کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔اس کا دیباچہ بھی ہمارے پسندیدہ نظم نگار ن م راشد نے لکھا ہے۔یہ کتاب ان کے اپنے پہلے مجموعے ماورا سے بھی کہیں بہتر ہے۔ہمیں ذاتی طور پر فیض صاحب کے گھر ایک دو بار جانے کا اتفاق ہوا۔ڈاکٹر علی ہاشمی ان کے نواسے ہیں جب وہ علی ہاشمی ہیں تو ظاہر ہے وہ شعیب ہاشمی کے بیٹے ہیں۔ان کے کمرے میں کلیات ِ راشد دیکھ کر اور فیض کی ایک کتاب بھی نہ پا کر ہم خاصے مایوس ہوئے۔جب اس کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں