Common frontend top

الیکشن 2018


ساہیوال:انتخابی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پٹواری معطل

جمعرات 26 جولائی 2018ء
ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ کیا، پولنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔ اور چک نمبر 114/9-Lمیں کنسالیڈیشن کے پٹواری محمد علی کو انتخابی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے انتخابی انتظامات کا جائزہ لینے اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی کے مختلف پولنگ سٹیشز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف پولنگ
مزید پڑھیے


وہاڑی: ڈیری فارم کا مالک گائے پر سواری کر کے ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن میں پی ٹی آئی کے کھلاڑی کاانوکھااندازعمران خان کے ایک کھلاڑی جوکہ ڈیری فارم کامالک ہے اس نے ووٹ ڈالنے کیلئے نرالہ ڈھنگ اپنایااوراپنی گائے کوسواری بناکرووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیااس دوران وہ عوام کی توجہ کامرکزبنارہا، ڈیری فارم کے مالک شہبازاکبرنے عوام کوووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے نیا انداز اختیار کر لیااس کاکہناہے کہ وہ عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہوااورالیکشن کیمپین میں عوام کو ووٹ دینے کیلئے آمادہ کرتارہاآج الیکشن کے دن ساچا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے کیا انداز اختیار کیاجائے کہ عوام میں جوش وخروش
مزید پڑھیے


لاہور یوں نے صبح کو پولنگ سٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی چھاپ ہٹا دی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہو رکے رہائشیوں نے ووٹ ڈالنے کیلئے صبح کے وقت پولنگ سٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی اپنے اوپر لگی چھاپ ہٹا دی ہے ۔ تفصیل کے مطابق لاہور یوں کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ تعطیل کے روز دوپہر کے وقت جاگتے ہیں اورناشتہ کر کے اپنی سر گرمیوں کا آغاز کرتے ہیں۔ انتخابات2013 ء میں بھی یہ رجحان دیکھا گیا کہ لاہورکے شہری دوپہر کے وقت جاگ کر بڑے آرام اور اطمینان سے ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنزپر پہنچے تھے ۔
مزید پڑھیے


سیالکوٹ میں کیا کچھ ہوا،الیکشن کی جھلکیاں

جمعرات 26 جولائی 2018ء
سیالکوٹ (نوازش علی قریشی سے )سیالکوٹ میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی تفصیلی جھلکیاں ٭۔سیالکوٹ پولنگ اسٹیشن کوٹلی حاجی پور میں لیڈیز پولنگ بوتھ ایک ہونے سے حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری لیڈیز ووٹ ڈالے بغیر گھروں کو واپس ،اہل علاقہ سراپا احتجاج ،پریزیڈنگ آفیسر سے خواتین اور مرد کے بوتھ علیحد ہ علیحدہ کرنے کا مطالبہ٭۔سیالکوٹ الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیئے فوج کی تعیناتی پر شہری خوش فوج کے حق میں نعرے بازی،شہریوں نے فوجی جوانوں کو پھول پیش کیئے ٭۔سیالکوٹ این اے 73 پیرس روڈ پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار کی
مزید پڑھیے


بھکر:پولنگ ڈے پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند،مسافرخوار

جمعرات 26 جولائی 2018ء
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولنگ ڈے کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی، مسافروں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیکسی ڈرائیورز نے منہ مانگے ریٹ وصول کیے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث لاری اڈے سے ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں غائب کردیں اور اپنے گھروں میں کھڑی کردیں جس کے باعث لاری اڈے سنسان ہوگئے ، دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مسافروں ،مریضوں کو آمد و رفت میں سخت پریشانی کا سامنا رہا، ٹیکسی ڈرائیورز اور رکشہ ڈرائیور ز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ
مزید پڑھیے



این اے 127 ،پی پی148 کے بعض پولنگ سٹیشنوں پر 3گھنٹے بجلی بند رہی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(نیوز رپورٹر) ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن پر سہولتوں کا فقدان رہا، این اے 127 اورپی پی148 کے بعض پولنگ سٹیشنوں پر2سے 3گھنٹے بجلی بند رہی اور نہ ہی پولنگ سٹیشن پر پینے کا پانی دستیاب تھا اسی طرح پولنگ عملے اور سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو شدید گرمی میں نہ پینے کا پانی مل سکا اور نہ ہی کھانا بر وقت ملا جس پر پولنگ عملے سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی اپنی لیڈروں کو کوستے رہے ، تاہم بارش کے بعد گھوڑے شاہ، کوٹ خواجہ سعید، گجر پورہ،نظام آباد، دھوبی گھاٹ میں ایک گھنٹے سے زائد
مزید پڑھیے


پولنگ سٹیشنوں کے باہر ٹریفک کی صورت حال کنٹرول نہ کی جاسکی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام تر انتظامات کے باوجود پولنگ سٹیشنوں کے باہر ٹریفک کی صورت حال کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا جس کے باعث پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، بتایا گیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے دعوے کیے گئے تھے کہ لاہور بھر میں خاص طور پر پولنگ سٹیشنوں کے باہر سپیشل انتظامات کئے گئے ہیں لیکن صورت حال سے سے بر عکس رہی ہے سب سے زیادہ ٹریفک کے مسائل اندرون شہر میں موجود پولنگ
مزید پڑھیے


این اے 129: پولنگ کا عمل تاخیرکا شکار، ووٹر ز کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے )این اے 129میں ووٹرز کا جوش و جذبہ عروج پر رہا شہری 8بجے ہی پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئے اور ان کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم کئی پولنگ سٹیشنز پر عملہ تاخیر سے پہنچنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر پولنگ کا عمل تاخیرسے شروع ہوا جس سے ووٹر ز کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا دوپہر کے وقت حبس کے باعث اور اس کے بعد ہونے والی بارش کے باعث ووٹر ز ٹرن میں واضح کمی آئی تاہم بارش کے تھم جانے اور اس کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم
مزید پڑھیے


الیکشن کے دوران لیسکو افسران و فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہترین رہی: مجاہد چٹھہ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور آندھی کے باوجود لیسکو کا ترسیلی نظام مستحکم رہا اور فیلڈ افسران کی بہترین حکمت عملی کے باعث پولنگ کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق لاہور سمیت لیسکو ریجن کے قصور اور شیخوپورہ ڈسٹرکٹس کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے چند ایک مقامات پر
مزید پڑھیے


طوفانی بارش نے الیکشن کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی کوششوں پر پانی پھیر دیا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے این ٹی ڈی سی کی جانب سے الیکشن والے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔بارشوں کے باعث ملک بھر میں ہزاروں فیڈرز اور سینکڑوں گرڈز ٹرپ کر گئے تیز ہوائوں کے باعث کئی مقامات پر درخت تاروں پر گر گئے ۔ کئی مقامات پر ٹرانسفارمرز جل گئے اس صورت حال کے باعث سینکڑوں پولنگ سٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں دوپہر دو بجے کے قریب کئی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے ایک جانب
مزید پڑھیے








اہم خبریں