Common frontend top

الیکشن 2018


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور کیپٹن ر انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کا شہر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔انہوں نے پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اے سی سٹی صفدر ورک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ا س موقع پر ان کا کہنا تھا پولنگ سٹیشنز کے باہر بھی صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔بعض پولنگ سٹیشنز کے پاس پڑے تعمیراتی مٹیریل کو ہٹا دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


پریذائیڈنگ افسر وں کیلئے جدیدطریقے سے الیکشن کمیشن کونتائج بھیجنے پر ہزارروپے انعام کااعلان

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر)پریذائیڈنگ افسر وں کو جدید طریقے سے رزلٹ بھیجنے میں کامیابی پر ایک ہزار روپے ملیں گے ،الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت نتائج برائے راست کمیشن کو نتائج بھیجنے والے پولنگ افسر کیلئے 1000 روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


الیکشن ڈے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع پلان تیار

بدھ 25 جولائی 2018ء
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے الیکشن ڈے پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اس ضمن میں ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک وارڈنزکوپروگرام کی نوعیت اور حساسیت کے بارے میں مفصل بریفنگ دیں،اپنی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک افراد ، لاوارث اشیاء پر کھڑی نظر رکھیں۔کسی بھی مشکوک حرکات سکنات پر فوری سینئر افسر کو رپورٹ کریں ۔ ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھا جائیگا،سی ٹی او نے
مزید پڑھیے


الیکشن: ضلع وہاڑی میں موروثی سیاست غالب رہی

بدھ 25 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن2018میں ضلع وہاڑی میں موروثی سیاست غالب رہی ہے ۔سیاستدانوں نے سیاست اپنے ہی گھروں میں رکھنے کی کوششں کیں اب دیکھناہے کہ ان کی یہ کوششیں کہاں تک کامیاب ہوسکتی ہیں۔ ضلع وہاڑی میں بھی سیاستدانوں نے سیاست پراپناقبضہ جمائے رکھنے کی خاطرضلع بھرمیں اپنوں کونوازتے ہوئے الیکشن میں کھڑاکیاہے ۔سابق ایم پی اے وسابق سینیٹرپیرذوالفقارچشتی کاحقیقی بیٹاہمایوں افتخارچشتی صوبائی پی پی229وہاڑی1سے پی ٹی آئی کاامیدوارہے ۔جبکہ ہمایوں افتخارچشتی کاحقیقی چچاپیرغلام محی الدین چشتی چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی ہیں۔بوریوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری نذیراحمدارائیں نے سرکاری اراضی پرقبضہ کے جرم
مزید پڑھیے


وہاڑی: وقت ختم ہونے کے باوجود امیدواروں نے مہم جاری رکھی

بدھ 25 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن مہم گزشتہ رات12بجے ختم ہونے کے باوجودوہاڑی کے تمام امیدواروں نے الیکشن کیمپین جاری رکھی اورضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری رہی جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے کوئی بھی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ امیدوار اوران کے سپورٹر ووٹرزکواپنے حق میں ووٹ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیئے سیاسی تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ آج کادن اور رات انتہائی اہم ہے کیونکہ موجودہ الیکشن مشکل ترین الیکشن ہے اورجوبھی امیدوارووٹرزکواپنے حق میں پولنگ سٹیشنزپرلانے میں کامیاب ہوگیاوہ منتخب بھی ہوجائے گاتاہم الیکشن کیمپین کی خلاف ورزی تمام امیدواروں نے کی
مزید پڑھیے



چیچہ وطنی : انتخابی عملے کو سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی

بدھ 25 جولائی 2018ء
چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) انتخابی عملے کو سامان کی ترسیل مکمل، پریزائڈنگ آفیسرز نے فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان اپنی تحویل میں لے کر پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا، چیچہ وطنی میں 564 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی، تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 149 کی کل آبادی 8 لاکھ 29 ہزار 554 ہے ، کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 331 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 809 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2
مزید پڑھیے


الیکشن سامان ترسیل ، لاہور کیلئے بک گاڑیاں دوسرے اضلاع میں پکڑی گئیں

منگل 24 جولائی 2018ء
الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے پولنگ سٹیشنوں پر سامان کی ترسیل کے لئے بک کرائی جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو دوسرے اضلاع کی انتظامیہ نے زبر دستی پکڑ کر بند کر دیا ،بکنگ رسید دکھانے کے باوجود گاڑیاں چھوڑنے سے انکار کر دیا، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت متعدد ضلعی افسران کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اضلاع کی انتظامیہ کو فون کے باوجود گاڑیاں چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا جس سےآج پولنگ بوتھوں میں سامان کی ترسیل میں انتظامیہ کو شدیدمشکلات کا سامنا ہو گا۔ لاہور ،فیصل آباد ،شیخوپورہ ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ سمیت متعدد اضلاع کی انتظامیہ
مزید پڑھیے


انتخابی مہم ختم،آخری روزسیاسی پارٹیوں کا طاقت کا بھرپورمظاہرہ، کس کا تخت اور تختہ؟ فیصلہ کل

منگل 24 جولائی 2018ء
اسلام آباد، لاہور، کراچی (وقائع نگار خصوصی ،سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، خصوصی رپورٹر ،کامرس رپورٹر،اپنے رپورٹر سے نیوز ایجنسیاں) عام انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی مہم کا وقت گزشتہ رات 12بجے ختم ہو گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انتخابی عملے کو تمام انتخابی مواد آج فراہم کردیا جائیگا۔ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے عوامی نمائندوں کا انتخاب کل ہوگا ، انتخابی مہم کے آخری روز تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں اور ریلیوں کے ذریعے بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کے آخری
مزید پڑھیے


شریف برادران بڑے ڈرامہ باز،کل چور ،ڈاکوؤں سے نجات کا دن ہے :عمران خان

منگل 24 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بڑے ڈرامہ باز،25جولائی چور ،ڈاکوئوں سے نجات کا دن ہے ، چھوٹے میں کی شکل دیکھنے والی ہے ،پنجاب کی ترقی اشتہارات تک ہے ، اب فرعونیت ختم ہوجائیگی ،ملکی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا،عوام ووٹ ڈالنے کل ضرور باہر نکلیں، ہمیں ملک و قوم کا مستقبل تابناک کرنا ہے تو پھر حضرت سید علی ہجویری ؒکی تعلیمات کو اپنانا ہو گا، فوج کے خلاف جو مہم نواز شریف اینڈ کمپنی چلا رہی ہے اس سے مودی خوش ہے ، عوام
مزید پڑھیے


پو لنگ ایجنٹس کو موبائل رکھنے کی اجازت دی جائے: شہباز شریف

منگل 24 جولائی 2018ء
ڈیرہ غازیخان/اسلام آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر/ نیوز ایجنسیاں ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابات کے موقع پر پولنگ ایجنٹوں کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کے نام لکھے جانے والے خط میں پولنگ ایجنٹس پر موبائل فون کی پابندی پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ ایجنٹس پر موبائل فون لانے پر پابندی پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹ اور الیکشن ایجنٹ کو موبائل فون
مزید پڑھیے








اہم خبریں