Common frontend top

الیکشن 2018


انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہیں:چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد،راولپنڈی (رپورٹنگ ٹیم ، نیوزایجنسیاں ) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ امن وامان سے متعلق بہتر انتظامات ہیں اور ایجنسیز نے حتی الامکان سکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق
مزید پڑھیے


نوازشریف ،شہباز شریف نے راجن پور میں ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
راجن پور (نامہ نگار) نواز شریف اور شہباز شریف نے راجن پور میں ووٹ کاسٹ کیا ، تفصیلات کے مطابق راجن پور کے پولنگ سٹیشن نمبر42 پر دو بھائی نواز شریف اور شہباز شریف نامی بھائی سبکی توجہ کا مرکز بن گئے اور ان کے والد کا نام بھی محمد شریف تھا ۔ نواز شریف اور شہباز کے مطابق ان کے والد ن لیگ سے محبت کرتے تھے جسکی وجہ سے ان کا نام بھی یہی رکھا ۔جس پر انہیں فخر ہے ۔ دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ووٹ شیر کو دینا تھا لیکن یہاں ن لیگ
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن سیل سندھ نے کسی شکایت کا نوٹس لیا نہ عمل کیا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
کراچی ( سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران ملنے والی شکایات سننے کیلئے اپنے دفتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا تھا جو دن بھر غیر فعال رہا جبکہ ووٹرز اور عوام کی جانب سے ملنے والی شکایت پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور کسی پر بھی عمل نہیں ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایتی سیل کے باقاعدہ نمبر جاری کئے گئے تھے ان نمبرز پر عوام ان سے رابطہ کرسکتے تھے لیکن مختلف افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل کی اپنی شکایت سامنے آئی جب ان سے
مزید پڑھیے


الیکشن ڈیوٹی ،پنجاب میں2ارب12کروڑ58لاکھ کی ادائیگی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال )الیکشن کمشن آف پاکستان نے انتخابی مزدوروں کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ان کی مزدوری ادا کر دی۔ صرف پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی کرنے والے سرکاری ملازمین نے الیکشن کمشن سے 2ارب12کروڑ58لاکھ86ہزار روپے الیکشن ڈیوٹی کی مد میں وصول کئے ۔مذکورہ واجبات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں، ریٹرننگ افسروں کو کی جانے والی ادائیگیوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان، گاڑیوں اور پٹرول کی فراہمی سمیت دیگر مدات میں پنجاب کے خزانہ سے کی گئی ادائیگیوں کے علاوہ ہیں۔ انتخابی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی رقم متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی سامان کی فراہمی
مزید پڑھیے


بروقت الیکشن کا وعدہ پورا، آئین اورقانون کی بالادستی قائم رہے گی:چیف جسٹس

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے کہاہے کہ بروقت عام انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثارنے لاہور کے حلقہ این اے 130 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔چیف جسٹس نے پولنگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے وی آئی پی راستے سے لے جانے پر سٹاف کی سرزنش کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ25
مزید پڑھیے



جنرل (ر) راحیل نے قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے پروٹوکول کے بغیر عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہوکر این اے 129 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جنرل (ر) راحیل شریف پروٹوکول کے بغیر پولنگ سٹیشن آئے اور قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا اور ووٹ ڈالنے کے بعد واپس چلے گئے ۔ اس موقع پر شہریوں نے سابق سپہ سالار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان سمیت مختلف امیدوار میدان میں تھے
مزید پڑھیے


غلام احمد بلور شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 31سے قومی اسمبلی کے امیدوار غلام احمد بلور کو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تاہم بعد ازاں شناختی کارڈ لانے پر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ملی اور انہوں نے کیمروں کے سامنے ٹیبل پر بیلٹ پیپر رکھ کر ووٹ پول کیا۔ غلام احمد بلور ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے تو ان کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھا جس پر پریذائیڈنگ افسر نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کیلئے اصل
مزید پڑھیے


مہرلگے بیلٹ پیپرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں

جمعرات 26 جولائی 2018ء
سرگودھا (سٹی رپورٹر)پابندی کے باوجود ووٹرز کی جانب سے مہر لگے بیلٹ پیپر ز کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپٹ لوڈ ہوتی رہیں ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ سٹیشنز کے اندر کیمرے اور موبائل لیجانے کی پابندی کے باوجود سوشل میڈیا فیس بک ، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر دن بھر بیلٹ پیپرز پرمن پسندامیدواروں کو مہریں لگا کر اپنے ووٹ کی تصاویریں بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
مزید پڑھیے


پنجاب:5925حساس پولنگ سٹیشنوں کی جیو ٹیگنگ نگرانی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کا کنٹرول روم، اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرزکے مانیٹرنگ کنٹرول سنٹرزسے مسلسل رابطے میں رہااور سائنٹفک اندازمیں پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کی گئی ، صوبہ بھر کے حساس قرار دئیے گئے 5ہزار9سو25 پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کی۔چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) نسیم نواز سمیت اہم شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔لاہور کے 600 ، ملتان450 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ319 ،فیصل آباد 317 ،راولپنڈی 305 ، شیخوپورہ 127 ، قصور 166، ننکانہ
مزید پڑھیے


پرامن الیکشن پر فوجی بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:خواتین ووٹرز

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد (عمرانہ کومل) ووٹ کا حق ادا کرنے کے لئے آنے والی خواتین نے کہا ہے کہ فوجی بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح پر امن الیکشن کے لئے اپنا فرض نبھایا ۔ روزنامہ 92 نیوزسروے میں گفتگو کرتے ہوئے مارگلہ گرلز ہائی سکول مارگلہ ٹاون،راول ٹاون ہائی سکول اینڈ کالج راول ٹاون ، اور چک شہزاد سیف اﷲ شہید ماڈل سکول فار بوائز، اور اسلام آباد ماڈل کالج چک شہزاد میں ووٹ کاسٹ کرنے آنے والی خواتین شمائلہ ، کرن، شاہدہ، گل جان، نور بی بی، زلیخاں ، ہاشم، طاہرہ ، نسرین اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں