Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


عالمی تصوف کانفرنس!


حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر ؒ،فرمایا :صوفی وہ ہے جو میلے کچیلوں کو صاف کرے اور خود ان سے گدلا یا میلا نہ ہو۔ برصغیر میں قافلہ تصوف اور شریعت وطریقت کے امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا آستانہ سب سے بڑا روحانی مرکز ہے ۔سید ہجویر ؒکے علمی اور روحانی فیوض و برکات کی ترویج وتبلیغ کے لیے محکمہ اوقاف پنجاب ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے ۔اس برس بھی عالمی تصوف کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مصائب ومشکلات اور تذبذب و تشکیک کی شکار امت مسئلہ
اتوار 03  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

بجلی بلوں پرعوامی احتجاج!

اتوار 27  اگست 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ارباب اقتدار کو سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کتنی بڑھ چکی ؟ایسی تاریک زندگی کبھی پہلے نہ تھی،لوگ بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے گھریلوسامان فروخت کر رہے ہیں،کئی تو بچے بھی۔اے ارباب اقتدار !ظلم و ستم تابکے؟لوٹ مارتاچند؟کب تک پاک سرزمین کو اپنے حیوانی غرور سے ناپاک رکھو گے ؟کب تک انصاف ظلم اور روشنی تاریکی سے مغلوب رہے گی ؟ارباب ِ اقتدار نے خلق خدا پر بڑے ظلم کیے ۔عوام پر ظلم کرنے میں ایک دوسرے پر بازی لینے کی دوڑ لگی ہوئی ۔دست بدستہ گزارش ہے، بوٹیاں اس طرح نوچی جائیں کہ ہر سیاسی بھیڑیئے
مزید پڑھیے


14اگست پرانہیں بھی یاد رکھیں

اتوار 13  اگست 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
مولانا آزادؔ کے سیاسی نظریے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر ان کے علمی قد سے انکار ممکن نہیں ۔ مدلل انداز میں فصاحت و بلاغت کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کرنا مولانا آزادؔ کا خاصہ تھا۔پاکستان اور ہندوستان بننے کے بعد مولانا آزادؔ نے کہا تھا: ہندوستان نے اگرچہ آزادی حاصل کر لی لیکن اس کا اتحاد باقی نہیں رہا۔ پاکستان کے نام سے جو نئی ریاست وجود میں آئی ہے، اس میں برسراقتدار طبقہ وہ ہے، جو برطانوی حکومت کا پروردہ رہا ہے۔ اس کے طرز عمل میں خدمت خلق اور قربانی کا کبھی کوئی
مزید پڑھیے


محبت اور نفرت

اتوار 06  اگست 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
عصر حاضر کے عارف کا قول ہے: دنیاوی زندگی فانی ہے لہذا دنیا کی فانی زندگی کو آخرت کی دائمی زندگی پر ترجیح دینا حماقت کے سوا کچھ نہیں ۔انسانی فطرت ہے کہ انسان اپنی ذات اور وجود سے محبت رکھتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ نمایاں ، طاقتور ، غالب اور اقتدار کا حامل ہو۔بہت سی آسائشیں اور بے شمار نعمتیں اپنے دامن میں سمیٹنے۔ لمبی عمر پانے اور تمام کائنات کا محور و مرکز بننے کا آرزومند بھی ۔ اسی بنا پر اس میں بیک وقت محبت اور نفرت دو ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو انسانی نفس اور
مزید پڑھیے


عوام کی خاموشی!!

اتوار 16 جولائی 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ایک دانشور کا قول ہے :ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں، پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے۔ عید الاضحی پر گائوں کی جانب پلٹا۔یہ نہیں کہ میرے بہن بھائی وہاں مقیم ہیں بلکہ اس لیے کہ میرا خمیر اس مٹی سے ہے ۔تاحد نگاہ سبزہ ،صاف ستھرا ماحول ،سحر میں جکڑ لینے والی پگڈنڈیاں،بچپن کے دوست اور پرانی یادیں۔ ماضی کی نسبت اب گائوں کے لوگ کافی آسودہ حال ہیں ،ہر گھر میں سے دو تین نوجوان یورپ جا بسے۔کئی سعودیہ اور عرب امارات میں ۔بعض نے ولایت کو مسکن بنا لیا۔اس کے
مزید پڑھیے



اوورسیز ہسپتال منڈی بہائو الدین

اتوار 09 جولائی 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ہمارے خمیرمیں معجزے کی گہری تمنا ہے ،جو چین نہیں لینے دیتی۔ہر کوئی ہاتھ پر ہاتھ رکھے کسی مسیحا کے انتظا رمیں ہوتاہے ۔حالانکہ اللہ کے آخری رسول ﷺکا فرمان ہے :صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا ۔اس میں برکت ہوتی ہے،جو مصائب کودور کرتی اور مال میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔ عید الاضحی کی چھٹیوں میں برادر اکبر ناصر عباس تارڑکا اوورسیز ہسپتال منڈی بہائوالدین کی افتتاحی تقریب میںشرکت کامحبت بھر پیغام موصول ہوا ۔شدید خواہش کے باوجود شامل نہ ہوسکاجس کا زندگی بھر قلق رہے گا۔برسوں قبل برادر م محمد اکرم تارڑ ، محمد بخش اورمحمد انار
مزید پڑھیے


فروغ فکر اقبال

اتوار 25 جون 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
بھوک اور عدم تحفظ شہریوں کو اپنے ملک سے نکلنے پر مجبور کر رہا ۔اگر یورپی یونین پاکستانیوں کے لیے امیگریشن کھول دے ،تو شہر ویران ،گلیاں سنسان ہو جائیں۔22کروڑ آبادی والے ملک میں صرف ایک کابینہ ہی نظر آئے گی ،جو اب نہیں آتی ۔یقین جانیںبھوک و افلاس نے عوام سے زندہ رہنے کی تمنا چھین لی ہے۔کبھی کبھی تنہائی اور خاموشی میں اپنے ضمیر، احساس، خیالوں، فکروں اورسوچنے کے زاویوں سے ملیں۔شاید اس کہیں سے آپ کو اس کا جواب مل سکے۔سکھوں اورہندئووں نے قیام پاکستان کے وقت ایسی تباہی نہ مچائی ہو گی ،جو ،اب ہے ۔ شہروں
مزید پڑھیے


معاشی استحکام کیسے آئے گا ؟

اتوار 18 جون 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
حضرت ابراہیم ؑ نے بیت اللہ کی تعمیر کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کی : اے میرے رب! اس سرزمین کو امن کا گہوارہ بنادے، اس کے باشندوں کو پھلوں کی روزی عطا فرما۔ خاص طور سے دو چیزوںکیلئے دعا کی، ایک امن، دوسرا معیشت۔ اس سے معلوم ہو اکہ امن کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی ۔کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،مگر تین عشروں سے وہاں امن قائم نہیں ہوا ،جس بنا پر آج بھی بیروزگاری نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ۔اس کے مقابلے میں دبئی ۔آبادی کے لحاظ سے کراچی کے چوتھائی حصے کے برابر ہے۔مگر وہاں
مزید پڑھیے


دینی مدارس میں ٹیکنیکل تعلیم کا فقدان!

اتوار 11 جون 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
قدرت کا نظام بڑا سادہ ہے۔کسی پر کوئی جبر یا سختی نہیں ۔ لاریب کتاب میں ارشاد ہے :بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدل ڈالے ۔ ہمارے ملک میں مدارس دینیہ نعمت خدا وندی ہیں،یہ اسلامی علمی ورثے کی منتقلی کے ضامن ہیں۔تعلیم محض نقوش ،حروف ، خطوط، آواز، بولیوں اور چھوٹی بڑی کتابوں کانام نہیں ہے، بلکہ ایسی ذہنی و علمی تربیت کا نام ہے، جو انسانی فطری قوت وصلاحیت، جذبات واحساسات کو ابھار تی،سنوار تی اور منظم طریقے سے مہذب اور شائستہ بناتی ہے تاکہ نوعِ انسانی کے لیے
مزید پڑھیے


مشکل وقت کا ساتھی کون؟

اتوار 04 جون 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
چینی کہاوت ہے :اگر آپ مجھے مچھلی دیں گے، تو میں آج کھاؤں گا، اگر آپ مجھے مچھلی پکڑنا سکھائیں گے تو میں کل بھی کھا لوں گا۔ خود مختاری پیدا کرنے کے لیے وسائل کے ساتھ مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔ انحصار سے بھاگنا چاہیے۔ 75برس بیت گئے ،ہم بیساکھیوں پر کھڑے ہیں ۔حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف ،عرب امارات اور سعودی عرب سے قرض کی شکل میں مچھلیاں تو بے شمار دیں،مگر مچھلی پکڑنا نہ سکھائی ۔کاش! کوئی اس قوم کو خود انحصاری بھی سکھاتا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز ؓنے محمد بن عروہ کو یمن کا گورنر
مزید پڑھیے








اہم خبریں