BN

انٹرٹینمٹ


بھارتی کسانوں نے پھر جھانوی کپور کی فلم کی شوٹنگ روک دی

پیر 25 جنوری 2021ء
پٹیالہ ( نیٹ نیوز) بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم 'گُڈ لک جیری' کی شوٹنگ روک دی، کسان پٹیالہ میں بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آ پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی، رپورٹس کے مطابق مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر 'جھانوی کپور واپس جاؤ' کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کی وجہ سے فلم 'گُڈ لک جیری' کی شوٹنگ کو روک دیا گیا، مشتعل کسانوں کی وجہ سے
مزید پڑھیے


کامیاب فنکار منفرد کام کرنے کیلئے بے چین رہتاہے :صائمہ نور

پیر 25 جنوری 2021ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور اداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں فنکار کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ بہتراورمنفرد کام کرنے کیلئے بے چین رہتاہے ،نئے آنے والوں نے اگرکامیابی حاصل کرنی ہے توانہیں اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کرناہوگی ۔ایک انٹرویو میں صائمہ نورنے کہاکہ سکرپٹ میں کہانی ہوتی ہے اگر آپ اسے کسی عام شخص کوبھی دیدیں وہ اسے بول کر دکھا دے گا لیکن ایک اداکار ڈائیلاگ بولنے ،اپنے چہرے کے تاثرات سے اس کہانی میں حقیقت کارنگ بھرتا ہے اوراسے حقیقت کے قریب تر
مزید پڑھیے


شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیو گانا ’’ دل دا درد ‘‘ ریلیز

پیر 25 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال،موسیقار و گلوکار استاد شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیوگانا ’’ دل دا درد ‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ اس نئے ویڈیو کو گزشتہ دنوں اپ بیٹ میوزک نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔اس گانے کی شاعری بندر برک کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شیرمیاندادخان کی ہے ۔ گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوجوان ہدایتکار سلیم خان نے دی ہے ۔اس گانے میں ماڈل عاشر خان اور اداکارہ ماہ نور نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران شیرمیانداخان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیونوجوان
مزید پڑھیے


ڈرامہ کیریئر کے آغاز پر اچھا رسپانس ملا: حدیقہ کیانی خوش

پیر 25 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز ’’ رقیب سے ‘‘ سے کردیا۔ دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، صبا فیصل، اقراء عزیز، فریال محمود ، سلمان شاہد، ثاقب سمیر، حسن میر اور دیگر شامل ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے محض چوبیس گھنٹوں میں ہی بہت اچھا رسپانس ملا ہے ۔ یہ میرے لئے ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔میں آپ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ "رقیب سے "ایک انتہائی منفرد پراجیکٹ ہے ۔
مزید پڑھیے


’’آئی لو یولاہور‘‘میرے کیرئیر کی بہترین فلم ہوگی: عالیہ بخاری

پیر 25 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا کام زور شوزسے جاری ہے جس کے لیئے نئے فلم ساز و ہدایت کار اپنے پراجیکٹ مکمل کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بخاری نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اپنی نئی فلم’’ آئی لویولاہور ‘‘ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے عالیہ بخاری نے کہاکہ یہ ان کے کیرئیر کی بہترین فلم ہوگی جس میں ان کا کردار بہت پاور فل ہے اس فلم کے ہدائتکار اشفاق ملک ہیں اور فلمسازآصف رضاہیں ، فلم میں ان کے ہمراہ اداکار شفقت
مزید پڑھیے



حکومت ثقافتی سرگرمیوں کیلئے اقدامات کر رہی ہے : عارف لوہار

اتوار 24 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار عارف لوہار نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام صوبوں کے فنکار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں حکومت ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہے دعا گو مزید اس کی بہتری اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے ہم سب ملکر ایک قوم بن کر پاکستان کے کلچر اور اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے کی کامیابی سمیٹ لی ہے اب نوجوان نسل کا وقت ہے کہ وہ اپنے حصے کی کامیابیاں حاصل کریں ،
مزید پڑھیے


نیناں سونیناں بٹ نے اپنی 23 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

اتوار 24 جنوری 2021ء
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیناں سونیناں بٹ کی 23ویں سالگرہ کا کیک گلوکار بلال اکرم بوبی کی اقامت گاہ پر کاٹا گیا جس میں فلم ، اسٹیج اورتھیٹر سے تعلق رکھنے والی شوبز کی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیناں سونیناں بٹ نے کہا کہ وہ نمبر 1 کی دوڑ سے نکل کر محنت میں عظمت کی سوچ پر عمل پیرا ہیں شارٹ کٹ سے انسان کبھی بھی حقیقی ترقی اور منزل حاصل نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جو ہر سطح پر بھارتی انڈسٹری کا
مزید پڑھیے


گلوکار واجد سعید کا نیا گانا ’’ اللہ پوچھے گا‘‘ریلیز

اتوار 24 جنوری 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) معروف موسیقار اور گلوکار واجد سعید نے اپنا نیا گانا اللہ پوچھے گا ریلیز کر دیا، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر اس نئی ریلیز نے دھوم مچا دی۔ گانے کے بول ایس کے خلش نے لکھے ہیں، موسیقی فلپ نیتن نے ترتیب دی ہے جبکہ گانا واجد سعید نے خود کمپوز کیا ہے ، اس گانے میں ممتاز ٹی وی آرٹسٹ عاصم محمود اور سوشل میڈیا کی مشہور اسٹار دعا ملک جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس وڈیو کی ہدایات ملٹی ٹیلنٹڈ میوزک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الیکس شاہ زیب نے دی ہیں۔ اپنی ریلیز کے ہی پہلے
مزید پڑھیے


عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامرکے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے

اتوار 24 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پرعام ہیں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر گزشتہ سال رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔حال ہی میں طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طوبیٰ عامر کا پہلا ڈرامہ ’’ بھڑاس’’ ان دنوں نجی ٹی وی
مزید پڑھیے


ویب سیریز سے پاکستانی ڈراموں کو خطرہ نہیں: ہمایوں سعید

اتوار 24 جنوری 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں ہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ویب سیریز کے ڈراموں پر اثرات سے متعلق کہا کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں پڑا اور اگلے 5 سے 6 سال تک تو ویب سیریز بالکل بھی ڈرامے کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔ پاکستان میں بننے والے ڈرامے سماجی مسائل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے