Common frontend top

انٹرٹینمٹ


ہر عمر میں سیکھنے والا انسان کبھی ناکام نہیں ہوتا: عرفان کھوسٹ

جمعه 18 فروری 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فن کی دنیا میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں لیکن سیکھنے کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے کیرئیر کے پہلے روز تھا ،ہمارے خاندان کی چار نسلوں نے فن کی خدمت کی ہے جو ایک منفرداعزازہے ۔ ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے کم عمری میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کر دیا تھا اور اس کے ساتھ پی ٹی وی کے ذریعے چھوٹی سکرین کی جانب آ گیااوراس سلسلے کو پانچ دہائیوں سے کچھ زیادہ عرصہ ہوگیا ہے ۔
مزید پڑھیے


بالی و وڈ کے ’’ڈِسکو کِنگ‘‘ بپّی لہری چل بسے

جمعرات 17 فروری 2022ء
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں ’’ڈِسکو کِنگ‘‘ کے نام سے مشہور69 سالہ گلوکار اور موسیقار بپّی لہری منگل کی رات ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے جنہوں نے اسّی اور نوے کے عشرے میں ڈسکو گیتوں کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر ہسپتال میں گزشتہ روز ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 2 روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
مزید پڑھیے


سونیا حسین کا والدین کیلئے گھر کا تحفہ، جذباتی ویڈیو وائرل

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز)معروف اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے خواب کے متعلق بتایا کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناؤں اور اﷲ کے کرم سے میرا
مزید پڑھیے


فیروز خان کا بھارت میں جاری حجاب تنازع پر برہمی کا اظہار

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فیروز خان نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ۔فیروز خان نے انسٹا سٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلم خاتون ٹیچر اور طالبات کو برقع اور حجاب کے ساتھ سکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیاطالبات اور خاتون ٹیچر نے اسکول کے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر حجاب اور برقع اْتارا جس کے بعد اْنہیں اسکول میں داخل ہونے دیا اس پر فیروز خان نے کہا کہ شرم آنی
مزید پڑھیے


الحمرا میں ’’ صوفی رنگ‘‘ کی تقریب 25 فروری کو ہوگی

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراکے تعاون سے صوفی رنگ کی تقریب 25 فروری کو منعقدہوگی ۔ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے بسلسلہ جشن ظہور مولاکائنات حضرت علیؓ اور جشن معراجِ النبیؐ بعنوان ’’صوفی رنگ‘‘کی تقریب 25فروری کو شام 6بجے الحمرا ہال نمبر نمبر1شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہوگی۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان سید سہیل بخاری نے بتایا کہ تقریب میں قوال شیرمیاں داد، کالے خاں بھگ ودیگر عقیدت کا اظہار کرینگے۔
مزید پڑھیے



صبا قمر اور نعمان اعجاز میاں اور بیوی بننے کو تیار

جمعرات 17 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکار نعمان اعجاز جلد ہی مقبول اداکارہ صبا قمر کے شوہر کے روپ میں چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے ۔دونوں پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے ۔ نعمان اعجاز اور صبا قمر ہدایت کار کاشف نثار کی ہدایت کردہ ویب سیریز (مسٹر اینڈ مسز شمیم) میں دکھائی دیں گے ۔نعمان اعجاز نے کاشف نثار کے ہمراہ 2021 ئمیں ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ویب سیریز سے متعلق آگاہ
مزید پڑھیے


وائس آف الحمراء ہارون خان نے جیت لیا

پیر 14 فروری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر)وائس آف الحمراء ہارون خان نے جیت لیا،میمونہ ساجد کی دوسری جبکہ غیاث حیدر کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔حامد علی خان، ترنم ناز ،سارہ رضا خان کا جیتنے والوں کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیے


ویب سیریز ’ ’بارہواں کھلاڑی‘‘ آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

پیر 14 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان اور نینا کاشف کی پروڈیوس کردہ ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں فواد خان اور میرا سیٹھی سمیت دیگر سینئر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


موت زندگی ختم کرتی ہے رشتہ نہیں: زیب کا لتا کو خراج عقیدت

پیر 14 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش نے غیر ملکی میڈیا کو انٹریو کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ زیب بنگش نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ موت زندگی کوختم کرتی ہے ، رشتہ نہیں۔ گلوکارہ نے آگے لکھا کہ وہ لتا منگیشکر کو کس طرح دیکھتی ہیں، اور بطور گلوگارہ انہوں نے کتنا انہیں متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیے


حجاب تنازع: شبانہ کا کنگنا کے طنز پر بھرپور جواب

هفته 12 فروری 2022ء
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو حجاب تنازع پر طنز کرنے پر بھرپور جواب دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنگنا نے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے بھارت میں باحجاب خواتین کی حمایت کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں،خود کو پنجرے میں قید نہیں بلکہ آزاد کرنا سیکھو ۔کنگنا کے اس طنز پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھرپور جواب دیا ہے ، شبانہ نے کنگنا کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں